دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لئے محرم الحرام کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

حکومتی جاری کردہ ایس او پیزکے مطابق فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ 6فٹ کا فاصلہ رکھیں اور بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کے دورہ کے موقع پر منتظمین اورعزاداروں میں فیس ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ رش والی جگہوں پر کورونا تیزی سے پھیلتا ہے ۔اس لیے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

مزید برآں انہوں نے امام بارگاہ کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار محرم الحرام کے انتظامات خود مانیٹر کر رہے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو،

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ،ممبر امن کمیٹی احسن حسین شمسی،میونسپل کمیٹی کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔


راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے محرم الحرام کے

  حوالے سے بنائے گئے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم میں ڈیوٹی دینے والے افسران و اہلکاران کو چاہئے کہ

وہ مجالس اور روٹس کی مکمل مانیٹرنگ کریں۔ تمام سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہونے چاہئیں

اور کنٹرول روم سے آن لائن تسلسل کو مسلسل برقرار رکھا جائے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے پرسنل سٹاف آفیسر/ سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمان نے بتایا کہ

یہاں سے ضلع بھر کی مجالس اور روٹس کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں کنٹرول روم نمبر 0604920029پر اہلکاران 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

About The Author