دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گاندھی جی کی عینک پونے 6 کروڑ روپے میں نیلام

گاندھی جی اپنے پرانے یا غیر ضروری چشمے ضرورت مندوں یا اپنی مدد کرنے والے لوگوں میں تقسیم کر دیا کرتے تھے۔

برصغیر میں تحریکِ آزادی کے اہم رہنما موہن داس گاندھی کے زیرِ استعمال رہنے والی ایک عینک برطانیہ میں 2,60,000 برطانوی پاؤنڈز میں نیلام ہوئی ہے، جو پاکستانی روپوں میں 5 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بنتی ہے۔

ایسٹ برسٹل آکشنز نے انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ "یہ عینک انہیں چار ہفتے پہلے ہی موصول ہوئی تھی جو ایک ایسے شخص کی ملکیت تھی جس کے ایک قریبی عزیز کو گاندھی جی نے یہ عینک خود دی تھی۔”

گاندھی جی اپنے پرانے یا غیر ضروری چشمے ضرورت مندوں یا اپنی مدد کرنے والے لوگوں میں تقسیم کر دیا کرتے تھے۔

عدم تشدد کے قائل گاندھی نے اپنی یہ عینک مذکورہ شخص کو تب دی تھی جب وہ 1920ء اور 1930ء کی دہائی میں جنوبی افریقہ میں برٹش پٹرولیم کے لیے کام کرتا تھا۔ سنہرے رنگ کی اس عینک پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔

اس عینک کی اصل قیمت کا اندازہ 15,000 پاؤنڈز لگایا گیا تھا یعنی قیمتِ فروخت اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔

نیلامی کرنے والے اینڈریو اسٹو نے بتایا کہ یہ چشمہ ہمارے حوالے کرتے ہوئے کیا گیا تھا کہ "اگر یہ عینک اچھی نہیں لگی تو اسے پھینک دیجیے گا۔” جب بتایا گیا کہ ہو سکتا ہے کہ اس کے 15,000 پاؤنڈز مل جائیں تو وہ شخص اپنی کرسی سے گرتے گرتے بچا تھا۔

About The Author