دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر 2 محرم الحرام کو بھی سکیورٹی کے مکمل فول پروف انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں

ضلع بھر میں 2 محرم الحرام کو دن اور رات میں کل 91 مجالس منعقد ہوں گی۔جن میں اے کیٹیگری 11،

بی کیٹیگری 46 اور سی کیٹیگری کی 34 مجالس منعقد ہوں گی۔مجالس ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر SOP پر عمل درآمد کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

جبکہ ضلع بھر میں تمام مجالس کی مانیٹرنگ کر کے عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ضلع میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں 0649260113 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ وعاملہ اور گروپ لیڈر 289 شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ

پولیس تشدد کے باعث جانبحق ہونے والے نوجوان زریاب کھکھل کے قاتل اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے

اور دو مہینے گزرچکے ہیں لیکن عدالت میں چالان پیش نہیں کیا گیا. دفتر جماعت اسلامی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث عالمی کے راہنماء قاری عبدالرب کھکھل کے

ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ رویہ اس کے عمومی کردار کے عین مطابق ہے

اور اس قتل کو دبانے اور قتل کی دفعات ختم کرنے مدعا گم کرنے کی کوشش جاری ہے جو انتہائی قابلِ مذمت ہے،

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آرپی او ڈیرہ غازی خان رینج اس صورتحال کا نوٹس لیں اور قاتلوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادی جائے،

انہوں نے کہا کہ اگر اس کیس کو خراب کیا گیا تو اس مسئلے پر سینیٹ میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان سوال اُٹھائیں گے

اور ہر فورم پر اس ظلم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کی۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی،

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،اراکین اسمبلی سردار محی الدین خان کھوسہ،

ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈی پی او اختر فاروق اور تمام محکموں کے افسران شریک تھے۔

اجلاس میں محرم الحرام،امن و امان،حلقہ بندیوں،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا.

اراکین اسمبلی نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ایس ڈی جیز پروگرام کے ایم این اے پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل

اور 98 فیصد پوائنٹس حاصل کرنے پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی صوبہ بھر میں اول پوزیشن اور ایم پی اے پیکج کے 95 فیصد پوائنٹس کے

ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ڈیرہ غازی خان کے اداروں کے سربراہان کو شاباش دی. مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

مانکا کینال پر آرٹس کونسل اور زیر تعمیر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے سامنے مزید پل تعمیر کئے جائیں۔ زیر تعمیر پل ڈاٹ کے ایک حصہ سے ٹریفک کی روانی کا

انتظام کیا جائے۔پل ڈاٹ کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے،ٹریفک کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے

۔ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ماہ کے اندر مردہ خانہ کو فنکشنل کیا جائے۔جدید بس ٹرمینل کے تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

بس ٹرمینل کے رابطہ روڈز کو بہتر کرنے کیلئے سکیم تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبہ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہو ئے تعمیراتی کام میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔

مشیر صحت نے کہا کہ ہر پندرہ روز بعد موقع پر پیشرفت کی بریفنگ لی جائے گی۔ چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ

ٹیچنگ ہسپتال کی نو تعمیر شدہ عمارت میں سیپج پر تحقیقات کی جائیں۔قیادت کی براہ راست ذمہ داری لینے سے قبائلی فورسز کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے.

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے،

غیر جانبدار ذرائع سے معیار کی جانچ پڑتال کرائی جائے گی ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے کہا کہ

عوام کے مسائل کے حل کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ثمرات عوام کو ملیں گے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر اراکین اسمبلی اور تفصیلات کی تختیاں لگائی جائیں۔ٹیچنگ ہسپتال کی عمارتوں کا بیرونی حصہ

جاذب نظر بنایا جائے۔ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہوگا۔

محرم الحرام کے دوران پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کی بھی خدمات طلب کرلی گئی ہیں۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2131 سکیموں پر

چالیس ارب 67 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،منصوبوں پر 17 ارب 30 کروڑ روپے خرچ کرلئے گئے

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں دسویں محرم الحرام تک 932 مجالس کے انعقاد کے علاوہ 228 جلوس نکالے جائیں گے۔

شعلہ بیان 25 علماء،ذاکرین کی ضلع بندی اور 22 کی زباں بندی کی گئی ہے۔دسویں محرم کو موبائل فون سروس کی معطلی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر

پابندی کی سفارشات حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان نے

حلقہ بندیوں سے متعلق بریفنگ دی۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت وزیراعلی پنجاب حنیف خان پتافی کی خصوصی ہدایت پہ محرم الحرام کے موقع پہ خصوصی انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں

جن کی نگرانی مشیر صحت خود کررہے ہیں اور لوگوں کو مکمل ریلیف دینے کے لئے ریلیف کیمپ لگایا جائے گا

اور آج تھانہ بی ڈویژن چوک تا بانی والے چوک تک روڈ پہ ٹی ایس ٹی روڈ کا کام شروع کردیا گیا ہے

کنگن چوک گرلز ہائی سکول نمبر 2 تا غازی پارک چوک ان بیلنس روڈ کو بیلنس کرنے کے لئے سب بیس ڈال دی جائے گی.

محرم روٹ کو مکمل سیوریج اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کا کام شروع کروادیا گیا ہے

تھانہ سول لائن سے گھنٹہ گھر روڈ کی ڈوئلائزیشن کا کام جاری ے

انشاء اللہ محرم الحرام میں بہترین انتظامات کئے جائیں گے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن ٹرائی بارڈر ایریا ہے خیبرپختونخواہ،

بلوچستان اور سندھ صوبوں سے سرحدیں منسلک ہونے کی وجہ سے محرم الحرام کے دوران تمام پہلووں کا جائزہ لے کر تیاریاں کی جاتی ہیں.

اراکین اسمبلی، پولیس، علماء، تاجر برادری اوردیگر متعلقہ افراد سے قریبی رابطہ ہے. سکیورٹی اور الائیڈ سروسز کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کیا جا رہاہے.

انہوں نے کہاکہ جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں.

کورونا کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب نے جامع ایس اوپیز تیار کی ہیں

جس پر ہر مجلس او رجلوس میں عملدرآمد کرایا جائے گا. سماجی فاصلوں، مجالس کیلئے کارپٹ کی بجائے فرش،

ماسک سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کیلئے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز کے سا تھ قریبی رابطہ ہے.

ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز چاروں اضلاع میں محرم الحرام کے انتظامات اور سکیورٹی معاملات کو مانیٹر کر رہے ہیں

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پراونشل مانیٹرنگ سیل کوبھی لنک فراہم کیاگیاہے. مجالس اور جلوسوں کی اے، بی، سی کیٹیگری کے مطابق

سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں. پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مثالی کوآرڈینیشن ہے

تاہم عوام کے تعاون سے امن وامان کی فضا مزید بہتر کی جاسکتی ہے.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 1358جلوس اور 4641مجالس کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں


ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے محرم الحرام کے پیش نظر ڈیرہ غازیخان ریجن کے پٹرولنگ ملازمین کو

سکیورٹی مزید سخت کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں. انہوں نے کہاکہ

وہ خود ڈیوٹی کو مانیٹر کریں گے اور غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.

انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ ملازمین دوران ڈیوٹی ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور چوکس ہو کر فرائض منصبی انجام دیئے جائیں


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر لیہ سے سرکل افسر اصغر حسین سانگھی نے کارروائی کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر

شکیل احمد کو جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر گرفتار کر لیا اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے ریکوری کی مد میں 1250000روپے برآمد کر کے

سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. ڈیرہ غازیخان کے سرکل آفیسر عبدالمجید نے کارروائی کرتے ہوئے 1087384روپے کنورشن فیس کی مد میں برآمد کیے

اور محمد ارشد رند نے کرایہ کی مد میں 44060روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے.

راجن پو رسے سرکل افسر غلام اصغر نے کارروائی کرتے ہوئے کنورشن فیس کی مد میں 933676روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے.

انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز دس کیسز کی سماعت کی


ڈیرہ غازیخان

ضلعی کنٹرول روم ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر عملہ کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس و پلاننگ اور انچارج کنٹرول روم عبدالغفار نے ڈپٹی کمشنر آفس کے غیر حاضر چوکیدار محمد نبیل کی

تنخواہ روکنے کیلئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسیر کو مراسلہ جاری کردیااور غیر حاضر محمد نبیل کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے بھی احکامات جاری

کر دیئے گئے علاوہ ازیں کنٹرول روم کی ڈیوٹی سے ڈی سی آفس کے غیر حاضرنائب قاصد محمد باقر شاہ سے 24 گھنٹے کے اندر وضاحت طلب کر لی

اسی طرح محکمہ تعلیم کے جونئیر کلرک سعد اللہ کی غیر حاضری پر سی ای او کارروائی کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر کنٹرول روم 31 اگست تک 24 گھنٹے کام کرے گا. پولیس،میپکو،ہیلتھ،تعلیم،بلدیاتی اداروں،سوئی گیس،

پی ٹی سی ایل،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے سربراہان کو فوکل پرسن کی کنٹرول روم میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات کا بھی مراسلہ جاری کر دیاگیا ہے

کنٹرول روم کے ذریعے ضلع بھر کی حساس مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں اور آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی

اور کسی بھی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ایل ای ڈیز نصب کر دی گئی ہیں

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محرم الحرام میں قیام امن چیلنج ہے جس سے مل کر نمٹا جائے گا


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان ڈویژن شاہد حسین نے کہا ہے کہ افسران کپاس کی پیسٹ سکاوٹنگ اور موجودہ صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں

افسران زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں تاکہ فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کیلئے بروقت اور صحیح رہنمائی کو یقینی بنایاجاسکے.

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلا س میں کھاد اور پیسی سائیڈ کے ریٹس اور کوالٹی کوبھی زیر بحث لایاگیا.

دریں اثنا زراعت آفیسر کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اڈاپٹو ریسرچ ڈاکٹر کاشف بھٹہ نے شرکاء کو کپاس،

سبزیوں، گنا، چاول، دال اور دیگر فصلوں کے مسائل، بیماریوں اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا.

اس موقع پر مختلف فصلوں پر بیماریوں کے حملے کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر تونسہ ملک کلیم کوریہ اور دیگر موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو کی ناگہانی وفات پر دکھ اور صدمے کا

اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل بزنجو ایک عظیم باپ کے عظیم بیٹے تھے جن کی جمہوریت کے بڑی قربانیاں تھی

وہ مظلوم لوگوں کے حقوق کے علمبردار تھے پاکستان آج ایک جمہوریت پسند سیاستدان سے محروم ہوگیا

وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے عوام کی ایک توانا آواز تھے، جمعیت کے رہنما نے کہا کہ

جمعیت علماء اسلام میر حاصل بزنجو کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے

اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے۔


ڈیرہ غازیخان

سابق ضلعی صدر انصاف ٹائیگرز فورس و تحریک انصاف ورکرز اتحاد کے سینئر رکن محمد اقبال خان کھوسہ کی والدہ انتقال کر گئیں

مشیر صحت حنیف خان پتافی ،رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک ،

سینئر رہنما تحریک انصاف ملک محبوب ثاقب ،سردار احمد خان نیازی ،خرم اسحاق مستوئی ،

محمد اکبر عطائی ،محمود بھٹی و دیگر نے اقبال خان کھوسہ نے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کر تے ہو ئے

مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت ادا کی۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈاتھارٹی کی کاروائیاں جاری،سوئیٹس اینڈ بیکرز،کریانہ سٹورسمیت 05فوڈ پوائنٹس سیل،510لیٹرملاوٹی دودھ،

78کلوملاوٹی مصالحہ جات 20کلو آئسکریم تلف،120کلو آٹا،90لیٹر مشروبات،60کلو ملاوٹی مصالحے،50کلو مٹھائی،

50کلو گھی برآمد،ناقص صفائی پر 07 فوڈپوائنٹس کو 37ہزار روپے کے جرمانے عائد،61 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

کاروائیاں کرتے ہوئے76 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر61فوڈیونٹس کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔

خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر07 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر37,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

دوران چیکنگ، 510لیٹرملاوٹی دودھ، 78کلوملاوٹی مصالحہ جات 20کلو آئسکریم تلف،120کلو آٹا،90لیٹر مشروبات،60کلو ملاوٹی مصالحے،

50کلو مٹھائی،50کلو گھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کرتے ہوئے مظفر گڑھ میں پرویز سوڈا واٹر کو مس برانڈنگ کرنے،

کیمیکل ڈرم کا استعمال کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔اسی طرح لیہ میں ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے پررانا امجد کریانہ سٹور،

لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر جٹ بیکرز پروڈکشن کو سیل کر دیا گیا۔

راجن پور میں پروڈکشن ایریا میں مکڑیاں کے جالے پائے جانے،فوڈ لائسنس نہ ہونے پرعمران ملک شاپ،غیر قانونی طور پر ڈی سیل کرنے پر

شنگریلا فوڈ کو سیل کر دیا گیا۔مزید براں ڈیرہ غازی خان میں 76 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ61فوڈپوائنتس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈی جی خان میں 07 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طورپر 37,000 روپے کے جرمانے عائدکیے گئےفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک،

حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ اگر لادی گینگ کے ممبران خود کو سرنڈر کر دیں تو ان کا ٹراٸل میرٹ پر ہو گا لادی گینگ کے

ممبران نے ویڈیو بیان میں خود تسلیم کیا کہ وہ قتل و ڈکیتی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ہر ماہ اپنے گھر کے اخراجات چلانے کے لئے ڈکیتیاں کرتے ہیں

یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ لادی گینگ پر جتنے بھی مقدمات درج ہیں

انصاف کی تقاضے پورے کرتےہوۓ انہیں چالان کیا جاۓ گا اور ہر ایک مقدمہ سن کر انصاف دیا جاۓ گا ڈی پی او اختر فاروق نے مزید بتایا کہ

سابق ایس ایچ او چوہدری اظہر پر دو لادی ممبران کو دوران پولیس مقابلہ ہلاک کرنے کا عدالت میں معاملہ چل رہا ہے

جو بھی معزز عدالت سے فیصلہ آۓ گا اس پر من و عن عمل در آمد کیا جاۓ گا ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ

ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور مجرمان کی بچوں کی دیکھ بھال کرنا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

About The Author