راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے علماءکرام اور انجمن
تاجران کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور ہ کے دوران فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست مکمل کرلیا گیا ہے۔
سیکورٹی ادارے چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ، میٹر ل ڈیٹیکٹر اور دیگر آلات بھی استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اور انجمن تاجران کا تعاون مثالی ہے۔ انہوں نے صدر انجمن تاجران کو ہدایت کی کہ
یوم عاشورہ پر جلوسوں کے روٹس میں آنے والی دکانوں کو بند رکھا جائے۔
دوران مجالس موقع پر ہاتھ دھونے کا انتظام ،سینی ٹائزرکے علاوہ ماسک اور دیگر حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لائسنس داران اور منتظمین مجالس ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی زیرصدارت محکمہ سول
ڈیفنس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس آفیسر اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران اپنی ذمہ داری کو
بڑی ہوشیاری کے ساتھ سرانجام د یں۔ محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکاران مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی مکمل سر چنگ کریں گے۔
اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ
محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون