نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دو ہزار انیس بیس کے ترقیتی منصوبوں کا آڈٹ شروع

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں مراسلے ارسال کئے گئے ہیں

پنجاب حکومت کی خود احتسابی

گذشتہ مالی سال دو ہزار انیس بیس کے ترقیتی منصوبوں کا آڈٹ شروع کر دیا

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں مراسلے ارسال کئے گئے ہیں

جن میں ضلعی افسران سے گذشتہ مالی سال کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے گذشتہ مالی سال کے ختم ہو جانے والے منصوبوں کی دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے منصوبوں کے تخمینے بارے بھی تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسکے علاو ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کی تفصیلات، تخمینوں کے کم یا ذیادہ ہونے بارے بھی آگاہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

ڈاریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ اویلیوایشن تفصیلات کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کرے گا۔

حتمی رپورٹ پلانگ انڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی منظوری کے بعد وزیراعلی کو ارسال کی جائے گی۔

ترجما پنجاب حکومت کے مطابق آڈٹ کا

مقصد منصوبوں کے حوالے سے خوداحتسابی ، بدعنوانی کی نشاندہی اور شفافیت کو برقرار رکھنا ہے۔

About The Author