ڈیرہ غازیخان
صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردارمحسن خان لغاری نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کمشنر ساجد ظفر ڈال سے محرم الحرام کے انتظامات اور دیگر امور کے
بارے میں بات چیت کی صوبائی وزیرنے کہا کہ محرم الحرام حرمت،تحمل، برداشت اور شہادتوں کا مہینہ ہے۔
حکومت پنجاب سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلئے وزراء،
مشیراورمعاونین خصوصی کی ذمہ داریاں لگادی ہیں وزیر اعلی کی مشینری سہولیات چیک کرنے کے ساتھ مقامی انتظامیہ کی معاونت بھی کرے گی۔
صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ ملکر انتظامات مزید بہتر کرنے ہوں گے۔
محرم الحرام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، کورونا کی ایس او پیز اور محرم الحرام کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہوگا۔
حکومت نے جلوس اور مجلس کیلئے الگ گائیڈ لائنز دی ہیں جن پر عمل کرنے سے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ علم،تعزیئے اور دیگر زیارات کو چھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
دسترخوان کے بجائے پارسل میں نیاز،کھانا دینا ہوگا۔ ڈسپوز ایبل گلاس اور برتن استعمال کئے جائیں۔
حساس مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کی جائے۔ڈیرہ غازی خان صوبوں کی سرحد پر واقع ہونے سے دہشت گردی کا بھی خدشہ ہے
اس لئے چیک پوسٹوں کو فعال کرنے کے ساتھ داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔
اردگرد کے ہوٹلز،سرائے،کرایہ کی اور بند عمارتوں کی باقاعدگی سے سرچنگ اور سویپنگ کی جائے۔عوام میں آگاہی دی جائے کہ مشکوک سامان اور سرگرمی نظر آنے پر انتظامیہ کو بروقت آگاہی دیں۔
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ڈویژن کی مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے خفیہ کیمروں سمیت ہرممکن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔
سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔محرم الحرام میں اشتعال انگیزی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔
بیانات اور خطبات کے ذریعے شرکاء کو مشتعل کرنے والے علماء اور ذاکرین کی ضلع اور زباں بندی کی گئی ہے۔
تمام مجالس اور جلوسوں کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔امن کمیٹی کے تھانہ سطح کی کمیٹیوں کو بھی فعال کردیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے شہر کی امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور محرم روٹس کی تیاری کا جائزہ لیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیع اللہ فاروق سمیت میپکو،
کارپوریشن،ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے.
ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہ حیدریہ اور وڈانی کا دورہ کیا
انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی۔
محرم الحرام کے دوران قواعد و ضوابط اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں
ڈپٹی کمشنر نے محرم روٹس کا بھی جائزہ لیا
انہوں نے متعلقہ محکموں کو روٹس کی تیاری،
صفائی اور تجاوزات کلئیر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈیرہ غازیخان
محکمہ زراعت تونسہ نے کھاد غیر معیاری ثابت ہونے پر ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ نے حکومت کی ہدایت پر کارروائی کی. انہوں نے ڈی اے پی کھاد کا نمونہ ناقص ثابت ہونے پر تنویر ایگروٹریڈر بوہڑ انڈس ہائی وے
تونسہ کے خلاف پولیس سٹیشن صدر تونسہ میں مقدمہ درج کرادیا.
انہو ں نے کہاکہ کاشتکاروں کا معاشی استحصال برداشت نہیں کریں گے
اورکھاد،زرعی ادویات میں ملاوٹ اور ناقص زرعی لوازمات پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیر ہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے دفاتر سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح نو بجے
سے چار بجے سہ پہر تک کھلے ہیں جبکہ جمعہ کے دن صبح نوسے ایک بجے دن تک دفتری امور انجام دیئے جا رہے ہیں
اور بورڈ عملہ کو ہمہ وقت معاملات او رمسائل کے حل کیلئے مستعد کر دیاگیا ہے. شیخ امجد حسین نے کہاکہ
بورڈ سے ملحقہ بنک برانچ سوائے ہفتہ اور اتوار کے معمول کے مطابق دفتری اوقات میں کام کررہی ہے
اور ہفتہ کے روز بورڈ کے اندر موجود ڈاکخانہ میں واجبات اور فیسوں وغیرہ کی ادائیگی کی جاسکتی ہے
اور بنک برانچ بند ہونے کے سبب ڈاکخانہ واجبات کی وصولی کا پابند ہے.
ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے کہاکہ دفتری امور کے سلسلہ میں
بورڈ آنے والے طلباؤطالبات / سائلین کورونا ایس او پیزپر عمل کرتے ہو ئے
ماسک وغیرہ لگا کر آئیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
ڈیرہ غازیخان
محکمہ سول ڈیفنس ڈیرہ غازیخان کے انسٹرکٹر عمران مہدی نے کہا ہے کہ
اطلاع ملنے پر محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریلوے پھاٹک کوٹ چھٹہ کے نزدیک
نور والا میں ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے ڈی فیوز کیا
اورمتعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا.
یہ بات سول ڈیفنس افسر کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر
محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے کاٹن ایڈوائزری کیمپس کا سلسلہ
شروع کیا ہوا ہے. انہوں نے مانہ احمدانی میں قائم کیمپ کا دورہ کیا
کاشتکاروں سے ملاقات کے ساتھ فصل کی موجودہ صورتحال، فیلڈ سٹاف کی
کارکردگی اوردیگر معلومات حاصل کیں.
انہوں نے ریکارڈ کی بھی جائزہ لیا.
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ وہوا،
تونسہ اور دیگر مقامات پر کاشتکاروں کو ایڈوائزری سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ضلع راجن پورسے سرکل آفیسر ملک غلام اصغر نے موضع رکھ مرغائی سے
ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کا 21ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کیا
جبکہ پٹرول پمپس کے کم پیمانے پر حافظ عبید پٹرولیم سروس کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.
ڈیرہ غازیخان سے ڈپٹی ڈائریکٹر مجاہد اقبال برمانی اور سرکل آفیسر محمد ارشد خان نے تین پٹرول پمپس کے پیمانے کم ہونے پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ کیا
اور سرکل آفیسر نے کرایہ کی مد میں دو روز کے دوران ایک لاکھ 15ہزار روپے اور ایک لاکھ چھبیس ہزار 362روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں
جمع کرائے.ضلع مظفرگڑھ کے سرکل آفیسر ملک خالد بلال نے کارروائی کرتے ہوئے تین آئل ایجنسیوں کو سربمہر کردیا.
ضلع لیہ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے تاوان کی مد میں 44ہزار پانچ سو روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے
اور پٹرول پمپس کے پیمانے کم ہونے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.انٹی کرپشن عدالت نے استغاثہ گواہوں کے منحرف ہونے پر شاہد عباس،
عبدالغفور، بابر علی کے خلاف تھانہ سول لائن راجن پور میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی.
انٹی کرپشن عدالت نے دو روز کے دوران 51کیسز کی سماعت کی
ڈیرہ غازیخان
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری،میٹ شاپ,سوئیٹس اینڈ بیکرز سمیت 07فوڈیونٹس سربمہر،03ہزارکلو اچار،
390 لیٹر ملاوٹی دودھ, 120لیٹر سوڈا واٹر،50کلو مٹھائی تلف,صفائی کے ناقص انتظامات پر 08 فوڈیونٹس کو 33ہزار500 روپے کے جرمانے عائد،
65 شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 109 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے
پر 65 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ میٹ شاپ,سوئیٹس اینڈ بیکرز سمیت 07فوڈیونٹس سیل کیے گئے۔
حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 08 فوڈ پوائنٹس کو 33ہزار500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
03ہزارکلو اچار، 390 لیٹر ملاوٹی دودھ، 120لیٹر سوڈا واٹر،50کلو مٹھائی تلف۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے راجن پور میں رفیق پولٹری اینڈ ہول سیل ڈیلر،
المدینہ پولٹری شاپ،اسد پولٹری شاپ کو مردہ،بیمار مرغیاں فروخت کرنے،سلاٹرنگ کونز کا استعمال نہ کرنے اور لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر پولٹری شاپ کو سیل کر دیا گیا۔
اسی طرح لیہ میں بیک اینڈ کیک واکرز،رفیق سوئیٹس شاپ کو مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے،
پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے،ناقص صفائی پر سربمہر کیا گیا۔مزید ڈی جی خان میں انور کریانہ سٹورکو ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے،
مظفر گڑھ میں عدنان ملک شاپ کولائسنس فیس ادانہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ دوران چیکنگ 03ہزارکلو اچار،
390 لیٹر ملاوٹی دودھ, 120لیٹر سوڈا واٹر،50کلو مٹھائی تلف۔مزیدبراں کاروائی کے دوران ڈی جی خان ڈویژن میں 109 یونٹس کو چیک کیاگیا
اور65 کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 08 فوڈپوائنٹس کو33 ہزار500 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔
عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔
ڈیرہ غازیخان
مختلف تھانوں کی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 افراد،
570 گرام چرس برآمد کرکے اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے محمد حنیف،عبدالرزاق،ذیشان، شہباز،
محمد کامران، ساجد حسین سے ناجائز اسلحہ اور ماجد حسین سے 260 گرام چرس،
عبدالرشید 190 گرام چرس، غلام عباس120 گرام چرس برآمد کرکے مختلف تھانوں میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے
جبکہ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نے پولیس تھانہ بی ڈویژن،دراہمہ کو تحریر دی ہے کہ کہ ملزمان مذکوران استاد طاہر،محمد کمال،
محمد ندیم، محمد فاروق چانڈیہ، نے آئین ایکٹ کی شق نمبر 17 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کو ان کے سکول کے اوقات کار کے دوران
بھٹہ خشت تجارتی اداروں کی حدود میں کام کراکر جرم کیا ہے جس پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اختر فاروق کی چیمبر آف کامرس اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کے ساتھ عاشورہ محرم الحرام اور کرونا ایس او پیز کے
حوالے سے پولیس لائن شہداءہال میں میٹنگ ،عاشورہ کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق ،
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس لائن شہدا ءہال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اختر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا
جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید ،انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری ،
ضلعی جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی، سٹی جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال،
ایگزیکٹو ممبر مرزا محمد اقبال،ممبر چیمبر مرزا حماد اقبال، فدا حسین بھٹی،محمد حنیف،محمد علی،آصف جسکانی،
کر یانہ ایسوسی ایشن کے حاجی خورشید احمد ،ملک محمد عابد، رانا اشفاق احمد انجمن تاجران کوٹ چھٹہ،شاہد قاسم جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کوٹ چھٹہ ،
سیکرٹری جنرل چیمبر ملک محمد مجاہد اور دیگر شریک تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او اختر فاروق نے کرونا لاک ڈاﺅن کے دوران
باہمی تعاون پر تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی پولیس اور تاجر برادری کے درمیان بہتر رابطے
اور تعاون کی فضا قائم رہے گی انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران جن تاجروں کے خلاف مقدمات درج ہو ئے وہ ضابطے کی کاروائی کے
ساتھ ختم کر دیئے جا ئیں گے جبکہ لاک ڈاﺅن کے بعد کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہم مستقبل میں مزید پریشانی سے بچ سکتے ہیں
ماہ محرم میں ان پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کرو نا مزید نہ پھیل سکے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب ،
سٹی صدر جان عالم خان لغاری ،ضلعی جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل اور چیمبر کے نائب صدر مرزا ظفر اقبال نے ڈی پی او کو تاجروں کے حوالے سے
مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی ایس پی سٹی کو ہدایت کی کہ تاجروں کے مسائل باہمی گفت و شنید کے ذریعے حل کرائے جا ئےں
تاکہ دونوں فریقین کورٹ کچہری کے وقت کے ضیاع سے بچ سکیں آخر میں چیمبر کے نائب صدر مرزا ظفر اقبال نے ڈی پی او کو چیمبر آفس دورے کی
دعوت دی جو کہ انہوں نے محرم الحرام کے بعد وزٹ کر نے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈیرہ غازیخان
یکم محرم الحرام پر ڈی پی او اختر فاروق نے امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جاٸزہ لیا دوران وزٹ ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو الرٹ رہنے کی
ہدایت دیتے ہوۓ بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ الرٹ رہتے ہوۓ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں جبکہ وولنٹٸرز بھی پولیس کے ساتھ اپنے فراٸض سر انجام دیں
مجلس میں ہر آنے والے شخص کی مکمل تلاشی لے کر مجلس میں جانے کی اجازت دی جاۓاس دوران ڈی پی او اختر فاروق نے میڈیا پرسن سے ٹاک کرتے ہوۓ کہا کہ
ضلع بھر میں مجالس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کۓ گۓ ہیں کورونا سے بچاٶ کے لۓ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈی پی او نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی
ملاقاتیں کی اور تمام منتظمین سے محرم الحرام کے اہم عشرے کے دوران اپنا بھرپور تعاون کرانےکے عزم کو سراہا ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ
محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس کا ہر جواں اپنے فرائض کو بھرپور طریقے سے سرانجام دینگے تاکہ امن امان کی صورتحال مستحکم اور بہتر رہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون