راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کا کردار مثالی ہے۔
محرم الحرام ہمیں برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔
محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماءکرام کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
مجالس اور جلوسوں کے اندر کی انتظامیہ بھی شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھے۔
پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔
انہوں نے منتظمین پر زور دیا کہ وہ مذہبی اجتما عات کے دوارن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل پیرا ہوں
اور ہر عزادار کی مکمل چیکنگ کے بعد انہیں جلوس اور مجلس میں شامل کریں۔
کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں فوری اطلاع کنٹرول روم نمبر 0604920029پر دیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون