دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف 27اگست کو طلب

دوران سماعت عدالتی استفسار پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس میں شہباز شریف،حمزہ شہباز،سلمان شہباز سمیت سولہ ملزم نامزد ہیں

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہبازکو طلب کر لیا،،، عدالت نے جیل حکام کو حمزہ شہباز سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی ستائس اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی ،، دوران سماعت عدالتی استفسار پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس میں شہباز شریف،حمزہ شہباز،سلمان شہباز سمیت سولہ ملزم نامزد ہیں جن پرسات ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ چار وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہیں ،،، نیب پراسکیوٹر نےبتایا کہ شہباز کے بیٹے سلمان شہباز ،اہلیہہ نصرت شہباز اور دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی ،،، عدالت نے استفسار کیا تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر بتائیں کہ ان ملزمان کے خلاف کیاشواہد ہیں اور انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا،،،عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر ان ملزمان کی طلبی کے حوالے سے بھی آئندہ سماعت پر معاونت کریں

About The Author