نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 بغیر نمبر پلیٹ اور نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاﺅن شروع

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی پولیس نے ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے جس کے دوران مختلف

مقامات پر کاروائیوں کے نتیجے میں سینکڑوں بغیر نمبر پلیٹ اور نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں تحویل میں لئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کی خصوصی ہدایت پر آمدہ محرم الحرام میں قیام امن کے پیش نظر ضلع

بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا گیا ہے۔موٹر سائیکلوں کے خلاف دن بھر اندرون وبیرون شہر مصروف شاہراہوں اور مقامی روٹس کے علاوہ مختلف

مقامات پر کریک ڈاون جاری رکھا گیا جس کے دوران مجموعی طور پر سینکڑوں موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر متعلقہ تھانوں اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند کردیئے گئے۔پولیس کے مطابق کریک ڈاﺅن کے دوران

پکڑی جانیوالی موٹر سائیکلیں مکمل چھان بین اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن کے بعد مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔پولیس ذرائع کے بقول بغیر نمبر پلیٹ اور نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک

ڈاﺅن آئندہ بھی جاری رہے گا کیونکہ ایسی موٹر سائیکلوں کا دہشتگردی کے واقعات میں استعمال ہونا خارج از امکان قرارنہیں دیاجاسکتا۔ڈی پی او ڈیرہ کے احکامات کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر

سائیکل چلانے پرعائد پابندی کے حوالے سے عوام کو متنبہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر منظم کریک ڈاﺅن کیلئے پولیس نے تمام تر انتظامات مکمل کرکے چیکنگ کا عمل بھی مزید تیز کردیا ہے۔

٭٭٭

 بارش اور چلنے والی ٹھنڈی ہوا سے 20 روزہ حبس اور گھٹن میں کمی آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) بدھ کی شام ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں ہونیوالی بارش اور چلنے والی ٹھنڈی ہوا سے 20 روزہ حبس اور گھٹن میں کافی حد تک کمی آگئی ہے۔گزشتہ 20 دن سے ڈیرہ میں

شدیدگرمی کیساتھ ساتھ حبس سے لوگوں کا برا حال تھا، حبس اور گرمی اس قدر شدید تھی کہ ایئر کنڈیشنڈ بھی کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔ گرمی اور حبس کی وجہ سے جانوروں‘ چرند پرند کا بھی برا حال تھا۔ بارش سے جہاں موسم

خوشگوار ہوا ہے وہاں پر ٹھنڈی ہوا نے خوشگوار تاثر پیدا کیا جس کے باعث بازاروں میں خریداروں کا رش بھی معمول سے زیادہ دیکھنے میں آیا۔

٭٭٭

 معمولی تلخ کلامی پرملزمان نے کلہاڑیوں کے وار سے مخالف کو زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)معمولی تلخ کلامی پرملزمان نے کلہاڑیوں کے وار سے مخالف کو زخمی کردیا ، دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ گومل خورد میں معمولی تلخ کلامی

پر ملزمان نے اپنے مخالف محمد رمضان ولد معراج الدین قوم سیال سکنہ گومل خورد کو کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگئے ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

کرلیاہے۔

٭٭٭

 بدکردار نوجوان نے گیارہ سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بناڈالا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تحصیل پہاڑپور کے علاقہ رنگپور میں بدکردار نوجوان نے گیارہ سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بناڈالا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ

پہاڑپور کی حدود رنگپور میں بدکردار نوجوان گیارہ سالہ بچے کو قریبی فصل گنا میں لے گیا اور اسے زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنادیا ،پولیس نے متاثرہ بچے کی رپورٹ پر ملزم مذمل ولد شوکت ماچھی سکنہ مٹھا پور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

٭٭٭

 چھریوں کے وار سے نوجوان کوقاتلانہ حملے میں زخمی کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خواتین کے تنازع پر چھریوں کے وار سے نوجوان کوقاتلانہ حملے میں زخمی کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،علاقہ محلہ قذافی بنوں اڈہ ڈیرہ کے رہائشی محمد وقاص

ولد ثناءاللہ قوم ڈیال سکنہ بگوانی شمالی نے پولیس کو بتایا کہ وہ روانہ تھا کہ سنگھڑ اڈہ کے قریب پہنچنے پر ملزمان عصمت اللہ ،خالد اور قمر زمان وہاں پہلے سے موجود تھے جنہوں نے مجھے روکا ،لاتوں مکوں سے مارا پیٹا اور

چھری کے وار سے مجھے زخمی کردیا ،وجہ عداوت خواتین کا تنازع بیان کیاگیا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭

 ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)جوانسال بیوہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے دوران وڈیو بنا کر اسے موبائل فون پر بلیک میل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ

درج کرلیاگیا ،توصیف آباد ڈیرہ کے رہائشی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان محمد توقیر ،محمد ارسلان اور محمد ندیم میری بیوہ بہن کو ملزم ندیم کے مکان وانڈہ موچیانوالہ میں لے گئے جہاں پر انہوں نے

اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور اس کی نازیبا وڈیو بنائی ،اب ملزمان موبائل فون پر بلیک میل کرتے ہوئے دھمکیاں دیتے ہیں ،پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

٭٭٭

 پیسکو حکام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا حکم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پیسکو حکام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا حکم ،بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے پیسکو حکام کو فوری طور پر غیر اعلانیہ

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا ،دوران سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کی چوری روکنا اور بل لینا واپڈا کی ذمہ داری ہے جہاں نوے فیصد لوگ بل نہیں دیتے اور دس فیصد دیتے

ہیں ان دس فیصد لوگوں کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہے ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دورکنی بینچ نے درخواست گزار وقاص خان چمکنی

ایڈووکیٹ کی کی رٹ پر سماعت کی ،درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے ،علاقے کے عوام بل ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی بجلی گھنٹوں غائب رہتی

ہے ،متعلقہ ایس ڈی او کو کال کرتے ہیں تو وہ نمبر بلاک کردیتے ہیں ، عدالت نے واپڈا حکم کو طلب کیا اور کہا کہ بتائیں بجلی ہے کہ نہیں ،واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی ہے لیکن جہاں لائن لائسز ہیں اور ریکوری کم ہے

وہاں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ بل نہیں دیتے تو اس کے خلاف کاروائی کس کا کام ہے ،بل لینا کس کی ذمہ داری ہے جو لوگ بل ادا کرتے ہیں ،ان کا کیا قصور ہے ،

٭٭٭

سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر قاسم شہزاد نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تھلہ جات اور جلوسوں کے راستوں کا جائزہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر قاسم شہزاد نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تھلہ جات اور جلوسوں کے راستوں کا جائزہ لیا، تھلہ جات کے دورہ

کے موقع پر انہوں نے تھلہ متولیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران متولیان نے سیکورٹی انتظامات پر پاک فوج کی تعریف کی۔ اس موقع پر کرنل شاہد ریاض نے انہیں سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ

دی۔ سٹیشن کمانڈر ڈیرہ نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کو اظہار کیا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر قاسم شہزاد نے کوٹلی

امام حسین کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جارہا ہے۔ انشاءاللہ پاک فوج کی کوشش ہے کہ محرم الحرام

کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سول انتظامیہ کو سیکورٹی کے حوالے سے مکمل سپورٹ فراہم کریں۔ 

٭٭٭

کرپشن ایک معاشرتی ناسور ہے جو کسی بھی صورت و سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی ،آر پی او ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد یٰسین فاروق نے کہا ہے کہ کرپشن ایک معاشرتی ناسور ہے جو کسی بھی صورت و سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی اہلکار،فردوافراد کے کرپشن میں

ملوث ہونے پر سخت قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ تعینات ہونے کے بعد ان کو شکایات

موصول ہوئیں کہ ضم شدہ ضلع جنوبی وزیرستان کے خاصہ دار و لیویز اہلکاران کی تنخواہوں کی مد میں سابقہ ادوار میں کرپشن کا بازار گرم رہا اور بڑے پیمانے پر خرد برد کی گئی ہے۔ اس خرد برد میں خالد برکی نامی سرکار ی

اہلکار جوکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے دفتر میں اکاﺅٹینٹ تھااور اس نے مختلف ذرائع استعمال میں لاتے ہوئے اپنی ڈی پی او آفس جنوبی وزیرستان کے دفتر میں بطور اکاﺅٹینٹ تعیناتی کروائی۔ متذکرہ

دورانیہ میں برآمد کی گئی لیویز و خاصہ دار کی تنخواہوں کے آڈٹ کے سلسلہ میں باقاعدہ طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی تاکہ موصولہ شکایات کی روشنی میں معاملات کی جانچ پڑتال کی جاسکے اور ملوث اہلکاران کو بے نقاب

کیا جا کر قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جا سکے۔گزشتہ روز19اگست2020ءکو مذکورہ آڈٹ رپورٹ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ متذکرہ اکاﺅٹینٹ خالد برکی کی تعینائی کے دوران خاصہ

دار و لیویز کی تنخواہوں کی مد میں 2کروڑ74لاکھ 90ہزار اور 464روپے کی خر د برد کی گئی ہے جس پر فوری طوری پر قانونی چارہ جوئی عمل میں لاکر مقدمہ نمبر 455مورخہ 19-08-2020جرم

،409PPCتھانہ سٹی ٹانک کا اندراج عمل میں لایا گیا اور ملوث سابقہ اکاﺅٹینٹ خالد برکی کو باقاعدہ طور پر حراست میں لے کر پابند سلاسل کیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج نے ضلعی پولیس سربراہ ٹانک

عارف خان کو ہدایات جاری کیں کہ اس مقدمہ کی تفتیش شفاف طریقے سے عمل میں لائی جائے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گی کسی بھی عہدہ یا مقام

پر تعینات تمام اہلکاران اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ کسی بھی اہلکار کے خلاف کرپشن کی شکایت کسی بھی صورت موصول نہیں ہونی چاہے۔بصورت دیگر ہر ممکن قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایسے

اہلکاران جو اس گناہ کے مرتکب ہوں فوری طور پر اپنا قبلہ درست کر لیں۔

٭٭٭

 ٹریفک کے المناک حادثہ میں بچہ جاں بحق، نانا اور نانی شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ٹریفک کے المناک حادثہ میں بچہ جاں بحق، نانا اور نانی شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سٹی کے محلہ حیدر شاہ شیرازی کارہائشی مطیع اللہ اپنی

اہلیہ اور نواسے کے ہمراہ بھکر سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہا تھا کہ داجل کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں مطیع اللہ اور اسکی اہلیہ شدید زخمی جبکہ نواسا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔حادثے میں زخمی میاں

بیوی کو طبی امداد فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

٭٭٭

ایم پی اے مدیحہ نثار صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن کی چیئرمین بنادی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے مدیحہ نثار صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن کی چیئرمین بنادی گئیں۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی

کی منظوری سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن، آرکائیو اینڈ لائبریز کیلئے چودہ اراکین پر مشتمل سٹینڈنگ کمیٹی قائم کی گئی جس کی سربراہی تحریک انصاف کی ایم پی

اے مدیحہ نثار کو دی گئی کمیٹی کے دیگر ممبران میں صوبائی وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن، ایم پی ایز مولانا لطف الرحمن ، محمد عاطف خان ، ارباب وسیم خان، بلاول آفریدی،لیاقت علی خان،سردار محمد یوسف زمان ،شکیل بشیر

خان، مسز رابعہ بصری ، مسز آسیہ صالح خٹک، مسز ریحانہ اسماعیل، مسز انیتا محسود اور مسٹر فیصل زمان شامل ہیں۔

٭٭٭

 ڈیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کے دوران شاہ عالم کے جنگل میں بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالجبار سے 2270گرام چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کے دوران مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے علاقہ شاہ عالم کے جنگل میں بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالجبار ولد غلام عابد سکنہ شاہ

عالم سے لاکھوں روپے مالیت کی 2270گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

کار درخت سے جاٹکرائی، کارسوار محفوظ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تیز رفتار بس کی غلط سائیڈ سے کراسنگ کے دوران سامنے سے آنیوالی کار درخت سے جاٹکرائی،خوش قسمتی سے گاڑی میں سوارشخص محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ

پرشاہداﺅ کے قریب تیز رفتار بس کی رانگ سائیڈ سے کراسنگ کی وجہ سے سامنے آنے والی موٹر کار درخت سے جاٹکرائی۔ حادثے میں خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار جھوک جھنڈیر پروآکا رہائشی شاہد اقبال محفوظ

رہا تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

٭٭٭

عمران خان کے جرات مندانہ فیصلہ نے پاکستان مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ،علامہ رمضان توقیر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے ڈیرہ پریس کلب میں منعقدہ ”حسین سب کا“سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ

کرنے کے حوالے سے عمران خان کے جرات مندانہ فیصلہ نے پاکستان مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں، فلسطین میں ایک بھی شیعہ نہیں رہتا لیکن ہم نے ہمیشہ سے اسرائیل کی مخالفت کرتے ہوئے

فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی، ایام عزا کا آغاز ہونے والا ہے ،ممبر حسین سے ازواج مطہرات اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے کو ہم شیعہ تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو

آپس میں انتشار کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، کوئی مسلمان کیسے اہل بیت و ازواج مطہرات و صحابہ کرام کی توہین کر سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ امام حسین سفینہ نجات ہیں، ہدایت کا سرچشمہ ہیں، محسن انسانیت ہیں کسی

مسلک کی حد تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کے محسن ہیں، امام حسین نے حریت کا درس دیا ، علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ بہت طویل عرصہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کا ماحول ہے اور اسی ماحول قائم

کرنے کیلئے بہت زیادہ قربانیاں دی گئی، بہت بڑا نقصان ہوا، سیکورٹی فورسز نے بھی بھرپور قربانیاں دیں اور اسی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کے سب لوگ مل جل کر کام کریں انشااللہ وہ

وقت دور نہیں کہ” ڈیرہ پھلاں دا سہرا “بن جائے گا، سیمینار سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر و جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد صفدر گیلانی نے خطاب کرتے کہا کہ برطانیہ میں

پلاننگ ہوتی ہے اور پینٹاگون سے عمل درآمد کرایا جاتا ہے، پاکستان میں را ،موساداور خاد متحرک ہے، ہمارے اپنے غدار بن کر مسلمانوں میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں، ناموس رسالت پر حملے کیے جا

رہے ہیں، شان اہلبیت کے خلاف سرگرم ہونے والے کسی صورت اسلام کی خدمت نہیں کر رہے بلکہ اسلام دشمنوں کے ایجنٹ بن کر مسلمانوں میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش

مسائل کے حل کے لئے امت بننا ہو گا، مسلک امت کے مسائل حل نہیں کر سکتے، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے مسلکوں سے نکل کر امت بننا ہو گا۔ سیمینار سے حافظ مولانا مشتاق، مولانا مرید

کاظم،جمعیت علمائے پاکستان ڈیرہ کے رہنما فقیر شیر محمد،جماعت اسلامی کے رہنما زاہد محب اللہ خان ایڈوکیٹ، علامہ اختر عباس،تحریک انصاف کے رہنما خالد اعوان ،مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر عبداللہ ظفری ،تاجر

رہنما حاجی خالد ناز سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، سیمینار کے شرکاءنے قرار داد کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے جراتمندانہ فیصلے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور متحدہ عرب

امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مذمت کی۔

٭٭٭٭٭٭

علاقہ کے خالی پلاٹ اور گلی گندگی کی ڈھیر میں تبدیل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) گیلانی ٹاﺅن کی گلی نمبر3 میں صفائی اور نکاسی آب کی ناگفتہ بہ صورتحال کی وجہ سے علاقہ کے خالی پلاٹ اور گلی گندگی کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔ نکاسی آب کی نالیوں کی صفائی

نہ ہونے سے نکاسی کا پانی گلی میں جھیل کا نظر پیش کرتا ہے جبکہ منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث مذکورہ گلی تاحال پختہ نہیںہوسکی ہے۔ اہلیان علاقہ نے واسا اور ٹی ایم اے کے حکا م سے علاقہ میں فوری طور

پر نالیوں اور خالی پلاٹس میں گندگی کے ڈھیروں کی صفائی اور منتخب عوامی نمائندوں سے گلی کی فوری پختگی کا مطالبہ کیا ہے۔

٭٭٭

 ویل قامت درخت بجلی کی11ہزار کے وی لائن پر جاگرا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) موسلا دھار بارش اور تیز آندھی کے باعث پی ٹی ایل دفتر میں طویل قامت درخت بجلی کی11ہزار کے وی لائن پر جاگرا،جس سے بجلی کی مین سپلائی لائن ٹو ٹ گئی اورملحقہ

علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع پر واپڈا پیسکو مینٹینس سپرنٹنڈنٹ اور عملہ سمیت ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ مقام پر گرنے والے درخت کو کاٹ کر فوری طور پربجلی کی

بحالی کا کام شروع کرکے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔

٭٭٭

 پشاورانجینرنگ یونیورسٹی کے بی ایس انجنیئرنگ پروگرام میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں تبدیلی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پشاورانجینرنگ یونیورسٹی کے بی ایس انجنیئرنگ پروگرام میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں ردوبدل ہوئی، انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کیلئے ایٹاانٹری ٹیسٹ 6

ستمبر کو ہوگا،ڈائریکٹر ایڈمشن یو ای ٹی کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کیلئے ان لائن رجسٹریشن میں 31 اگست تک توسیع کی گئی ، ٹیسٹ کیلئے پہلے 23 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی-

٭٭٭

کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع

کردیں۔انہوںنے بتایاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا ، ایک کلو ڈی اے پی ، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلاﺅ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے

کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے

پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔

٭٭٭

 دھان کے کھیتوں میں جپسم ڈال کر ٹیوب ویلوں کے ناقص پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکتاہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ دھان کے کھیتوں میں جپسم ڈال کر ٹیوب ویلوں کے ناقص پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکتاہے کیونکہ اکثر مقامات پر ٹیوب ویلوں

کاناقص پانی زمینوںکے پیداواری نتائج میں کمی کا باعث بن رہاہے لہٰذا جن علاقوں میں اس قسم کا پانی استعمال کیاجارہاہے وہاں کاشتکار 5بوری جپسم فی ایکڑ کے حساب سے کھاد کا چھٹا دے دیں تاکہ اچھی

پیدوار حاصل ہوسکے۔انہوںنے بتایاکہ نائٹروجنی کھاد کا بقیہ حصہ لاب کی منتقلی کے 35 دن بعد ڈالنے سے پہلے 4 سے 5 دن کیلئے فصل کو ہلکا سوکا دیاجائے اور اس کے بعد کھاد کا چھٹا دے کر پانی لگا دیاجائے

تاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔

٭٭٭

شہریوں کو گھریلو خوبصورتی میں اضافہ کیلئے رنگ برنگے پھولوں کے حامل آرائشی پودے لگانے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے شہریوں کو گھریلو خوبصورتی میں اضافہ کیلئے رنگ برنگے پھولوں کے حامل آرائشی پودے لگانے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ شہری گھروں کی خوبصورتی

بڑھانے کیلئے عمدہ گھریلو سامان کے ساتھ آرائشی پودے بھی لگاسکتے ہیں جبکہ آرائشی پودوں سے گھروں کی زبیائش گھر کے مکینوں کے اپنے خاص ذوق ِانتخاب اور آراستگی کی مہارت پر منحصر ہے نیزخاص آرائشی

پودوں کے لیے ٹھنڈا درجہ حرارت مدہم روشنی، بھر پور نمی ، معتدل درجہ حرارت اور گملوں کی خاص مٹی جس میں ایک حصہ مٹی ،ایک حصہ کھاد(ہیومس )اور ایک حصہ بھل شامل ہوبہت ضروری ہیں۔انہوںنے کہاکہ

عام آرائشی پودوں کے چناﺅ کی صورت میںعام درجہ حرارت ،مکمل روشنی اور معمولی نمی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری نرسریوں سے آرائشی پودے خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ پودے

جاذب نظر اور ضرر رساں کیڑوں یا بیماریوں سے متاثرہ نہ ہوں۔انہوںنے کہاکہ شہری موسم سرما کے پودوں کو ستمبر اور اکتوبر میں نرسریوں سے گھر میں منتقل کریں تاکہ یہ پودے سرد موسم برداشت کرنے کے قابل

ہوجائیں۔انہوںنے کہاکہ ایروکیریا جسے کرسمس پلانٹ کا نام دیا جاتا ہے ، ایفی لینڈرا ، اسپیڈایسٹرا ،فرن ،ربڑ پلانٹ ، فائیکس ، پام ،لینٹانا،کیلا،گارڈینیا، جیرانیم اورکرائی سینتھیمم اہم آرائشی پودے

ہیں۔انہوںنے کہاکہ پودوں کو عمارت کے اس حصہ میں رکھا جائے جہاں سب سے زیادہ نمی ہو تاہم کسی ٹرے وغیرہ میں مٹی ، بھل اور ہیومس (پتوں کی کھاد ) کو ڈال کر بھی ان پودوں کورکھا

جاسکتاہے۔انہوںنے کہاکہ عوام الناس گملوں میں پودے لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ان گملوں کے پیندوں میں سوراخ موجود ہو تاکہ پودوں کی جڑیں آسانی سے پھیل سکیں۔انہوںنے کہاکہ ڈبل

پاٹنگ سسٹم میں پودوں کو کم درجہ حرارت اور کم نمی درکار ہوتی ہے لہٰذا ان میں لگائے گئے پودوں کو پانی دینے کے اوقات کی اہمیت گملوں میں لگائے گئے پودوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔انہوںنے بتایاکہ جن

گھروں میں مستقل ٹائپ لانٹر بنے ہوتے ہیں وہاں ڈبل پاٹنگ سسٹم بہت مفید ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ شہری آرائشی پودوں کو ضرورت سے زیادہ کھاد اور پانی نہ دیں کیونکہ اکثر آرائشی پودے نم زمین میں بہتر

نشوونما پاتے ہیںتاہم اگر گھریلو آرائشی پودوں کے لیے روشنی ناکافی ہو تو فلوری سینٹ ٹیو ب لائٹ کے ذریعے پودوں کو روشنی فراہم کی جاسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر پودے کوکیڑوں کے حملہ کے علاوہ کسی

دوسرے عوامل ،درجہ حرارت میں یکدم تبدیلی ، دوسری جگہ منتقل کرنے کے اثر اورروشنی کی شدت میں یکایک تبدیلی یاتیز روشنی سے نقصان پہنچاہے تو اس کا بہتر حل یہ ہے کہ اس کی جگہ نیا پودا لگالیا جائے۔

٭٭٭

مالیاتی اداروں کو ترسیلاتی ڈیٹا کے ساتھ تجزیہ بھی پیش کرنا لازم قرار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)مالیاتی اداروں کو ترسیلاتی ڈیٹا کے ساتھ تجزیہ بھی پیش کرنا لازم قرار،ایف اے ٹی ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد جاری ،مشکوک بینک ترسیلات روکنے کے لئے انشورنس کمپنیوں اور

مالیاتی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،اب ہر مالیاتی ادارے کو ترسیلاتی ڈیٹا کے ساتھ تجزیہ بھی پیش کرنا ہوگا۔حکومت نے مشکوک بینک ترسیلات روکنے کیلئے انشورنس کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے خلاف

عدم تعاون پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوت ترسیلات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے درکار ڈیٹا میں خامیوں کا نوٹس لے لیا۔اب ہر مالیاتی ادارے کو

ترسیلاتی ڈیٹا کے ساتھ تجزیہ بھی پیش کرنا ہوگا، مطلوبہ ڈیٹا میں شناختی کارڈ کی کاپی ،ترسیلات کی انٹر بینک ٹرانسفر، رقوم کا حجم اور تاریخیں شامل ہوں گی۔ بروقت اطلاع نہ دینے پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ متعلقہ

مالیاتی اداروں کے حکام کو نوٹس ارسال کرے گا۔ واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ ماہ ڈیٹا کی کوالٹی پر سوال اٹھایا تھا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭

About The Author