لاکھ اہل پاکستانیوں کو انتخابی فہرست میں شامل کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد :
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں 30 لاکھ سے زائد اہل پاکستانیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ان اہل پاکستانیوں کو ووٹر بنانے کیلئے نادرا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ تمام اہل افراد الیکشن میں حصہ لے سکیں۔
اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرستیں شائع کرنے کیلئے 18 دنوں کی توسیع کر دی ہے۔
انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کے زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ
اب انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت 16 ستمبر 2020ء کی بجائے 4 اکتوبر 2020ء کو ہوگی۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر