نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سکھر: ایک ہی خاندن کے دس افراد قتل

جاںبحق ہونے والوں میں 4بچے اور 6خواتین شامل ہیں۔واقعہ کے بعد ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ۔

پاکستان کے  صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں مبینہ طور پر ایک ذہنی معذور شخص نے اپنے ہی خاندان کے دس افراد کو چھریوں کے وار سے قتل کردیاہے۔

سکھر پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج پنوں عاقل میں کینٹ تھانے کی حدود گاﺅں صلاح انڈھڑ میں پیش آیاجہاں ایک ہی گھر کے 10افراد کو چھری کے وار سے قتل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم وہاب انڈھڑ نے اپنے گھر کے10افراد کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔ جاںبحق ہونے والوں میں 4بچے اور 6خواتین شامل ہیں۔واقعہ کے بعد ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بارے میں کہاجارہاہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ۔

ایس ایس اپی سکھر عرفان سموں کے مطابق خاندان کے سربراہ ملزم وہاب نے 11 افراد کو قتل کیا ہے،تمام مقتولین کی عمریں ایک سال سے 42 سال تک کے درمیان ہیں۔ 

عرفان سموں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ مقتولین میں ملزم کی بیوی اور چار بیٹیاں،تین بیٹے شامل ہیں،مقتولین میں ملزم کی بہو،پوتی پوتا بھی شامل ہے،تمام بچوں کی عمریں ایک سے چار سال کے درمیان ہیں۔ 

پولیس کے مطابق چند سال قبل ملزم نے اپنے بھائی کو بھی قتل کیا تھا۔

About The Author