افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی روک دی۔
افغان حکام کے مطابق جب تک طالبان بھی قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے
مزید طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
افغان حکومت کے انکار کی وجہ سے اس ہفتے شروع ہونے والے امن مذاکرات ایک بار
پھر ٹل سکتے ہیں۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ
وہ طالبان کے باقی 320 قیدیوں کو رہا نہیں کرے گی۔
فرانس اور آسٹریلیا نے طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کرنے کے افغانستان کے موقف کی تائید کی ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی روایتی جرگے میں فریقین کے درمیان آخری 400 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق رائے ہوگیا
تھا۔
ان میں بعض وہ قیدی بھی شامل ہیں جنہوں نے افغانوں اور غیر ملکیوں پر پرتشدد حملے کیے تھے ۔
اے وی پڑھو
ترک کا طالبان سے افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
قندھار: شیعہ برادری کی ایک اور مسجد میں دھماکہ، 32 افراد ہلاک
روس کا افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا فیصلہ