اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی روک دی

افغان حکومت کے انکار کی وجہ سے اس ہفتے شروع ہونے والے امن مذاکرات ایک بار پھر ٹل سکتے ہیں۔

افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی روک دی۔

افغان حکام کے مطابق جب تک طالبان بھی قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے

مزید طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

افغان حکومت کے انکار کی وجہ سے اس ہفتے شروع ہونے والے امن مذاکرات ایک بار

پھر ٹل سکتے ہیں۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ

وہ طالبان کے باقی 320 قیدیوں کو رہا نہیں کرے گی۔

فرانس اور آسٹریلیا نے طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کرنے کے افغانستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی روایتی جرگے میں فریقین کے درمیان آخری 400 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق رائے ہوگیا

تھا۔

ان میں بعض وہ قیدی بھی شامل ہیں جنہوں نے افغانوں اور غیر ملکیوں پر پرتشدد حملے کیے تھے ۔

%d bloggers like this: