دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل پریس کلب انتخابات:جرنلسٹس پینل نے میدان مار لیا

جرنلسٹس پینل کے انور رضا 1108 ووٹ لیکر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد پینل کے ضیعم نقوی 644 نے ووٹ حاصل کیے

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سال 2020-21کے الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ جرنلسٹس پینل نے ایگزیکٹو باڈی کی 11 نشستوں میں سے 10 نشستیں جیت لیں۔

جرنلسٹس پینل کے شکیل انجم 1021 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ آزاد پینل کے شکیل قرار نے 685 ووٹ حاصل کیے

جرنلسٹس پینل کے انور رضا 1108 ووٹ لیکر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد پینل کے ضیعم نقوی 644 نے ووٹ حاصل کیے

جرنلسٹس پینل کے صغیر چوہدری ووٹ 855 لیکر سیکرٹری فنائنس منتخب ہوئے جبکہ آزاد پینل کے خاور نواز راجہ نے 671 ووٹ حاصل کیے

نائب صدر پر ارشد وحید چوہدری،خلیل احمد راجہ، شاہ محمد اورآزاد جرنلسٹس پینل کی ڈاکٹر سعدیہ کمال کامیاب ہوئی ہیں۔ ارشد وحید چوہدری 994ووٹ لے کر سنئیر نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں 

جوائنٹ سیکرٹری پر ندیم چوہدری، احتشام الحق، نوشاد عباسی، شکیلہ جلیل کامیاب قرار پائیں جبکہ احتشام الحق 953 ووٹ لے کر سنیئر جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے

گورننگ باڈی کے نتائج کا اعلان آج رات یا پھر کل متوقع ہے۔

About The Author