: کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم ہمیشہ سازشیوں کا آلہ کار بنتے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ہ
مارا جینا مرنا عوام کے ساتھ عوامی خدمت کیلئے ہمیں اقتدار کے سہاروں کی ضرورت نہیں ہم عوامی خدمت کے امین ہیں اور عوام میں رہ کر ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے ہیں،
عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر پہلے بھی عوام اور حلقے کی مسلسل خدمت کی ہے جبکہ ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں،
ان خیالات کااظہار انہوں نیمحمود کوٹ شہر ڈبی شاہ غازی گھاٹ چھپری اڈا سنانواں لدھا لنگر کی عوام اور معززین علاقہ سے ملاقاتوں کے دوران کہی،
محمدذیشان گرمانی نے کہا کہ نئے پاکستان کے حکومتی ارکان عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بجائے اپنے اثاثہ جات کو اونچی سطح پر لے جانے کیلئے مصروف ہیں جبکہ گلیاں،
سڑکیں، سیوریج کا نظام اور انفرااسٹرکچر کا نظام تباہ ہوتا جا رہا حکومتی ارکان صرف سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بریکنگ نیوز کے ذریعہ عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار کے بغیر اور وسائل کے نہ ہوتے ہوئے اس شہر کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے ہرسطح پر آواز بلند کی اور ان کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،
انہوں نے کہا کہ آنے والے قومی الیکشن میں عوام ایماندار، دیانتدار اور مخلص امیدواروں کا انتخاب کریں تاکہ حلقہ پی پی 278 کو دیانت دار قیادت منتخب ہونے کے باعث اس حلقہ کی ترقی و خوشحالی
عوام کی محرومیوں اور مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی حلقہ میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے تھے،
دوبارہ بھی اللہ پاک نے موقع دیا اور عوام نے ساتھ دیا تو حلقہ کی باقی رہنے والی پسماندگی دور کریں گے،
وہ عوام اورشہرکی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں اس موقع پر شان سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج عدنان گشکوری اور ان کی ٹیم بھی موجودتھی ۔
: کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل سیکٹریٹ پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے،
سابق وزیر جیل خاناجات ملک احمد یار ہنجرا ضلعی صدر مسلم لیگ ن مظفر گڑھ نے کی اس موقع پر ملک احمد یار ہنجرا نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان ہمارے آباؤاجداد نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر حاصل کیا اس قربانی کی خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے
میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال خوددار اور خودمختار پاکستان بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے سلسلے میں بے پناہ قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا،
ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم آزاد ملک ہیں اور دنیا کے نقشے پر موجود ہیں،
سب کو اپنی تمام صلاحیتوں اور قوتوں کو برقرار رکھنا کر ملک کی خدمت کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پاکستان کو ایک دفعہ پھر ترقی کی
شاہراہ پر گامزن کرے گی کارکن متحد رہیں،کارکن قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان قائد اعظم کی انتھک محنت علامہ اقبال کی سوچ نوجوانوں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ھے کہ
آج ہم ایک آزاد خود مختیار ملک کے با عزت شہری ہیں، اس موقع پر سجاد خان گرمانی، مختیار رحمانی، ہارون خان،
لالہ لطیف اللہ نیازی، چوہدری ممتاز،استاد صادق، استاد سلیم خان، محمود قریشی، چوھدری سلیم، فہیم انصاری، رانا تنویر،قیصر انصاری،
شیخ علی عباس عثمان،آصف قریشی،نواب مضطر گرمانی،ریاض گرمانی،زلمی گرمانی،بخاری روڈ کے صدرعاشق حسین،چوہدری عبدالحمید، ہارون خان،
حاجی نذیر احمد انصاری، حنیف سیماب، ملک عبدالمجید،مختیار رحمانی، چوہدری عثمان،نعیم جاوید،چوہدری محمد سلیم، محمد عثمان شیخ،
سجاد خان گورمانی، قاضی عبد الجلیل،محمد اقبال انصاری،عبدالوحید، مرزا انتظار بیگ سمیت عمائدین علاقہ شہریوں کی کثیر تعدادسمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے،
اس موقع پر قومی ترانے اور ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے رقص اور ملی نغمے بھی گائے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ