ڈیرہ غازیخان
کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل امن کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے خصوصی شرکت کی۔کمشنر ساجد ظفر ڈال،آر پی او عمران احمر،
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اختر فاروق،چیئرمین بیت المال کمیٹی محمد حسین نیازی اور امن کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔
لیہ سے ایم این اے ملک نیاز احمد جھکڑ،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ذوالفقار علی کھرل،
انجینئر امجد شعیب ترین، اظفر ضیاء، ڈی پی اوز اور امن کمیٹی کے اراکین نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی بے حرمتی پر متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کو ملکر فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر ہرگز رعایت نہ دی جائے۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ محرم کے جلوس اور مجالس کو فرنٹ پر لیڈ کریں گے۔
محرم الحرام حرمت اور قربانیوں کا مہینہ ہے۔ یہ ماہ صبرتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ملک میں محرم الحرام کے دوران بھی امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے
محراب و منبر سے بات کی جائے۔کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے
کمشنر ساجد ظفر ڈال اور آر پی او عمران احمر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کا مواد شیئر کرنے والا بھی اتنا ذمہ دار ہے جتنا بھیجنے والا،کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی اور سہولیات کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملکر محرم الحرام کے قواعد و ضوابط پر عمل کرایا جائیگا۔
تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین نے یقین دہانی کرائی کہ ملک ہم سب کا ہے،
امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔محراب اور منبر سے کسی بھی فرقہ کی دل آزاری نہیں کی جائے گی۔
حکومت کی طرف سے علماء،ذاکرین اور مقررین کی ضلع اور زباں بندی پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
محرم الحرام کے قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرائی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر جنرل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب عشرت اللہ خان نیازی نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا.
انہوں نے قائد اعظم اکیڈمی میں پودا لگاکر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا انہوں نے افسران کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔
ریجنل پروگرام منیجر ملتان اور ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر صفدر حسین،پرنسپل قائد اکیڈمی سیدہ فرزانہ سجاد بخاری،
سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد اور دیگر موجود تھے.
ڈائریکٹر جنرل عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد چیلنج ہے،جسے ٹیم ورک سے مکمل کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اساتذہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کی کردار سازی پر توجہ دیں۔قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اساتذہ کی صلاحیتوں میں
نکھار لاتی ہے۔پنجاب کے پرائمری،مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول کے اساتذہ کو تین طرح کی تربیت دیتی ہے
قائد اکیڈمی کے ماسٹر ٹرینرز براہ راست برٹش کونسل کے ٹریننگ لیکر آتے ہیں اور وہ مقامی ٹرینرز کو تربیت دیتے ہیں۔
مرد و خواتین اساتذہ کو پروفیشنل،پرموشن اور سکلز ڈویلپمنٹ کی تربیت دی جاتی ہے۔
حکومت زیادہ طلبا و طالبات کے حامل پرائمری سکولوں میں ارلی چائلڈ ہڈ کیلئے کٹس دے گی۔
کٹس کی فراہمی کیلئے پروجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ریجن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد کی سربراہی میں ٹیم نے پٹرول پمپ کے پیمانے چیک کرتے ہوئے
گوہر فلنگ سٹیشن اور مبشر پٹرولیم سروس کوٹ ادو روڈ لیہ کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے ایک پمپ کی نوزل کو بھی سیل کر دیاگیا.
ضلع ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے 61337روپے ریکوری کی مد میں وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے.
انٹی کرپشن کی عدالت نے 29کیسز کی سماعت کی اور ضمانت خارج ہونے پر یونین کونسل کوٹلہ عیسن ضلع
راجن پو رکے سیکرٹری غلام مرتضی کو گرفتار کرلیاگیا.
ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے ہدایت کی کہ افسران ہاوسنگ کالونیز کی انکوائریز جلد مکمل کریں،
زیرالتواء کیسز فوری نمٹائے جائیں، سرکاری اراضی کو واگزارکرانا اولین ترجیح ہونی چاہیئے.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو مہم کا آغاز کردیاگیاہے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے فیلڈ میں پولیو ٹیموں کے کام کو چیک کیا.
انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اور پولیو ٹیموں کو چیک کرنے کے ساتھ ٹیموں کو مکمل سپورٹ فراہم کریں.
اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ شام کو تحصیل بھر کی سرگرمیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس طلب کریں
سامنے آنے والی رکاوٹوں اور خامیوں کو فوری دور کیا جائے. ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے تمام ٹارگٹ بچوں تک رسائی حاصل کر کے قطرے پلائے جائیں گے.
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے مختلف مقامات پرپولیو ٹیموں کو چیک کیا. ڈور اور فنگر مارکنگ کا ریکارڈ کے ساتھ موازنہ کیاگیا
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز راشد نعمت، محمد اسد چانڈیہ اور ناصر شہزاد ڈوگر نے فیلڈ میں پولیو ٹیموں کو چیک کرنے کے ساتھ بچوں کو قطرے بھی پلائے۔.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے سبزی منڈی سرور والی کا دورہ کیا.
پھلوں اور سبزیوں کا معیار چیک کرنے کے ساتھ نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ
ضلع بھر کے مختلف مقامات پر کاٹن ایڈوائزری سروسز فراہم کرنے کے ساتھ فصلوں کی پیسٹ سکاوٹنگ جاری ہے.
زراعت آفیسر تونسہ علینہ شہزادی نے گزشتہ روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فصلوں کے معیار کا جائزہ لیا.
ڈیرہ غازیخان
پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے یوم آزادی کیلئے بہترین اقدامات کیے.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان
بزدار کی ہدایت پر کمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیرنگرانی شہر کو دلہن کی طرح سجایاگیا.
چراغاں کے بہترین انتظامات کیے گئے. آر پی او عمران احمر، ڈی پی او اختر فاروق نے سکیورٹی اور ٹریفک کے احسن اقدامات کیے.
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکاہے تمام پارٹی ورکرز تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں.
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھر پور تیاری سے حصہ لے گی۔.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ