رحیم یار خان
پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کو دھچکا، مرکزی جنرل سیکرٹری نے عہدے سے اچانک ریٹائرد منٹ کا اعلان کر دیا
چیئرمین کرنل(ر) عبدالجبار عباسی کا روکنا بھی نہ روک سکا
پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال نے اپنے پارٹی عہدے سے اچانک
ریٹائرڈ منٹ کا اعلان اپنی فیس بک آئی پر باقاعدہ پوسٹ لگا کر کیا. رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سرائیکستان کے حصول کے لیے سیاسی عمل ضروری ہے
صرف میلوں ٹھیلوں کے پروگراموں سے صوبہ ہرگزحاصل نہیں کیا جا سکتا. گھر بیٹھے بھی منزل پر نہیں پہنچا جا سکتا.
پارٹی قیادت سیاسی ایکٹویٹیز نہیں کرنا چاہتی جوکہ میری سمجھ سے بالاتر بات ہے.پارٹی قیادت میرے لیے قابل احترام ہے اور رہے گی.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نئی پارٹی بنانے کے بھی سخت خلاف ہوں. میں کسی دوسری سرائیکی پارٹی کو بھی جوائن نہیں کر رہا.
آپ نے دو سال قبل بھی پارٹی عہدے کو چھوڑا اورکچھ عرصہ بعد اپنا اعلان پھر واپس لے لیا
کیا اب بھی ایسا ہوگا.اس سوال کے جواب میں کہا کہ ریٹائرڈ منٹ کا مطلب ریٹائرڈ منٹ ہی سمجھا جائے
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ