دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشرفت کو تاریخی قرار دے دیا، سیکیورٹی

 اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشرفت کو تاریخی قرار دے دیا، سیکیورٹی، توانائی،

ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیا جائے گا،، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے معاہدے کی تصدیق کردی

اسرائیل نے بریک تھرو قرار دے دیا، حماس کی مذمت۔۔

اسرائیل عرب تعلقات میں بڑی پیش رفت،،، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کر لیا،

معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں امن معاہدہ ہو گیا،

امریکہ کے دو دیرینہ دوستوں کے درمیان تاریخی معاہدہ بہت بڑا بریک تھرو ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طے پانے پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی ٹویٹ کیا،،

اعلامیہ کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو اپنے ساتھ ضم نہیں کرے گا، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کےدرمیان معمول کے سفارتی تعلقات قائم ہوں گے،،

سیاحت،توانائی،سیکیورٹی، ٹیکنالوجی سیمیت مختلف شعبوں میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدات ہوں گے۔

اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا جلد آغاز ہو گا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمدبن زایدالنہیان نے معاہدے کی تصدیق کی ہے،

ایک ٹویٹ میں کہا صدرٹرمپ اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی،

جس میں اتفاق ہوا کہ اسرائیل مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گا،

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے روڈ میپ پر بھی اتفاق ہوا۔

About The Author