افغانستان کی حکومت نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق افغان حکومت نے 400 طالبان قیدیوں میں سے 80 کو آج رہا کر دیا
طالبان قیدیوں کو کابل کی پل چرخی جیل سے رہا کیا گیا۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل افغانستان کے مطابق قیدیوں کی رہائی سے مکمل جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والے طالبان قیدیوں میں سے 44 ایسے قیدی ہیں جو بڑے حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں
افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان 44 طالبان قیدیوں کی رہائی دنیا کے لیے خطرناک ہو گی۔
اے وی پڑھو
ترک کا طالبان سے افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
قندھار: شیعہ برادری کی ایک اور مسجد میں دھماکہ، 32 افراد ہلاک
روس کا افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا فیصلہ