نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیر ہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیر ہ غازیخان

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی افسران کے ہمراہ چیمبر آف کامرس کے صدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدارن کے ساتھ میٹنگ،

مسائل کے فوری حل کیلئے 5رکنی افسران پر مشتمل ڈیسک قائم، ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی

متفقہ اعلامیہ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن عمران اسلم نے ڈپٹی ڈائریکٹر منور احمد خان رند

، ETOمحمد نوید، AETOمحمد طارق جاوید اور انسپکٹر سید عامر عباس کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،

سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی،

سابق نائب صدر مرزا محمد آصف اقبال ممبران ایگزیکٹو کمیٹی ملک ریاض احمد، محمد علی خان نصوحہ، حاجی محمد زبیر نظامی، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، خلیل احمد خان علیانی، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد کاشف صدیق،

ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد نقیب، سیکریٹری جنرل چیمبر محمد مجاہد ملک اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسائز عمران اسلم نے شرکا کو حالیہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ

حکومت نے ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے epayایپ لاؤنچ کرکے گھر بیٹھے ادائیگیوں کیلئے سہولت فراہم کررکھی ہے

اسی طرح epayکے ذریعے ادائیگی پر مزید 5%اضافی رعائت بھی دی جارہی ہے انہوں نے ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس کے اراکین کو محکمہ کے سابقہ معاملات میں آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے

5افسران پر مشتمل خصوصی ڈیسک قائم کردی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

چیمبر آف کامرس کے اراکین اپنے دفترکے ذریعے ادائیگی یا دیگر امور کیلئے سہولت حاصل کرسکتے ہیں چیمبر کے اراکین اور صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے

ڈائریکٹر ایکسائز اور انکی ٹیم کی طرف سے خصوصی تعاون اورڈیسک قائم کرنے کے اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے

محکمہ ایکسائز کے متعلقہ ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔


ڈیرہ غازی خان

سا بق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی شکورآباد کالونی میں آمد، محمد بخش گاذر مرحوم کی زوجہ مرحومہ کی وفات پر ورثاء سے اظہار تعزیت کی۔

تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے شکور آباد کا مختصر دورہ کیا۔

پاکستان علماء کونسل کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عمر فاروق مکی کے ماموں محمد بخش گاذر مرحوم کی زوجہ مرحومہ کی وفات پر ورثاء سے اظہار تعزیت کی۔

ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ممبر کریم بخش گاذر، سردار خلیل الرحمن لغاری، حاجی منظور احمد گاذر، وائس چیئرمین عبدالکریم کنیرا،

حضور بخش گاذر،بزرگ عالم دین مولانا حافظ پیر بخش گاذر، حاجی عبدالرزاق گاذر، قاری عبدالرحیم گاذر،

میاں احسان کریم، محمد ندیم گاذر، مولا بخش گاذر، محمد یونس گازر، ایم ڈی ناصر، جمیل گاذر، عدیل گازر،

ابرار گاذر، حکیم حافظ عبدالمجید نقشبندی، حاجی عبدالخالق گاذر، حاجی طالب گاذر، محمد سلیم گاذر، ڈاکٹر فدا حسین ملکانی،

حاجی محمد بلال پتافی ان کے علاوہ علاقہ کے معززین اور سینکڑوں افراد موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

سابق صدر و ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی 77ویں سالگرہ انتہائی جوش جزبہ سے منائی گئی ملکی سلامتی ترقی اور سابق صدر پرویز مشرف کی درازی عمر کے لیے دعا مانگی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڑہ غازی خان آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی کے زیراہتمامکوٹ چھٹہ کے علاقہ اڈہ نور والا عبدالمجید میرانی کے ہوٹل پر

سابق صدر و جنرل پرویز مشرف کی 77ویں سالگرہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اور اس موقع پر کیک کاٹا اور ملکی سلامتی ترقی اور سابق صدر پرویز مشرف کی درازی عمر

کے لیے دعا مانگی گئی پروگرام کے شرکاء نے بھی سابق صدر کے سنہری دور کی تعریف کی سابق صدر کی واپسی اور دوبارہ حکومت میں آنے کیلئے خصوصی دعا کی گئی

پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے شیر جہان ہوتانی نے مزید کہا کہ انشائاللہ اگلی سالگرہ پرویز مشرف کے ساتھ لوگوں کی سوچ سے بھی زیادہ جوش و خروش سے منائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

محکمہ صحت ڈیرہ غازیخان کا اعزاز،حکومت پنجاب نے کرو نا وباء کے دوران بہترین کارکردگی کے باعث چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی کو

سول ایوارڈ تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کر دیا ہے تمغہ امتیاز کا اعزاز حاصل کر نے پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف سرکاری آفیسران پر نسپل غازی خان میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی،

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض ملک،ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،

صدر پی ایم اے ڈاکٹر عبد الرحمن عامر قیصرانی کے علاوہ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی کو مبارکباد دیتے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ

وہ آئندہ بھی اسی طرح بھر پور طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہو ئے ضلع کی

عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے چڑیا گھر کو اپ گریڈ کیاجائے گا. سکیم کی فوری تیاری کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.

بچوں کی تفریح کیلئے زیبرا اکتوبر تک ڈیرہ غازیخان پہنچا دیاجائے گا. مگر مچھ کی فراہمی کیلئے سیکرٹری وائلڈ لائف سے بات کر لی گئی ہے.

یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے چڑیا گھر کے معائنہ کے دوران کہی. انہوں نے کہاکہ

حکومت پنجاب کی طرف سے اجازت ملنے پر چڑیا گھر عوام کی تفریح کیلئے کھول دیاگیاہے

تاہم کورونا وائرس کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرایاجائیگا.

انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کی عمارتوں کو جاذب نظر بنانے کیلئے رنگ و روغن کرنے کے ساتھ سائنیج بہتر کی جائے گی


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی سے ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے ان کے آفس لاہور میں ملاقات کی.

سیاسی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ڈیرہ غازیخان کے مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے بات چیت کی گئی.

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان پنجاب کا پسماندہ علاقہ ہے

اکثریت آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے.

ہلال احمر کی طرف سے مستحق افراد کی امداد اور علاج معالجہ احسن اقدام ہو گا


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے محرم روٹ کا معائنہ کیا.

تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے ساتھ لائسنس ہولڈر ز سے بھی ملاقات کی .

انہوں نے چوٹی زیریں میں لائسنس ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا.

محرم الحرام کی ایس او پیز، مجالس او رجلوس کے اوقات اور گائیڈ لائن کے بارے میں آگاہی دی.

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھی جائے


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تاریخ میں 31دسمبر تک کی توسیع

کر دی گئی ہے.

مقررہ معیاد کے بعد مینوئل لائسنس منسوخ تصور ہوں گے.

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.

مراسلہ کیمطابق ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہاہے

تمام لائسنس ہولڈر مقررہ تاریخ سے قبل نادرا رجسٹریشن سنٹر کی اسلحہ برانچ سے رجوع کریں.

انہوں نے کہاکہ 31دسمبرحتمی تاریخ ہو گی


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ محمد طارق کی ہدایت پر راجن پو رکی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات مجاہد حسین کی زیر نگرانی پٹرول پمپ کے پیمانے چیک کیے.

نیو عامر فلنگ سٹیشن اور محسن مصطفی پٹرولیم سروس بنگلہ دھینگن کو دس،د س ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ ایک پمپ پر سیلنگ کی کارروائی کی گئی.

ضلع ڈیرہ غازیخان کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف رفیق نے تین پٹرول پمپ چیک کیے ملک عبداللہ پٹرولیم سروس سخی سرور کو بارہ ہزار روپے،

الرحمن فلنگ سٹیشن کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. سرکل آفیسر محمد ارشد نے کارروائی کرتے ہوئے 14064000روپے مالیت کا 313.75ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرا کے

محکمہ ریونیو کے حوالے کیا. انہوں نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی اعجاز احمد کو قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا.

ضلع لیہ سے سرکل آفیسر اظہر حسین نے کنورشن فیس کی مد میں 1184400روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائے.

انٹی کرپشن عدالت میں 33کیسز کی سماعت کی گئی. ریجنل ڈائریکٹر نے افسران کو ہدایت کی کہ

وہ قابضین سے سرکاری رقبہ واگزار کرائیں. زیر التواء کیسز فوری نمٹائے جائیں. سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے


ڈیرہ غازیخان

کورونا صورتحال میں فرنٹ لائن سولجرز کو سلام پیش کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے کورونا سولجرز کو ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز اور اعزازی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے

ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سنٹرز میں کام کرنے والے افسران بھی ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کئے گئے ہیں

پنجاب کے 62 افسران و اہلکاروں کو ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز اور اعزازی اسناد کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے

ڈی جی خان کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد تمغہ امتیاز، سابقہ پولیٹیکل اسسٹنٹ اور موجودہ ڈی سی بکھر سید موسیٰ رضا ستارہ امتیاز اور سابقہ سی اومیٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید کو

تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔پنجاب کے 62افسران،اہلکاروں کو قرنطینہ سنٹر اور کورونا وائرس کے ایام میں بہترین کارکردگی پر منتخب کیا گیا

دریں اثنا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن اور ہیلتھ سٹاف نے

تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہونے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد کو مبارکباد دی ہے


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈیرہ غازیخان ہما مہدی لغاری سمیت محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے تین افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی ہے.

ہما مہدی لغاری کو ڈائریکٹر/ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیاہے

سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب علی بہادر قاضی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ھیڈ آفس لاہور میں تعینات ڈاکٹر زبیدہ ریاض اور بشری نویدکو بھی گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے قبائلی علاقوں میں ویٹرنری مراکز اپ گریڈ کئے جائیں گے۔

مویشی پال کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔یہ بات ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر نے ضلع ڈیرہ غازی کے قبائلی علاقہ کے

دورہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر تونسہ اور دیگر سٹاف موجود تھا۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے سول ویٹرنری ڈسپنسری بارتھی کا معائنہ کیا۔سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ادویات اور ویکسین کا جائزہ لیا۔

انہوں نے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کو بھی چیک کرنے کے ساتھ فیلڈ میں کام کرنے والے عملہ کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے پر خطر راستے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، گھروں کی دہلیز پر مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے قبائلی علاقہ کے مکینوں سے بھی ملاقات کی اور سٹاف کی کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کیں

جس پرمقامی عمائدین نے ویٹرنری سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ڈپٹی ڈائریکٹر تونسہ کو ہدایت کی کہ

وہ ڈسپنسریوں کی عمارتوں کے منصوبہ کی جلد تکمیل اور مٹیریل کا معیار چیک کرنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

ایس ڈی او بلڈنگز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جاسکے۔


ڈیرہ غازیخان

:ڈیرہ غازی خان شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں عارضی او رپختہ تعمیرات مسمار اور 29دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے آپریشن کی نگرانی کی. اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

ضلعی حکومت ڈیرہ غازی خان نے شہر میں محرم کے روٹ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں کارپوریشن،پولیس اور ریونیو سمیت متعلقہ محکمے شامل تھے

چوہدری چوک تا کمہاراں والا چوک اور بلاک 43 اور 44 میں بھی عارضی اور پختہ تجاوزات کا صفایا کردیاگیا

تجاوزات پر 29 دکانیں سربمہر کردی گئیں۔اے ڈی سی آر و سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ

تجاوزات مسمار کرنے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔شہر میں بلا امتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

محرم روٹ کو کلئیر کردیا گیا ہے شہری ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں.

سی ای او سمیع اللہ فاروق نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ شہر ہم سب کا ہے مل کر صاف ستھرا رکھیں گے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے 14 اگست اور محرم الحرام کے دوران خصوصی انتظامات کرنے ہوں گے۔

سکیورٹی،ٹریفک روانی اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔14 اگست کو عوام کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرسکتی ہے

اس لئے ٹریفک مسائل سے بچنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور کمانڈنٹ بارڈر ملٹری فورس حمزہ سالک سے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

کمشنر نے فورٹ منرو روڈ پر پھنسی ٹریفک کی روانی کیلئے کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کے اقدام کو بھی سراہا۔کمشنر نے کہا کہ

کمانڈنٹ نے خود روڈ پر کئی گھنٹے کھڑے ہوکر ٹریفک کی بحالی کیلئے جو کوشش کی مسافر اور عوام اسے سراہ رہے ہیں۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو متحرک کیا جائے کہ مستقبل میں ایسی صورتحال پیش نہ آئے۔

خراب گاڑیوں کو سائیڈ پر کرنے سمیت ٹریفک کی روانی کیلئے چیک پوسٹس کے عملہ اور موبائل سکواڈ کی ڈیوٹی لگائی جائے۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار قبائلی علاقہ کی بہتری کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کرتے ہوئے معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

.ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین ممبر اولڈ ہیلین ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ

تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے کیونکہ اس وقت تقریبا تمام تنخواہ دار طبقہ ٹیکس نیٹ میں ہے

اور اس سے خودکار نظام کے تحت ٹیکس وصول کیاجا رہاہے. انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر تنخواہ دار طبقہ کی قابل ٹیکس آمدنی کی حدبڑھائی جائے

اور ٹیکس کی شرح بھی کم کی جائے. شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو تعلیمی بورڈ کی ٹرانسپکشن پر ودھولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہیئے.

تمام ایجوکیشن بورڈ خود مختار ادارے ہیں جو اپنی آمدنی خود پیدا کرتے ہیں حکومت کی طرف سے کوئی مالی سپورٹ نہیں کی جاتی لہذا ودھولڈنگ ٹیکس سے استثنی دیا جائے.

علاو ہ ازیں شیخ امجد حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت کے حکم کی تعمیل میں

گروپ انشورنس کی یکمشت ادائیگی کیلئے انشورنس کمپنی کو ضروری ہدایات دی جائیں


ڈیرہ غازی خان

ملکی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور معاشی بدحالی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے جے یوآئی اپنی ذمہ داری خواہ وہ عوامی ایشوز کے حوالے سے ہو سیاسی ایشوز یا پھر قومی و آئینی حوالے سے

ہو وہ پورا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی پنجاب کے مرکزی ترجمان اقبال اعوان نے ورکرز تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے مزید کہا کہ جے یوآئی کے نوجوانوں کو اپنے عظیم مقصد کے لیے جنگ کے ذرائع کو سمجھنا ہوگا آج کے دور میں ذرائع ابلاغ کی جنگی میدان میں بہت اہمیت ہے

جس میں سوشل میڈیا کو بہت اہمیت حاصل ہے سینئرنائب امیر پنجاب مولانا اقبال رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت واضح ویثرن اور مقاصد سے تہی دامن ہے

وہ کیسے مملکت کو درست راستے پر گامزن کرسکتی ہے صوبائی ناظمِ مالیات پیر فیاض شاہ نے جماعتی نظم کو بہتر کرنے طریقے سے آگاہ کیا صوبائی سالار مولانا حسن معاویہ نے کنونشن سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصار الاسلام فلاحی و رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے

اجلاس سے تحصیل امیر ڈاکٹر یونس راج ضلعی ناظم عمومی انعام اللہ بھٹی تحصیل امیر کوٹ چھٹہ حسین سرور نے بھی خطاب کیا۔ٓٓٓ

About The Author