کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ومسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار
ہنجراء نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانی کے بعد حاصل کیا گیا
جس کی حفاظت،سلامتی استحکام اور قیام امن کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے،14اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہے،
عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے بے شمار قربانیوں کے بعد ہمارے لئے یہ ملک پاکستان حاصل کیا،
ملک کی حفاظت اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا جذبہ ہر محب وطن پاکستانی میں موجود ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ
ہم سب متحد ہیں اور وقت پڑنے پر وطن کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ
پاکستان کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمیں آزادی ملی اور ہم آج آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں،
ہم پر ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ ہم خود احتسابی کریں اور دیکھیں کہ ہم نے 73برسوں میں کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے،
اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اوراپنے وسائل کو بروئے کار لا کر ملک کو سنواریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں،
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی جس طرح سرحدوں پر حفاظت کرتے ہیں اسی طرح پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار ملک میں امن و امان کے قیام
اور اس کی خوشحالی کیلئے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہیں اور حق کیلئے اپنی جان بھی قربان کرتے ہیں
وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،
ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے، ہنجراء خاندان کے دروازے پہلے کی طرح 24گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں
جہاں بلا تفریق ہر آنے والوں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہاہے کہ14اگست کا دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالانے اور تجدید عہد کا دن ہے،
ہم علامہ اقبالؒ اور قائد اعظمؒ کے حقیقی پاکستان کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، آزادی ایک نعمت ہے
جو قومیں آزادی کے نعمت سے محروم ہیں وہ آزادی کی اصل قدر و منزلت سمجھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان آزاد ہوا ہے،ہمیں اس آزادی کے تحفظ اور دو قومی نظریے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،
جس مقصد کیلئے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا اس مقصد کے تکمیل تک ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ
شاعر مشرق نے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد اور خومختار ریاست کا خواب دیکھا قائد اعظم محمد علی جناح نے ولولہ انگیز تحریک کے ذریعے اس خواب کو تعبیر بخشی اس دن ہمیں
ان عظیم شہیدوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا، 14 اگست کادن اپنے ان جوانوں کو بھی سلام پیش کرنے کا دن ہے
جنہوں نے مملکت خداداد پاکستان کی آزادی کے تحفظ کیلئے آج تک اپنی جانوں کا نظرانہ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ
ہمیں اپنی ماضی کے غلطیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا ازالہ کرنا ہوگا تاکہ آزادی کے اصل ثمرات عوام تک پہنچ سکیں،
انہوں نے مزید کہا کہ14 اگست کا دن ہماری خود احتسابی کا بھی دن ہے، افواج پاکستان کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہواہے
پاکستان کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوچکے ہیں مسلح افواج کی قربانیاں اور کوششیں قابل ستائش ہیں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون