دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینیر صحافی صفدرکلاسرا کے گھر کی چادر چار دیواری پامال کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس میں صفدرکلاسرا کے گھر پر پولیس گردی کیمزمت کی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صحافی صفدرکلاسرا کے گھر کی چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر برہم، رولنگ دیتے ہوئے معاملہ اطلاعات و نشریات کمیٹی کو بھیج دیا.

سینیر صحافی صفدرکلاسرا کے گھر کی چادر چار دیواری پامال کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا، پارلیمانی رپوٹرز ایسوایشن PRA نے صفدرکلاسرا کے گھر کی چادر چار دیواری پامال کرنے

پر لیہ پولیس کے خلاف قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آوٹ کیا، وفاقی وزیر مراد سعید اور عمر ایوب خان نے صحافیوں سے ملاقات کی،

وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس میں صفدرکلاسرا کے گھر پر پولیس گردی کی

مزمت کی اور وزارت داخلہ سے انکوائری کرکے رپورٹ طلب کرلی،

مراد سعید نے کہا کہ بتایا جایے صفدرکلاسرا کے گھر کی

چادر چار دیواری کا تقدس کس کے کہنے پر پامال کیا گیا

About The Author