مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائیگا۔مجالس اور جلوس کیلئے الگ گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے فورسز اور انتظامی مشینری کو الرٹ کردیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال سے ڈی پی او اختر فاروق نے ملاقات کی اور محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے

تیاریوں سے آگاہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

جلوس کے روٹس سمیت مجالس کے اوقات کی پابندی کرائی جائے۔ماسک کے بغیر اجتماعات میں داخلے پر پابندی ہوگی۔حکومت کے قواعد و ضوابط کے مطابق عزاداروں کے علم،تعزیے،

شبیہہ اور زیارات چھونے پر پابندی ہوگی۔دسترخوان کے بجائے پارسل میں نیاز،کھانا دیا جائیگا۔ڈسپوزایبل گلاس اور بوتل استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے اس لئے مجالس اور جلوس کے دوران ہر وہ احتیاط کرائی جائے

جس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ حساس مجالس اور جلوسوں کیلئے الگ سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

جگہوں کو کارڈن آف کرنے کے ساتھ چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔ہوٹلز،سرائے اور بند عمارتوں کی بھی چیکنگ کی جائے گی۔

اوقات اور روٹس پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگاضلعی حکومت نے تیاریاں شروع کردیں

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اجلاس منعقد کرکے انتظامات کو حتمی شکل دی.ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پیش نظر

جشن آزادی کی تقریبات احتیاط کے ساتھ منائی جائیں گی۔پرچم کشائی کی تقریب آرٹ کونسل میں ہوگی جس میں محدود شرکاء کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

یوم آزادی پر شجرکاری کی جائے گی۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل وزیر مہمان خصوصی ہوں گی۔انہوں نے سول سوسائٹی سے کہا کہ

یوم آزادی کو پودے لگاکر منایا جائے۔قومی اور کشمیر کے پرچم آویزاں کئے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق، عبدالغفار،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،راشد نعمت،ناصر شہزاد ڈوگر اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات،

مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی،ٹریفک روانی،صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

جلوس کے روٹس کی تیاری اور انتظامات کی تکمیل کرکے محکموں سے کلیئرنس سرٹیفکیٹس طلب کئے جائیں گے کارپوریشن،

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،پی ٹی سی ایل،سوئی گیس،میپکو،ہیلتھ اور دیگر محکمے محرم الحرام سے دو روز قبل کلیئرنس فراہم کریں گے۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں چھ محرم سے جلوسوں کا آغاز ہوگاحساس مجالس اور جلوسوں کی خفیہ کیمروں کے ساتھ آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

جلوس کے روٹس پر عارضی لائٹس کی بجائے مستقل سٹریٹ لائٹس لگائیں تاکہ بعد میں بھی فنکشنل رہیں۔

کارپوریشن روٹس کے پیچ ورک،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کرے گی۔روٹس پر میپکو ڈھیلے اور لٹکتے تار ٹھیک کرے گی،

ڈی سی طاہر فاروق نے کہا کہ نیاز،سبیل اور کھانا پینے کی اشیاء کی چیکنگ کرائی جائیں گی۔کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا،ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کی چیف آفیسر ریلوے، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ریلوے اور ڈائریکٹر اکاؤنٹس ریلوے سے ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور میں گزشتہ روزتفصیلی ملاقات ہوئی.

مشیر صحت حنیف خان پتافی نے چیف آفیسرریلوے کو ڈی جی خان میں واقع صدیق آباد کالونی کے مکینوں کی آمدورفت میں مشکلات بارے تفصیل سے آگاہ کیا

جس میں گزشتہ سال وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے دورہ ڈی جی خان کے موقع پر ریلوے پھاٹک کے اعلان سے بھی آگاہ کیا

اس کے علاوہ صدیق آباد کالونی میں بنائی جانے والی سڑک ریلوے کی طرف روکے جانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

سی او نے ریلوے حکام کے صدیق آباد کالونی کے پھاٹک اور روڈ کا وزٹ کرنے کے احکامات جاری کیے

جس کے بعد پھاٹک و روڈ کے این او سی جلد سے جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی. مشیر صحت نے کہاکہ

ریلوے پھاٹک اور روڈ این او سی ملنے کے بعد پہلے مرحلہ میں رکے ہوئے روڈ کی تعمیراور دوسرے مرحلہ میں ریلوے پھاٹک کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا

جس سے صدیق آباد کالونی کی ایک بہت بڑی آبادی کا آمدورفت کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہرفاروق نے پل ڈاٹ کا دورہ کیا اور ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق کے ساتھ نقشوں کی مدد سے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دی.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق موجو د تھے. ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا

اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طر ف سے شروع کی گئی ون ٹائم صفائی مہم کا بھی جائزہ لیا. اچھی کارکردگی دکھانے والے سنیٹری عملہ میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پل ڈاٹ چاروں صوبوں ٹریفک کا جنکشن ہے تنگ پل ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل بڑھ گئے تھے

جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پل کی کشادگی کے احکامات جاری کیے

اور ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے منصوبہ کو قلیل مدت میں مکمل کرنے کیلئے نجی رقبہ کی خریداری سمیت تعمیرات کیلئے تمام مطلوبہ فنڈز جاری کر دیئے ہیں

اب متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دی گئی مدت سے قبل منصوبہ مکمل کریں. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

محکمہ ہائی ویز کی طرف سے کام مکمل ہونے کے بعد پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے پل کو جاذب نظر بنانے کیلئے لینڈ سکیپنگ کی جائے گی.

تعمیراتی کام کی تکمیل کیلئے 31ستمبر اور لینڈ سکیپنگ کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر نے پل کے مختلف مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے

تعمیراتی کام چیک کرنے کے ساتھ ٹریفک کی روانی کے معاملات کابھی جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے شہر کی صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے اہل محلہ سے ملاقات کی.

سی ای او کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی


ڈیرہ غازیخان

موٹر سائیکل سواروں کی چادریں پھنسنے سے حادثات کی شرح بڑھ گئی تھی جس کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے.

موٹر سائیکل سواروں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے. انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ڈیرہ غازیخان محمد ذیشان نے بتایاکہ

ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق کی ہدایت پر آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے. انہوں نے بتایاکہ موٹر سائیکل سواروں کے گرنے کی اہم وجہ خواتین کا لباس سنبھال کر نہ بیٹھنا ہے.

خواتین کی چادریں اور لباس موٹر سائیکل کی چین میں پھنسنے سے حادثات رونما ہوتے تھے

او ربیشتر اوقات خواتین کے ساتھ ننھے بچے بھی حادثات میں شدید زخمی ہو جاتے ہیں جس سے جانیں ضائع ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے.

ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ نے شہر کے مختلف مقامات پر موٹرسائیکل سواروں کو آگاہی دی


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی امن کمیٹی کا اجلاس 15اگست کو گیارہ بجے دن کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا.

اراکین اسمبلی اور ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین اجلاس میں شریک ہو ں گے.

محرم الحرام کے دوران قواعد و ضوابط، سکیورٹی اوردیگر معاملات کا جائزہ لیاجائے گا.

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جنرل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر لیہ کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات ظہیر احمد کی سربراہی میں آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے پانچ کروڑ روپے

مالیت کا سو ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کراکے محکمہ ریونیو کے حوالے کر دیا. اسی طرح ڈیر ہ غازیخان کی ٹیم نے سرکل آفیسر محمد ارشد کی سربراہی میں کرایہ کی مد میں

260000روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. ضلع مظفرگڑھ سے سرکل آفیسر خالد بلال نے کارروائی کرتے ہوئے کنورشن فیس کی مد میں 709804روپے ریکور کرائے.

ازیں انٹی کرپشن کی عدالت نے تین کیسز کی سماعت کی جس میں ایک استغاثہ کا فیصلہ کیاگیا.

ریجنل ڈائریکٹر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن تیز کریں.

ٹریپ ریڈ کے ذریعے سرکاری محکموں کے بدعنوان عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے

تاکہ کرپشن کا خاتمہ کر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیاجاسکے


ڈیرہ غازیخان

حکومت کی طرف سے لاک ڈاون کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ سرکاری دفاتر میں فرائض کی انجام دہی کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ اوقات مقرر کر دیئے گئے ہیں.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں معمولات تعطل کا شکار تھے

تاہم اب مکمل افرادی قوت کے ساتھ سرکاری اداروں میں معاملات احسن انداز میں نمٹائے جائیں. حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ

سرکاری اداروں میں بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں.

انہوں نے کہاکہ ریونیو اور پولیس میں کرپشن کی لعنت ختم کرنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاگیاہے

اس لیے ملازمین دیانتداری سے کام کریں. انہوں نے کہاکہ دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کے ساتھ صفائی یقینی بنائی جائے.

پرانی مشینری، گاڑیاں، کاٹھ کباڑ فوری نیلام کیا جائے. دفاتر کی عمارتوں اور چار دیواری کو جاذب نظر بنانے کیلئے رنگ و روغن کیا جائے

جس کیلئے ایک ہی کلر سکیم اپنائی جائے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں معاملات ٹھیک کیے جائیں عوام کو ریلیف دلایاجائے.

قانون پر عملدرآمد اور پاسداری ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ وہ جلد دفاتر کے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں

بدانتظامی پر سربراہ ادارہ ذمہ دار ہو گا. سرکاری دفاتر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) کے احکامات پر

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیر ہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے ریجن کی پانچ گاڑیوں کی مکمل کاسمیٹک اپ گریڈیشن،

انجن اوورہالنگ اور خوبصورت بنا کرانچارج پٹرولنگ پوسٹس کے حوالے کر دیا. ترجمان پٹرولنگ پولیس عامر محمود اے ایس آئی کے مراسلہ کے مطابق بہت پرانی اور خستہ حال

گاڑیوں کو اپ گریڈ کیاگیا.مراسلہ کے مطابق پہلے مرحلے میں آ ٹھ گاڑیاں اپ گریڈ کی گئی تھیں دوسرے مرحلے میں پانچ گاڑیاں اپ گریڈ کی گئیں

جبکہ تیسرے مرحلے میں چار گاڑیاں اپ گریڈ کی جائیں گی اوریہ اپ گریڈیشن دسمبر 2020تک مکمل کر لی جائیگی.

پٹرولنگ پولیس کیلئے بہتر گاڑیاں ضروری ہیں کیونکہ پٹرولنگ اور گشت گاڑیوں کے بغیر ناممکن ہے اور پٹرولنگ پولیس 24گھنٹے فرسٹ ریسپانڈر اور کرائم کنٹرولر ہونے کے

ساتھ ہیلپنگ فورس ہے اور پرانی گاڑیوں کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہو رہی تھی اب تمام گاڑیاں ایلیٹ فورس کی طرز پر بالکل نئی بنائی گئی ہیں

اس سے گشت کے نظام میں بہتری آئے گی اور ملازمین کا مورال بھی بلند ہوگا


ڈیرہ غازیخان

بین الصوبائی ڈیرہ ،کوئٹہ روڈ گزشتہ چار روز کی بد ترین ٹریفک جام ہو نے کے بعد بارڈر ملٹری پولیس کی کوششوں سے مکمل طور پر بحال ،

مسافر اپنی منازل کی طرف روانہ ،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے موقع پر پہنچ کر پیدل اور موٹر سائیکل پر ٹریفک کی بحالی میں مصروف عمل رہے

تفصیل کے مطابق گزشتہ چار روز سے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ سیاحوں کے شدید رش اور بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گردو موڑ پر راکھی گاج کے

نزدیک ٹریفک معطل ہو گئی ہے جس سے بلوچستان جانے والی گاڑیوں اور جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو جانے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا

اور مسافروں کے علاوہ سیاح پھنس کر رہ گئے اور صبح سے لے کر رات تک پیدل اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ٹریفک کھلوانے میں مصروف عمل رہے

اس موقع پر کمانڈنٹ حمزہ سالک نے بتایا کہ ٹریفک بحالی کی کوششوں میں بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے 150سے زائد جوانوں نے حصہ لیا

اور آخر ہماری شبانہ روز کاوشوں کے نتیجہ میں بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بحال کر دی گئی

ٹریفک بحال ہو نے پر شہریوں نے کمانڈنٹ حمزہ سالک اور بارڈر ملٹری پولیس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔


ڈیرہ غازیخان

ضلعی چیئرمین وزیر اعلی شکایات سیل عامر عبداللہ مستوئی نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی

انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ معاشرہ میں فوری انصاف کی فراہمی سے ہی عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

14 اگست اور محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیئے جایئں گے۔ عوام کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیر اعلی شکایت سیل پر اپنی شکایات درج کروائیں انشاللہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کی داد رسی کی جائے گی۔

پل ڈاٹ اور رابطہ پلوں پر ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ انشاللہ شہر بھر میں ٹریفک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا


ڈیرہ غازیخان

جو جتنا پرہیز گار ہے اللہ کریم کے نزدیک اتنا عزت والا ہے۔ جس دل میں اللہ کی یاد نہ ہو اس میں اندھیرا ہو تا ہے۔ایسے لوگوں کے دلوں پر شیطان کا تسلط ہوگا۔

اور وہ اپنے دل کے اندھیروں کے سبب دوسروں کے بارے بدگمانی رکھیں گے۔معاشرتی برائیوں میں دوسروں کی غیبت کرنا،تضحیک کرنا یا کسی کو برے ناموں سے پکارنا دین اسلام

ان سے منع فرماتا ہے۔اور آج اگر ہم بحیثیت ملک،قوم اور خاندان آپس میں اختلافات کو دیکھیں تو اس کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل عز ت اور مقام و مرتبہ، مال و دولت اورجاہ و جلال کوسمجھا جاتا ہے حالانکہ حقیقی عزت احترام اللہ کریم کے نزدیک پرہیز گاری ہے۔

اور اسے کسی کی پرواہ نہیں ہوتی کہ کوئی کیا کہے گا۔ہر عمل آخرت کو سامنے رکھ کر کرتا ہے۔اگر دل کو خالص کر کے عمل صرف رضائے باری تعالی کے لیے کیا جائے تو ہر کیا گیا

عمل اللہ کے قرب کی طرف ایک سیڑھی بن جاتا ہے۔اللہ کریم کا بہت بڑا انعام کہ ہم گناہ گاروں کو کیفیات قلبی سے منسلک فرمایا۔

جب یہ برکات سینوں میں آتی ہیں تو بندہ مومن کو خالص کر کے اللہ کے روبرو کر دیتی ہیں۔یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں ماہانہ اجتماع کے موقع پر سلسلہ عالیہ اور تنظیم الاخوان پاکستان کے

عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پنجاب سے عہدیداران نے شرکت کی اور حضرت جی مد ظلہ العالی نے نے حلف لیا۔

باقی پاکستان بھر سے عہدیداران نے حضرت جی مد ظلہ العالی کے ساتھ آن لائن حلف اٹھایا۔اور تین سال مزید ذمہ داری نبھانے کا عزم کیا۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

%d bloggers like this: