جام پور
(آفتاب نوا ز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے” اقلیتوں کے عالمی دن“ کے موقع پر سوشل ویلفیئر آفس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اسلام وہ مذہب ہے جو نہ صرف مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے بلکہ اقلیتوں کے حقوق کا بھی خیال رکھتا ہے۔
دنیا کے کسی بھی مذہب میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی پاکستانی ہیں۔ دین اسلام ہمیں اخلاقیات کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی مذاہب ہیں سب کے حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔ دین اسلام میںسب انسانوں کے برابر کے حقوق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
دنیا میں سب سے زیادہ فتح اخلاقیات کی وجہ سے ہوئی ہے جو صرف مسلمانوں کے اندر پائی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور تہمینہ دلشاد،
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی، قاری محمود قاسمی اور جلیل الرحمان صدیقی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سیمینار کے اختتام پر بھارت کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ۔جہاں بھارت کشمیری مسلمان بھائیوں پر ظلم کر رہا ہے۔
سیمینار میں ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون