بی جے پی کے مزید چار کارکنان مستعفی
سرینگر (ساوتھ ایشین وائر)
وادی کشمیرمیں گزشتہ کئی دنوں سے جنوب سے شمال تک سیاسی کارکنان خاص طور پر بی جے پی کے سرپنچوں کے ساتھ ساتھ ورکرز استعفیٰ دے رہیں ہیں۔
وادی میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سیاسی کارکنان اور سرپنچوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے
جس کی وجہ سے سیاسی کارکنان بالخصوص بی جے پی کارکنان میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں صبح چار بی جے پی کارکناں نے استعفی دیا ہے
جو سوشل میڈیا سائٹز پر وائرل ہورہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع میں میں کئی پارٹی ورکرز نے استعفی دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق استعفی دینے والے وارکرز میں بی جے پی کے ضلع نائب صدر فیروز احمد ملا، ضلع صدر او بی سی مورچہ مشتاق احمد خان،
ڈسٹرکٹ سکریٹری مدثر احمد نجار اور محمد صدیق ٹپلو شامل ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گاندربل کے بی جے پی کے ایک خاص ورکر نے کارکنان کے استعفیٰ کی تصدیق کی
اور کہا کہ ضلع میں چار خاص کارکنان کا استعفی ضلع صدر کو پیش کیا گیا ہے۔’جموں و کشمیر میں چند روز قبل ہی بی جے پی سے منسلک متعدد کارکنان کو قتل کرکے ہلاک کیا جا چکا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب