ڈیرہ غازیخان
بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک کی قیادت میں بلوچستان پنجاب بارڈر ایریا پر بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی۔
بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ نے کمانڈنٹ حمزہ سالک کی قیادت ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری نے تین قیمتی لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑ لیا۔
دو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بلوچستان سے اسلام آباد اور ایک کو لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
تینوں قیمتی نان کسٹم گاڑیوں کو تھانہ بواٹہ بند کر دیا ہے۔بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ محمد حمزہ سالک کہنا ہے کہ
سمگللر ملکی معیشت کی تباہی کا سبب بنتے ہیں کسی کو بھی ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں دی
جا سکتی جوقانون کی خلاف ورزی کا موجب بنے۔ تمام چیک پوسٹ پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
ڈیرہ غازی خان
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف میدان عمل۔سوڈا واٹر، سوئیٹس اینڈ بیکرز،ملک یونٹس سمیت 155 فوڈ یونٹس کی چیکنگ،119کو بہتری نوٹسز جاری
ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن کے اضلاع میں کاروائیاں،
ناقص غذا کی فروخت پر 17یونٹس کو126,500کے جرمانے عائد140لیٹر ملاوٹی دودھ،3250لیٹر غیر معیاری بیورجز،
15 کلو زائدالمیعاد اشیائموقع پر تلف۔مظفر گڑھ میں ریاض سوڈاواٹر،معظم سوڈا واٹر مصنوعی مٹھاس سے سوڈا واٹر کی تیاری،عباس مِلک سپریشن یونٹ مشروبات سٹوریج کیلئے کیمیکل ڈرم کے استعمال پر سِیل۔رحیمیار خان میں پنجاب ڈیریزملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پرسیل۔
بہاولپور میں مبین جنرل سٹور،پہلوان شیریں محل،بہاولنگر سیحافظ سوئیٹ اینڈ ٹافی،غوثیہ پکوان سنٹر، شفیق سوڈاوٹر سِیل۔فوڈ پوائنٹس بوجہ سابقہ وارننگ پر عمل نہ کرنے،
لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سیل کیے گئے۔رحیم یارخان میں اوکے برگر ملاوٹی چٹنی سے برگر تیارکرنے،
پروڈکشن ایریا سے متصل ٹوائلٹس ہونے پر سربمہر۔بہاولنگر میں امبریلاآئس لولی اینڈ فروزن ڈیزرٹ فیکٹری،
راجن پور سے باسم علی ٹریڈرز کو یکساں 15،15ہزار،لیہ میں یٰسین سپر سٹور، رحیمیارخان میں نرالہ آئس بار کو 12
،12ہزار کے جرمانے عائدڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ تمام جرمانے سابقہ وارننگ پر عمل نہ کرنے،
حفظان صحت کے منافی اقدامات پر کیے گئے۔ملاوٹ شدہ کیمیکلز میں موجود مادے انسانی جسم کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف دہشت کی علامت ہے۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ویکسین کی پیشرفت کے بعد ملک میں ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے
رضاکار آئندہ چند روز میں بھرتی کئے جائیں گے۔ابتدائی طور پر پاکستان میں ویکسین کی ٹیسٹنگ 25 افراد پر کی جائے گی
۔25 افراد کو اصل ویکسین دی جائے گی جبکہ 25 مریضوں کو کنٹرول کے طور پر بے اثر دوا دی جائے گی
اور ویکسین کا ٹرائل دو ہفتے تک شروع ہو جائے گا۔ پاکستان میں ویکسین کی کمرشل سکیل پر تیاری تین ماہ تک شروع ہو سکتی ہے،
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ آسٹریلیا سے ویکسین چند روز تک پاکستان پہنچ جائے گی۔
ویکسین بنیادی طور پر پروٹین ہے اور ماہرین طب کے مطابق ویکسین انسانی صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہے
ٹیسٹنگ کے آغاز سے قبل اس کی نیشنل بائیوایتھیکل کمیٹی اور ڈریپ سے منظوری لی جائے گی۔ویکسین کو انٹراماسکیولر انجیکشن کی شکل میں کورونا کے مریضوں کو دیا جائے گا۔
اس پائیلٹ پروجیکٹ کے نتائج کو دیکھتے ہوئے زیادہ مریضوں کو ویکسین دی جائے گی۔مشیر صحت حنیف پتافی نے کہا کہ کورونا کے کیسز کم ہونے پر
قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔سمارٹ لاک ڈاون اور موسمی حالات بھی کیسز میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا میں پہلے جانوروں اور اب انسانوں میں یہ ویکسین موثر ثابت ہو رہی ہے پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں کو بھی پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آسٹریلیا میں تیار ہونے والی ویکسین کو پاکستانی مریضوں پر ٹیسٹ کریگی۔کوویکس 19 کے نام سے تیار ہونے والی ویکسین پہلے مرحلے پر کامیاب ثابت ہوئی ہے پہلے مرحلے پر ویکسین کو جانوروں پر استعمال کیا گیا
کوویکس 19 نامی ویکسین کو آسٹریلوی فلنڈرز یونیورسٹی میں پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی اور انکی ٹیم نے تیار کیا
ویکسین کو دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا کے علاوہ امریکہ اور دیگر ممالک میں بھی انسانوں پر ٹیسٹ کیا جائے گا
ویکسین کی انسانوں پر ٹیسٹنگ کیلئے فلنڈرز یونیورسٹی اور یو ایچ ایس کے درمیان معاہدہ ہوگاکراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بھی معاہدہ کا حصہ ہوگی۔
ویکسین کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے یو ایچ ایس میں گزشتہ روز ویڈیو اجلاس اور میڈیا بریفنگ کا انعقاد ہوا
جس میں آسٹریلیا سے پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی، پروفیسر ڈیوڈ گورڈن نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی نے کورونا ویکسین کی تیاری
اور پہلے مرحلے میں کامیابی کے حوالے سے بریفنگ دی جناح میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع بھی ویڈیو لنک میں موجود تھے
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کیلئے ایس او پیز اور گائیڈلائنز جاری کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ڈی پی او سمیت تمام متعلقہ افسران کو عملدرآمد کے لئے مراسلہ جاری کر دیا.
مجالس اور جلوسوں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے۔مجالس میں بیٹھنے کے لیے مناسب فاصلے پر نشانات لگائے جائیں گے
ماسک کے بغیر مجالس اور جلوس میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ مجالس اور جلوس کے منتظمین شرکاء کو ماسک فراہم کرینگے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا
کارپٹ کے بجائے صاف فرش اور چٹائی استعمال کی جا سکتی ہے نا گزیر حالات میں روزانہ کی بنیاد پر کارپٹ کو کلورینیٹڈ پانی سے سپرے کیا جائے گا
مجالس اور جلوسوں میں بزرگ اور بیمار افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ کورو نا وائرس کے پیش نظر ہر مجلس اور جلوس کا وقت محدود کرنے کے ساتھ شرکاء کی تعداد کم رکھی جائے گی۔
شرکاء کے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی ہوگی۔تبرک اور نیاز کے لئے دسترخوان کے بجائے پارسل سسٹم ہوگا۔
عزادار اور رضاکاروں کے علم،تعزیے اور دیگر زیارت کو چھونے پر پابندی ہوگی۔ ڈسپوزایبل گلاس اور بوتل کا استعمال کیا جائے گا۔
لاؤڈسپیکر، وال چاکنگ، نفرت انگیز مواد، فرقہ واریت کی تقریر اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
مجالس اور جلوس کیلئے تین سے چار لئیر سخت سکیورٹی ہوگی ارد گرد کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے جلو س کے راستوں کی مکمل سکریننگ کے
ساتھ دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی۔
خالی اور بند عمارتوں کے ساتھ ہوٹلز،سرائے چیک کئے جائیں گے۔مجالس اور جلوس کیلئے منتظمیں کے مرد و خواتین رضاکار تعینات ہوں گے۔
امن کمیٹی کے اراکین سے قریبی رابطہ رکھنے کے ساتھ باہمی تنازعات محرم سے قبل حل کرائے جائیں گیا
من و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے علما اور ذاکرین کے ضلع میں داخلے اور زباں بندی کی پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے گا
حساس مجالس اور جلوس کے نزدیک ریسکیو 1122، سول ڈیفنس،ہیلتھ، پولیس اور دیگر محکموں کے کیمپس لگائے جائیں گے۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کاشتکاروں کو زیادہ زرعی پیداوار کے حصول کے لئے گھر کی دہلیز پر رہنمائی اور اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بتایا کہ تحصیل کوٹ چھہ میں پانچ کاٹن ایڈوائزری کیمپس قائم کر کے عملہ تعینات کر دیا گیا ہے
جو روزانہ 9 بجے صبح سے چار بجے شام تک کاشتکاروں کے مسائل سننے کے بعد فصلوں کی بہتر نگہداشت کے لئے مشورے دیتے ہیں۔
زراعت آفیسر ہر علاقے کا دورہ کرکے فصلوں کی پیسٹ سکاوٹنگ بھی کرتے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر تونسہ ملک کلیم کوریہ اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں کام کر رہے ہیں وہ ٹیم کے ساتھ فصلوں کی پیسٹ سکاوٹنگ یقینی بنارہے ہیں
تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے مانہ احمدانی،موضع ڈھول، پل کیراری والی، چک حسو اور پل تیرہ میں کاٹن ایڈوائزری کیمپس فعال کر دیے گئے
اسی طرح ضلع کے دوسرے مقامات تونسہ، وہوا،شاہ صدر دین اور دیگر علاقوں میں پلانٹ کلینک پر ڈاکٹر انیلہ شہزادی،
ڈاکٹر اللہ بخش،ڈاکٹر حیات بیگ،محمد افضل اور دیگر زرعی ماہرین کاشتکاروں کی رہنمائی کررہے ہیں
ڈیرہ غازیخان
پل ڈاٹ ڈیرہ غازی خان کی توسیع اور کشادگی کیلئے پانچ ماہ کا وقت دیا گیا ہے تین ماہ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی چوک کو خوبصورت اور جاذب نظر بنائے گی۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے حتمی تاریخ دے دی ہے۔ضلع میں،تھانوں،چیک پوسٹوں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی،تعلیم اورصحت کے مراکز اپ گریڈیشن سمیت 31 نئے منصوبے
شروع کیے جائیں گے،سروے کرکے دو روز کے اندر تخمینہ اور فزیبلٹی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے یہ احکامات ضلع ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سمیت دیگر افسران شریک تھیکمشنر ساجد ظفر ڈال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار علاقہ کی ترقی پر خصوصی فوکس کررہے ہیں۔منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہر منصوبہ کی تکمیل کی حتمی تاریخ دیں اور ٹائم لائنز کو سامنے رکھ کر ہر منصوبہ کی پیشرفت رپورٹ دی جائے۔
منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور منصوبوں کو مانیٹر کریں۔
دفاتر میں بیٹھ کر منصوبوں کے معیار کو مانیٹر نہیں کیا جاسکتا۔کمشنر نے ڈی جی خان کی آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے
محکمہ کو سکیم میں فلڈ لائٹس شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پیکج اور تونسہ پیکج کی نئی 31 سکیموں کیلئے سروے کرکے دو روز کے اندر تخمینہ طلب کرلیا۔
کمشنر ساجد ظفر ڈال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں مختلف پروگرام کے تحت 1231 منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے
جن پر 40 ارب 36 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ملک کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ کی کشادگی کا منصوبہ 31 دسمبر تک مکمل کیا جائیگاپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی جنوری سے پل ڈاٹ چوک پر لینڈ سکیپنگ شروع کرے گی
۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پل ڈاٹ منصوبہ کے تمام فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پیکج اور وہوا پیکج کے تحت 225 سکیمیں مکمل کرائی جائیں گی۔
145 جاری منصوبے ڈویلپمنٹ پیکج میں شامل ہیں۔صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جاری 194 منصوبوں پر 35 ارب 56 کروڑ روپے،
اے ڈی پی کے چار نئے منصوبوں پر ساڑھے 42 کروڑ روپے،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج فیز ون کے 78 منصوبوں پر 71 کروڑ 90 لاکھ روپے،فیز ٹو کے 62 منصوبوں پر 71 کروڑ 30 لاکھ روپے،
ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت فیز ون کے 504 منصوبوں پر ساڑھے 85 کروڑ روپے،فیز ٹو کے248 منصوبوں پر 58 کروڑ 30 لاکھ روپے،نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دیہی رابطہ
سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے فیز ون کے تحت نو منصوبوں پر 61 کروڑ 80 لاکھ روپے،فیز ٹو کے آٹھ منصوبوں پر 62 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے اور پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے
123 منصوبوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک اور دیگر افسران شریک تھے۔
اجلاس میں ہائی ویز،بلڈنگز،لوکل گورنمنٹ،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر محکموں کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈیرہ غازیخان
: ریجنل ڈائریکٹرانٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ طارق کی ہدایت پر سرکل آفیسر لیہ اظہر حسین سانگھی نے دو پٹرول پمپ چیک کیے
اور بے ضابطگی ثابت ہونے پر20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اسی طرح سرکل آفیسرراجن پور غلام اصغر ملک نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا 58ایکڑ رقبہ قابضین سے واگزار کرالیا.
سرکل آفیسر مظفرگڑھ ملک خالد بلال نے ایک عدالتی مفرور بلاک آفیسر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو گرفتار کر لیا.
ریجن بھر سے ایک دن میں پانچ لاکھ 30ہزار 698روپے تاوان اور کرایہ کی مد میں
ریکوری کر لی گئی ہے. یہ بات محکمہ کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے ۔.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون