اکتوبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جانے والی ٹائیگر فورس نے کورونا ایمرجنسی میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔

یہ بات انہوں نے ٹائیگر فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سر شار ٹائیگر فورس کے جوان ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو کے علاوہ ٹائیگر فورس کے جوانوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کیا کہ ٹائیگر فورس کے جوانوں نے حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں کورونا ایمرجنسی اور لاک ڈاون کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اپنے

فرائض سر انجام دئیے۔انکا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس نے عید الاضحی،مویشی منڈیوں اور مارکیٹوں،بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ شجر کاری کے فروغ کے لیے

بھی ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کیا۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو راجن پور ظہور حسین بھٹہ نے کہا ہے کہ اشیاضروریہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہونی چاہئیں۔

ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ان عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ باتیں انہوں نے اشیا خورد ونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری پرویز احمد اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو نے مزید کہا کہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں کی کڑی نگرانی کریں۔تمام دکاندار سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 17ہزار 5سو روپے ماہانہ اجرت سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر نے مختلف پٹرول پمپس اور دکانوں پر کم اجرت دینے پردو پٹرول پمپ کے چالان کئے۔

اس دوران انہوں نے فرحان پٹرول پمپ

کھتران پٹرول پمپ اور الہ آباد پٹرول پمپ کا اچانک ریکارڈاور ملازمین کی 8گھنٹے ڈیوٹی کو چیک کیا ۔

اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر کا کہنا تھا کہ

ملازمین کی8گھنٹے ڈیوٹی کی ڈیلی اجرت 673روپے بنتی ہے ۔

ملازمین سے اگر اور ٹائم لیا گیا تو وہ ڈبل تنخواہ دینے کے پابند ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام پرائیویٹ ادارے لیبر ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹرڈ کروائیں ۔

رجسٹرڈ نہ کرانے کی صورت میں ان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

About The Author