بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت نے
کورونا وائرس کی آڑ میں ہیر پھیر کرتے ہوئے اسکولوں کے لئے نصابی کتب سے جمہوریت،
سیکولر ازم اور شہریت سے متعلق ابواب غائب کردئیے،
رپورٹ کے مطابق بھارتی سنٹرل بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن نے رواں سال کے
نصاب میں 30 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا تھا۔ مودی حکومت کو توقع ہے کہ
اس اقدام سے ذہنی دباؤ کا شکار طلبا و طالبات جن کا قیمتی وقت کورونا وائرس کے
باعث لاک ڈائون کے نتیجے میں ضائع ہوا کو ریلیف ملے گا۔ تاہم ختم کیے جانے والے یہ باب ہی بھارتی آئین کی بنیاد ہیں
لیکن یہ بنیادی تصورات حکمران بی جے پی کے ہندو قوم پرست نظریات سے متصادم ہے جو یہ چاہتی ہے کہ
پورے ملک کو ہندووتا کے رنگ میں رنگ دیا جائے۔
مودی حکومت کے اقدامات نے اس تشویش کو مزید گہرا کر دیا ہے کہ
نصابی کتب سے مذکورہ ابواب کے اخراج کے اپنے سیاسی مقاصد ہیں۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری