نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کی کاروائی، بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کی کوشش ناکام،ٹرک اور مسافر کوچ سے کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سگریٹ،

چھالیہ،کپڑا،ٹائزر اور بھارتی گٹکا برآمد،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کا تھانہ سخی سرور کے عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے بتایا کہ رسالدار اعجاز لغاری،سرکل آفیسر حاجی زمان لغاری اور ایس ایچ او تھانہ سخی سرور در محمد خان لغاری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے

دوران چیکنگ بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک اور مسافر کوچ سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈسامان سگریٹ،

چھالیہ،کپڑا،ٹائزر اور بھارتی گٹکاپکڑ لیا ہے غیر ملکی سامان افغانستان سے پاکستان اور بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی

حمزہ سالک نے مزید کہا کہ جرائم کا خاتمہ بارڈر ملٹری پولیس کی اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی

اور اس شاندار کاروائی پر تھانہ سخی سرور کے تما م عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کر تا ہوں۔


ڈیرہ غازیخان

سرکل کوٹ چھٹہ پولیس کی کاروائی راہزنی و چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث وزیری گینگ، شانی واپڈا گینگ،

سیفی چانڈیہ گینگ اور یونس ٹالپور گینگ کے سرغنہ ممبران سمیت گرفتار، ملزمان سے ڈکتی و چوری شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور نقد رقم برآمد،

ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ راہزنی، چوری اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ،

چوٹی اور درخواست جمال خان نے بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ممبران سمیت گرفتار کر لیافرازاحمد نے مزید بتایا کہ

راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث وزیری گینگ کے ملزمان وزیر کچھیلا، عاشق لنڈ اور شاہ زمان کچھیلا کو گرفتار کر لیااسی طرح سیفی چانڈیہ گینگ میں سے سیف اللہ چانڈیہ،

اسماعیل چانڈیہ، محسن کھکھ، جنید کھکھ اور توقیر کو گرفتار کر لیا جبکہ شانی واپڈا گینگ کے ملزمان ذیشان عرف شانی احمدانی،

حفیظ گاڈی اور سجاد عرف سجی بھٹی کو گرفتار کر لیا جبکہ یونس ٹالپور گینگ کے ملزمان یونس ٹالپور، وقاص اور عنصر کو بھی گرفتار کر کے ڈکیتی و چوری کئے گئے 11 عدد موٹر سائیکل نقد رقم 6 لاکھ 50 ہزار روپے،

ایک عدد راس گھوڑی مالیتی 7 لاکھ، 01 عدد کلاشنکوف 01 عدد مشین گن، 03 عدد 12 بور بندوق اور 11 عدد پسٹل جبکہ 6 عدد موبائل فون مالیتی 1 لاکھ 58ہزار روپے برآمد کر لئے ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ

گزشتہ کچھ روز قبل رات کی تاریکی میں نقب زن نے موبائل فون کی دوکانوں میں نقب زنی کر کے قیمتی موبائل چوری کر لئے تھے

جس پر تھانہ کوٹ چھٹہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ معہ ٹیم کی دن رات محنت سے نقب زن ملزم لیاقت آرائیں کو گرفتار کر کے چوری کئے گئے

موبائل فون برآمد کر لئے اور اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے

ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی اولین ترجیح ہے

اور ان کے ویژن کے مطابق عوام الناس کے چوری و ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور نقد رقم ملزمان سے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سول لائن کے باہر دو گروپوں میں لڑائی کا معاملہ ,ڈی پی او اختر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق دو فریقین میں گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے پر تھانہ سول لائن کےباہر آۓ ہوۓ اشخاص میں آپس میں ہاتھا پائی اور توں تکرار شروع کر دی۔

پولیس تھانہ سول لائن نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپ کے بندوں کو چھڑایا

ایس ایچ او نے قصور واران کے خلاف مقدمہ نمبر 270/20 درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈ یرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے قرآن پاک کے اوراق کی بیحرمتی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر واقعات کی تحقیقات

اورناپاک جسارت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہرفاروق نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان، اسسٹنٹ کمشنرز

اور پولیٹیکل اسسٹنٹ تحصیل کوہ سلیمان کے نام مراسلہ میں ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایسے واقعات کی باریک بینی سے چھان بین کریں.

خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں. انہوں نے بتایاکہ نوٹس میں لایاگیاہے کہ قرآن پاک کے اوراق کی کوڑا کرکٹ میں موجودگی،

اوراق میں اشیاء کی فراہمی اور بیحرمتی کے دیگر امور انجام دیئے جاتے ہیں انہوں نے افسران کو کہا کہ وہ ان واقعات پر نظر رکھیں اور قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے

سخت کارروائی کی جائے. ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور عوام سے بھی کہاکہ وہ اس سلسلے میں نظر رکھیں اور واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی خطے کے عوام کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تحفہ ہے.

منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. 200بیڈ کے منصوبہ کو مرحلہ وار دو سال میں مکمل کیا جائے گا

جس پر ساڑھے چار ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا.

پراجیکٹ کے انجینئرز اور افسران سے ملاقات کے دوران کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی حدود میں موجود مسجد کی تزئین وآرائش،

بحالی اور خوبصورتی کے منصوبہ کے حوالے سے مسجد انتظامیہ سے بھی ملاقا ت کی اور حکومت کے انیشیٹوز سے آگاہ کیا

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور ریونیو ٹیم کے دیگر اراکین موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

بجلی چوری کر نے والے عناصر قومی مجرم ہیں ایسے عناصر کا تدارک ناگزیر ہے بارش کے دنوں میں بجلی بند اس لئے کی جا تی ہے کہ

کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آسکے ماہ جون میں سب ڈویژن سیکنڈ نے ریکوری میں ٹاپ کیا ہے اور چھ کروڑ کی بجلی چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار سب ڈویژنل آفیسر سیکنڈ سب ڈویژن واپڈا فہد شنائل لغاری نے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کر نے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

کیو نکہ وہ ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان کر رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے دنوں میں کھمبوں پر جا نور ہرگز نہ باندھیں

ایسا نہ ہو کہ کھمبے میں بارش کی وجہ سے کرنٹ آجا ئے اور بھاری جانی نقصان ہو انہوں نے کہا کہ ہماری سب ڈویژن نے ماہ جون میں ٹاپ کیا ہے

اور ریکوری 110فیصد کی ہے اس کے ساتھ چھ کروڑ کی بجلی چوری کو بھی روکا گیا ہے جو کہ بچت پلان میں شامل کر لی گئی ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ

بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلہ میں عوام تعاون کرتے ہو ئے فوری اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جا ئے شام کے وقت بجلی کم استعمال کریں۔

About The Author