دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم استحصال مقبوضہ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں،سیمینار،تقریری مقابلے اور دیگر پروگرام ترتیب دئیے گئے۔نو بجکر 58 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے سائرن کے ساتھ ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی مرکزی ریلی کچہری چوک سے فیصل مسجد چوک تک نکالی  گئی

جس میں مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،کمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی و بلوچ لیوی حمزہ سالک،ایس پی فراز احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،محکموں کے سربراہان،ملازمین،

سول سوسائٹی اور زندگی کے ہر شعبہ سے مردوخواتین اور بچوں نے شرکت کی۔سول ڈیفنس،بوائز سکاؤٹ،ریسکیو 1122 کے خصوصی دستے، چھوٹی بڑی گاڑیوں کی طویل لائن،

ٹائیگر فورس کے رضا کار بھی یوم استحصال مقبوضہ کشمیر ریلی میں شریک تھے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی لاک ڈاؤن کی مذمت کیلئے شرکاء نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور وہ قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور جارحیت کے پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے۔ریلی کے راستے پر مختلف چوکوں کو علامتی طور پر مظفر آباد اور سرینگر بنایا گیا

کچہری چوک کو مظفر آباد اور فیصل مسجد چوک کو سرینگر کا نام دیا گیاشرکاء نے”کشمیر بنے گا پاکستان”،” کشمیری ہم تمہارے ساتھ ہیں ”جیسے فلک شگاف نعرے لگائے مقررین نے

علامتی مقام سرینگر پر پرجوش تقاریرکیں اور پاکستان کے نئے سیاسی نقشہ کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔کشمیر کی آزادی،استحکام پاکستان،ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ایک سال قبل بھارت نے کشمیر کے لیگل سٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔بھارت سن لے،ان کا مقابلہ صرف پاک فوج سے نہیں پوری پاکستانی قوم سے ہے،

کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے تک ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کی جاتی رہے گی

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہیں ہوئے۔

دنیا کورونا کے باعث چند ماہ لاک ڈاؤن برداشت نہ کر سکی، آفرین ہے کشمیری سال بھر سے صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری لاک ڈاؤن کی زندگی گزار رہے ہیں۔مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مسئلہ کشمیر اب انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

پاکستان پوری طاقت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن ساجد ظفر ڈال نے میونسپل کمیٹی تحصیل کوہ سلیمان کے دفتر کا دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک،

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران صفائی اور دیگر امور سے متعلق ہدایات جاری کیں.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور کمانڈنٹ حمزہ سالک نے بریفنگ دی. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے

ادارہ کو فعال کردارادا کرنا ہوگا. تمام ملازمین کو فیلڈ میں حاضری پر پابند کیا جائے.

دفتر کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود، صفائی اور ضروری مسائل کے حل پر خرچ ہونے چاہئیں


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر کو چار سیکٹر میں تقسیم کرکے ون ٹائم صفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر و چیئرمین طاہر فاروق نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ایک ماہ کے اندر ٹاسک مکمل کرنے کی ٹائم لائن دے دی ہے.

ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو نیا ٹاسک دے دیاہے شہر بھر کے مستقل کوڑا کرکٹ کو ایک مہینے میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جس کیلئے شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا جائیگا۔ڈی سی نے ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر،گدائی روڈ،

لاری اڈہ پارک سمیت دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کو صاف کرنے کے لیے چار سیکٹرز میں تقسیم کیا ہے۔ویسٹ منجمنٹ کمپنی ایک مہینے میں شہر کے مستقل پوائنٹس کو کلیئر کرے گی

لاری اڈہ کے نزدیک جنرل پارک میں 9،اگست کو بڑے پیمانے پر شجرکاری کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے انڈس کالونی کا بھی دورہ کیا.

چار دیواری اور دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر موجو دتھے


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 15 سال سے 25 سال تک کے نوجوانوں کے درمیان ملی نغموں کا مقابلہ پیر 10 اگست کو 10 بجے دن ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل میں منعقدہوگا

انہوں نے بتایا کہ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق اول،دوم اور سوم آنے والوں کو بالترتیب 5ہزار روپے،

3ہزار روپے اور2ہزار روپے کے کیش پرائزدیئے جائیں گے اور شرکت کرنے والے تمام نوجوانوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔

ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا۔حکومتی ہدایات کی روشنی میں شرکت کرنے والے تمام نوجوان ماسک پہن کرآنے کے پابندہونگے۔ شرکت کے خواہشمند اپنے نام 9 اگست تک

ڈی جی خان آرٹس کونسل یا فون نمبر 0333491762، 03008986249 پر درج کرا سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقوں میں پہاڑی اور دشوار راستے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے جس کا عملی مظاہرہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے مویشیوں کی ویکسی نیشن کیلئے جاتے ہوئے کیا.

موبائل ویٹرنری ڈسپنسری تحصیل کوہ سلیمان کے ویٹرنری آفیسر نجیب اللہ لغاری نے ٹیم کو لیڈ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر کٹھن پہاڑی راستوں پر پیدل سفر کیا

وہ ٹیم کا مورال بلند کرنے کیلئے خود آگے رہے. ویٹرنری آفیسر نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقوں میں مویشیوں کی

ویکسی نیشن یقینی بنائی جا رہی ہے. موسمی تغیر و تبدل، دشوار گزار گھاٹیاں اور کٹھن راستے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کے فرائض کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتے.

ان کی کوشش ہوتی ہے کہ قبائلی علاقہ کے ہر گھر تک پہنچا جائے. مویشیوں کے علاج معالجہ اور ویکسی نیشن کو یقینی بنایاجا رہا ہے.

بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی مقام بواٹا کو بھی فوکس کیاگیاہے. پنجاب کی حدود میں داخل ہونے والے ہر مویشی پر سپرے کے علاوہ دیگر ضروری احتیاطی اقدامات کیے جاتے ہیں


.

ڈیرہ غازیخان :

ممتاز دانشور، ماہر تعلیم ڈاکٹر مزمل حسین کی سرائیکی ادب پر تنقیدی کتاب "اجوکی سرائیکی تنقید” دستک پبلی کیشنز ملتان سے شائع کی گئی ہے.

کتاب کا انتساب سرائیکی وسیب کے ممتاز دانشور ستارہ امتیاز حفیظ خان کے نام کیاگیاہے.کتاب کا بیک فلیپ رانا محبوب اختر،

پروفیسر بشریٰ قریشی اور اندرونی فلیپ ممتاز براڈ کاسٹر ڈاکٹر خالد اقبال اور میاں شمشاد حسین سرائی نے تحریر کیا ہے

کتاب میں فریدیات، تنقید، شاعری، قومیت و ثقافت کے موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی مقالات شامل کیے گئے ہیں


ڈیرہ غازیخان :

والدین کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے ملک میں سینکڑوں نوجوان عید کے روز پکنک منانے جانے والے کچھ سڑکوں پر اپنی اور دوسروں کی غلط ڈرائیونگ،

ون ویلنگ اور کچھ دریاؤں، نہروں میں نہاتے سیلفیاں بناتے موت کے منہ میں چلے گئے اسکے ذمہ دار حکومت وقت اور والدین ہیں

حکومت نے 5اگست تک لاک ڈاؤن اور دفعہ 144نافذ تو کیا مگر عوام نے عمل نہ کیا جس کی وجہ سے قیمتی جانیں چلی گئیں

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

ہم آئندہ سب حکومت کے ساتھ مل کر رضار کار بن کر پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو موت کے منہ سے بچا سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ۔

تھانہ درخواست جمال خان پولیس کی کاروائی۔دوران کاروائی 4 سال سے مفرور A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری ذوالفقار کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان ساجد فرید کا کہنا تھا کہ خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری ہمارا اہم مشن ہے۔

سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ہے تاکہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کارکنان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

جب تک غیر سرائیکی سرائیکی عوام کی قسمت کے فیصلے کرتے رہیں گے سرائیکی عوام محکومیت کے چنگل سے آزاد نہیں ہوسکتی سرائیکی قوم کو صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے متحد ہوکر جدوجہدکرنی ہوگی

اور پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل ہوکر اپنی ماں دھرتی سے محبت کا ثبوت دینا ہوگا اس موقع پر مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ نے کہا کہ

پنجابی اسٹبلشمنٹ سرائیکی خطے کے حقوق غصب کرنے کیلئے صوبہ سرائیکستان کے قیام میں بے جا مداخلت کرتی ہے اور اپنے پٹھوؤں کے ذریعے غلط شوشے چھوڑتی رہتی ہے

ہم 23اضلاع سے کم کسی صوبہ کے قیام کی مخالفت کریں گے اس موقع پر حاجی عبدالغفار حسنانی بلوچ کو اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان سرائیکی پارٹی میں شمولیت پر ملک اللہ نواز وینس نے

سرائیکی اجرک پہنائی پاکستان سرائیکی پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے حاجی عبدالغفار حسنانی کو سرائیکی پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی

اس موقع پر سرائیکی پارٹی کے کثیر تعداد میں کاکنان بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

سردار اویس احمد خاں لغاری ایم پی اےجنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا ہے کہ کشمیر کا سودا کر دینے والے نااہل حکمران کاغذی کاروائیوں لیپا پوتی

اور چرب زبانی سے پاکستانی قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے ٹھوس اقدامات اور پاکستانی قوم کی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں 365 روزہ کرفیو بھارتی مظالم کی تاریخ کا سیاہ باب ہےکشمیر صرف پاکستان نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے

لیکن نااھل حکمران مسلم ممالک سے بھی اس مسئلہ پر حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔کشمیر ہائی وے کا نام بدلنے سے کشمیر کاز کو فائدہ نہیں نقصان پہنچے گا

سری نگر کشمیر کا حصہ ہےصرف سری نگر کشمیر نہیں۔ایک سال قبل اقوام متحدہ سے واپسی پر کشمیر فتح کرنے کے شادیانے بجانے والے آج خاموشی اختیار کر رہےہیں

جو غیر مسلموں کے سوگ میں کی جاتی ہےمسلمان مشکل وقت میں اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں۔حکمران اپنے مخالفین کو دبانے کی منفی روش ترک کرکے

مظلوم کشمیریوں کو کچلنے والوں سے نمٹنے کی راہ اپنائیں۔پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں ہویا

اپوزیشن میں آزادی کشمیر اس کی اولین ترجیح تھی ہے اور مسئلہ کے حل تک رہےگی ۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈاتھارٹی جعلساز مافیا کے خلاف متحرک، سوڈاواٹرفیکٹریز سمیت 05 فوڈپوائنٹس سربمہر، غیر معیاری خوراک تلف، ناقص غذا کی فروخت پر 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد،37

شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

کاروائیاں کرتے ہوئے 57فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر37 فوڈیونٹس کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔

خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پرفوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر35ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

دوران چیکنگ مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ڈی جی خان ڈویژن میں سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے، زائدالمعیاد ذائقوں کا استعمال کرنے,

صاف پانی کا استعمال نہ کرنے,بوتلوں کی اچھی طرح صفائی نہ ہونے پر کا مظفرگڑھ میں واقع اختر سوڈا واٹر، المدینہ سوڈا واٹر، حسین سوڈا کو سیل کیا گیا۔

اسی طرح مظفرگڑھ میں ماشاءاللہ سپر سٹور ناقابل سراغ رنگ اور فلیورز کی فروخت کرنے اور لیہ میں الحسین کریانہ سٹور کو بارہا نوٹسز کے باوجود حفضان صحت کے

اصولوں کے منافی کام کرنے پرسربمہر کیاگیامزید براں ڈیرہ غازی خان میں 57 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ 37کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے

اس کے علاوہ ڈی جی خان میں 2 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طورپر35,000 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی کرونا وباءکی شدت میں بتدریج نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے

اور اس وباءکے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1045کیس مثبت سامنے آئے جن میں سے اب صرف 33مریض زیر علاج ہیں

جن کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے اپنے دفتر میں صحافیوںسے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں کرو نا کے باعث کل 32اموات واقع ہو ئیں

ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے کہا کہ ملک کی دیگر اضلاع کی طرح ضلع ڈیرہ غازی خان میں 15اگست تا 18اگست چار روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جا ئے گا

پانچ ماہ بعد ہو نے والی اس مہم کے لئے ضلع بھر کے لئے 1441موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جن میں 96فکسڈ مقامات بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ

ضلع کے میدانی اور ٹرائبل ایریا سمیت دور دراز علاقوں تقریباًپانچ سال تک کی عمر کے چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں

جبکہ فرائض سے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔


ڈیرہ غازیخان

جمعیت علماءاسلام پاکستان کے نائب امیر جمعیت علماءاسلام جنوبی پنجاب مرکزی رہنما تنظیم اہل سنت پاکستان عبدالحمید بزدار خطیب لغاری کالونی نے کہا ہے کہ

پشاور کی عدالت میں گستاخ کے قتل کی ذمہ دار خود حکومت ہے اور گستاخوں کو سزا نہ دینے والا نظام عدل ہے اگر آسیہ مسیح اور عبدالشکور قادیانی سمیت دیگر گستاخوں کو آئین پاکستان کے

مطابق سزا دے دی جاتی اور پشاور کے قادیانی گستاخ کو بھی فوری سزا دی جاتی تو غازی خالد قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیتے مرد مجاہد غازی خالد کو فوراً رہا کیا جائے

”تحفظ بنیاد اسلام بل “ملک بھر میں نافذ کیا جائے تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف شر انگیزی بند کرائی جائے حکومت تخریب کاری اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے

ہم تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں

کشمیر کی آزادی کے لئے اعلان جہاد کیا جائے زبانی نعروں اور احتجاج سے کشمیر آزاد نہیں ہو گا مذمت کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہو گا ہندوو¿ں کی مرمت سے کشمیر کی آزادی ہو گی


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں ایک ہی دن میں ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل موبائل فون نقدی چھین لی گئیں ۔

جبکہ چور دکان گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کے علاقہ بلاک نمبر 29 کے رہائشی محمد اختر نے تحریری درخواست دی ہے کہ

مورخہ 2 اگست کو میرا بیٹا گھنٹہ گھر سے واپس اپنے گھر شمس آباد کالونی آرہا تھا جب نزد بلاک نمبر 29 پہنچا تو اچانک سامنے 3 نامعلوم ملزمان آگئے اور اسلحہ کے زور پر میرے بیٹا سے

موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ گدائی کے علاقہ گدائی شمالی کے رہائشی محمد سجاد نے تحریری درخواست دی ہے کہ

میں انٹرنیٹ کمپنی خیابان سرور میں ملازم ہوں مورخہ 18 جولائی کو موٹر سائیکل آفس کے صحن میں کھڑی کر کے پیٹرول لینے گیا

جب واپسی آیا تو دیکھا کہ میری موٹر سائیکل چوری ہو چکی ہے جو کہ نامعلوم ملزمان نے چوری کی ہے پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بلاک نمبر 25 کے رہائشی عاشق حسین نے

تحریری درخواست دی ہے کہ 13 جولائی کو میری موٹر سائیکل بلاک نمبر 25 میری دوکان کے سامنے کھڑی تھی اور میں کام میں مصروف تھا

اور جب چیک کیا تو میری موٹر سائیکل چوری ہو چکی تھی پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ کے رہائشی ابرار حسین نے تحریری درخواست دی ہے کہ

میں بسواری موٹر سائیکل گھر کی طرف جا رہا تھا جب میں نے کوٹ چھٹہ بائی پاس پر پہنچا تو پیچھے سے 3 نامعلوم ملزمان مسلح اسلحہ آتشیں آگئے

اور اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی رقم مبلغ 2500 روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں

پولیس تھانہ صدر تونسہ کے علاقہ مومن شاہ کے رہائشی سجاد حسین نے تحریری درخواست دی ہے کہ میں اپنے بیٹوں شہزاد، محمد الیاس بستی اللہ والی سے اپنے گھر کی جانب آ رہے تھے

جب نزد نور شاہ موضع عثمان شاہ پہنچے تو اچانک 2 نامعلوم ملزمان آگئے اور فائر مار کر میرے بیٹے شہزاد کو ناحق مضروب کر دیا

اور محمد الیاس سے موبائل فون اور نقدی رقم مبلغ 10 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ صدر تونسہ کے علاقہ بوہڑ کے رہائشی نصیر احمد نے تحریری درخواست دی ہے کہ

مورخہ 3 جنوری کو میں اپنی دوکان بند کر کے گھر چلا گیا جب اگلی صبح آکر دیکھا میری دکان کی چوری ہو چکی تھی پڑتال سامان کرنے پر کل مالیتی مبلغ 88 ہزار 8 سو چوری ہو چکا تھا

پولیس تھانہ وہوا کے علاقہ ببی کے رہائشی خلیل احمد نے تحریری درخواست دی ہے کہ ہم گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات کے پچھلے پہر 4 نامعلوم ملزمان اسلحہ آتشیں گھر میں داخل ہو گئے

اور اسلحہ کے زور پر ہمیں زیر تعمیر کمرہ میں بند کر کے گھر میں نقدی رقم 1 لاکھ 3 ہزار روپے اور 3 تولہ سونا سرقہ کر لیا ہے

پولیس تھانہ سخی سرور کے علاقہ چک مغلو کے رہائشی ربنواز خان نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی کہ میں نے اپنے رقبہ پر درختان بیریں لگائے ہوئے ہیں

مورخہ 26 جنوری کو ملزمان محمد طاہر وغیرہ 3 نامزد ملزمان نے رقبہ سے درختان مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے درخت کاٹ کر سرقہ کر لیے ہیں

جس پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں 8 سال سے مفرور مجرم اشتہاری سمیت جواری، اسلحہ و منشیات برآمد کر لی ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور تاش پر

جوا کھیلنے والے افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کے علاقہ بلاک نمبر 45 سے دوران گشت پڑتال جرائم چنڑ چوک پر ایک شخص کو مشکوک جان کر جامعہ تلاشی لینے

پر ملزم غلام یسین کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 4 عدد گولیاں برآمد ہوئی پولیس تھانہ گدائی کے علاقہ گدائی شمالی سے سب انسپکڑ محمد شعیب نے دوران گشت سمینہ چوک پر ایک شخص کو مشکوک جان کر جامعہ تلاشی لی

تو ملزم منظور حسین سے پسٹل 30 بور معہ 2ضرب زندہ گولیاں برآمد ہوئیں پولیس تھانہ سول لاٸن کی مختلف کارواٸیاں عمل میں لا کر 8 سال سے مفرور قتل کے مقدمہ میں مطلوب

مجرم اشتہاری ذوالفقار علی ولد فرید بخش کو گرفتار کر لیا اسی طرح تاش جواء کھیلتےہوۓ تین جواری سجاد ، خلیل اور عمران کو گرفتار کر لیا

اور جواء پر لگی رقم 4000 ہزار روپے قبضہ پولیس میں لے لی اسی طرح ایک اور ملزم منشیات فروش غلام فرید سے 2400 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لاٸن نے مزید بتایا کہ چوری کۓ گۓ موباٸل ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دٸے جبکہ ناجاٸز اسلحہ رکھنےکے الزام میں خالد حسین سے کاربین 12 بور برآمد کر لی

جس پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے


ڈیرہ غازیخان

کشمیر میں لاک ڈاو¿ن کا ایک سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ڈیرہ غازی خان میں ریلوے روڈ پر جاویداقبال بلوچ

اور شیخ عثمان فاروق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ، روڈ بلاک، مظاہرین نے نعرے لگائے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ عثمان فاروق، جاوید اقبال بلوچ ،

منیر احمد کلاچی اور انجینئر سجاد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سری نگر اور گلگت کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے

جس کی ہم تحسین کرتے ہیں لیکن اس اعلان کا لازمی تقاضا ہے کہ اب تکمیلِ پاکستان اور کشمیر سے انڈیا کی آٹھ لاکھ فوج کو تگنی کا ناچ نچانے کیلئے پاک فوج کو کشمیر میں داخل کیا جائے،

اگر حکمرانوں نے اس آواز پر کان نہ دھرے تو ان کا انجام مسلم لیگ ن اور پی پی کے حکمرانوں سے مختلف نہیں ہوگا،

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھیں. مظاہرہ میں شیخ عبدالستار،

حاجی محمد اسماعیل، میاں محمد نعیم ثاقب، شیخ حیدر فاروق ایڈووکیٹ شیخ حذیفہ عثمان ،قاری عبدالرشید ،وسیم شہزاد سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

About The Author