پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل ‘جی نیوز’ کے رپورٹر کی ملازمت کی برطرفی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین کی شدید تنقید اور دباؤ کے بعد بحالی پر سوشل میڈیا میں بحث جاری ہے۔
گزشتہ دو برس کے عرصے میں سینکڑوں صحافیوں کو مخلتف ذرائع ابلاغ کے اداروں نے ملازمتوں سے برطرف کیا ہے مگر جی نیوز کے رپورٹر شاہد قریشی کے حوالے سے معاملہ سوشل میڈیا پر اس لیے زیربحث ہے کہ ان کی برخاستگی کو جنرل (ر) عاصم باجوہ سے پارلیمنٹ میں منی ٹریل کے بارے میں سوال پوچھنے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
جی نیوز کی جانب سے اکانومی کی خبریں فراہم کرنے والے محنتی رپورٹر شاہد قریشی کی برطرفی کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔
چینل سے وابستہ کئی صحافیوں نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
صحافی شاہد عباس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ کنسرن شو کرنے پر سب کا شکرگزار ہوں میں اب بھی جی ٹی وی کا حصہ ہوں
Thank you everybody for your concern. I am still part of GTV. 🙏🙏
— Shahid Qureshi (@ShahidQurashii) August 4, 2020
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
منٹو کے افسانے، ٹائپنگ اسپیڈ کا امریکہ میں ٹیسٹ ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی
پسماندہ ملکوں کی ورکنگ کلاس ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی