دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کیسزمیں اضافہ، برطانوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی ختم کردی

یورپ میں کورونا کیس بڑھنے کے سبب برطانیہ کو تیار رہنا ہوگا۔ مئی کے بعد پہلی بار برطانیہ میں وائرس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ، وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں 2 ہفتوں کے لیےنرمی ختم کردی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے مطابق یورپ میں کورونا کیس بڑھنے کے سبب برطانیہ کو تیار رہنا ہوگا۔ مئی کے بعد پہلی بار برطانیہ میں وائرس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزیراعظم جانسن نے ان خیالات کا اظہار کورونا سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں کل سے ہوئی نرمی کے اقدامات پر اب 2 ہفتوں کے بعد عمل ہوگا،

برطانوی وزیراعظم کے مطابق کیسینو، اسکیٹنگ رنگز کل کے بجائے 15 اگست سے کھلیں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 افراد تک والی شادی کی تقریبات بھی فی الحال نہیں ہوسکیں گی، عبادت گاہوں، سنیما، گیلریز، میوزیم میں 8 اگست سے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر سے اسکول کھولنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

About The Author