جام پور
(آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ چیک کئے اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ
سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عید الاضحی کے ایام کے دوران اشیائے خوردونوش کے نرخوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی۔
مہنگی اشیا بیچنے پر بلاامتیاز سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
جام پور
(آفتاب نواز مستوئی)
انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے ۔تمام مکاتب فکر کے لوگ اس قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب ایک ہی صف میں کھڑے ہو جائیں ۔
یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شعیب الرحمان کے علاوہ ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔محکمہ صحت کی ٹیمیں پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاو کی حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔
جام پور
(آفتاب نواز مستوئی )
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ / ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار
فاروق امان اللہ خان دریشک نے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عید قربان پر صفائی کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ
صفائی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔
علاوہ ازیں کویڈ19سے بچاو کی ایس او پیز بارے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ضلع بھر میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے کیمپ لگائے گئے ہیں ۔
اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ /ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ
ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے ۔حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں دن رات کوشاں ہے۔
جام پور
(آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پناہ گاہ کا قیام مسافروں کے لئے ایک انمول تحفہ ہے ۔
پناہ گاہ میں بے سہارا مسافروں کے لئے گھر جیسی تمام سہولیات بلامعاوضہ دستیاب ہیں
باتیں انہوں نے پناہ گاہ راجن پور اورتحصیل روجھان کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ
مسافروں کے عارضی قیام کے دوران تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جام پور
(آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پورذوالفقار علی کا شہر کی صفائی کے حوالے سے تحصیل روجہان کا دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے
کیمپ کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے صفائی چیک کرنے کے حوالے سے شہر اور مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور ٹائیگر فورس کے جوان ہمراہ تھے۔
سی او میونسپل کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی کے حوالے سے عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں
جو عید کے ایام کے دوران گھروں میں شاپر تقسیم کریں گے اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق صفائی کی صورتحال پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ