دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حریم شاہ کا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف انکشافات کا اعلان

ان کا کہنا ہے کہ اگلی باری پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے

حریم شاہ کا عید کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف انکشافات کا اعلان

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے عیدالاضحی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف انکشافات کا اعلان کر دیا ہے۔

سکینڈلز کی زد میں رہنے والی حریم شاہ نے ماضی میں جہاں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا

تو وہیں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی سوشل میڈیا پر تماشا بنا ڈالا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلی باری پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے،

بقرعید کے بعد دونوں جماعتوں کے حوالے سے اہم انکشافات کروں گی۔

حریم شاہ نے نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ

میری پسندیدہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے اور میری تمام تر ہمدردیاں بھی اس کے ساتھ ہیں،

میں امید کرتی ہوں کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی تاکہ وہ آئندہ بھی اقتدار میں آسکے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سیاستدانوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ خبروں

میں رہنے کے لیے نت نئے انکشافات اور دعوے کرتی رہتی ہیں۔

About The Author