جامپور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا عید قربان سے پہلے شہر بھر کا صفائی کے
حوالے سے دورہ۔اس موقع پر انہوں نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا معائنہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ عید قربان کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
بعد ازاں انہوں نے میونسپل کمیٹی کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاضی مسعود الرﺅف رضوی نے بتایا کہ صفائی کے لئے ملازمین کی ڈیو ٹیاں لگا دی گئی ہیں
اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا پلان مکمل کر لیا گیا ہے ۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے گھروں میں شاپر تقسیم کر دئے جائیں گے تاکہ
جانوروں کی باقیات کو شاپر میں ڈال کر باہر رکھ دیں ۔اس سے نہ صرف گندگی پھیلنے میں رکاوٹ ہو گی بلکہ بروقت میونسپل کمیٹی کا عملہ آسانی سے شاپر اٹھا کر لے جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ شہر میں مختلف جگہوں پر کیمپ لگا دئے گئے ہیںاور کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔
جام پور
( وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا آٹے کے سیل پوائنٹ کا دورہ ۔انہوں نے سیل پوائنٹ پر آٹا کے کوٹہ اور فروخت کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے
اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ 860روپے میں 20کلو گرام کا تھیلا آسانی سے ہر جگہ دستیاب ہے
۔ہمارا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں لانی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے آٹے کی کوالٹی اور وزن کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ
کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو بھی ہمراہ تھے۔
جام پور
( وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کے لئے تمام علما ءکا کردارہمیشہ مثالی رہاہے۔
عید الاضحی کے موقع پر بھی امن کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔عید الاضحی کے موقع پرحکومتی ایس او پیز پر عمل کریں
اور لوگوں کو بھر پور آگاہی دیںتاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
عید نماز کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔عید سے پہلے جمعہ نماز کے خطبات میں بھی کورونا سے بچاو اور ایس اوپیز بارے آگاہی دیتے رہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے قربانی کی کھالیں وصول کرنے کے حوالے سے کہا کہ درخواستوں کی وصولی کے بعد جن کو این او سی دی گئی ہے ان کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔
تما م ممبران امن کمیٹی نے مذہبی ہم آہنگی،بھائی چارے کے فروغ اور ضلع میں امن و امان کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
جام پور
( وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان
بلوانی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور کا دورہ۔
انہوں نے ڈسرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کے نتیجہ میں فعال ہونے والے سٹیبلا ئزیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو جام پور ڈاکٹر احمد ندیم نے ڈپٹی کمشنر کو سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈسرکٹ کوارڈینٹر آئی آر ایم این سی پروگرام ڈاکٹر جام خلیل نے بتایا کہ
اس سنٹر میں وہ بچے داخل ہوں گے جن کو انتہائی غذائی قلت کے ساتھ ساتھ مختلف پیچید گیوں کا بھی شکار ہوں گے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر (ایم ایس این سی) تنزیل الرحمان علوی بھی موجود تھے۔
: جام پور
(وقائع نگار )
مرکزی نعت کمیٹی کے چئیرمین سید مشتاق احمد رضوی نے کہا ھے کہ
ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ یہاں کسی طاقتور کا پالتو کتا بھی چوری ہو جائے تو محض شک کی بنیاد پر پورے علاقے کے لوگوں کو گرفتار کر کے تھانے لے جا کر چھترول کی جاتی ہے.
لیکن منکرین ختم نبوت, گستاخ رسول, آئن پاکستان اور اسلام کے باغیوں کے خلاف اداروں کی واضح رپورٹوں اور ناقابل تردید شواہد
اور مضبوط FIR جس میں 295A, 295B, 298A, 298B, 298C اور 506B جیسی سنگین دفعات کے باوجود مجرمان کی عدم گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ
راجن پور کے بدنام زمانہ قادیانی گینگ کی پشت پناہی انتہائی بااثر, طاقتور اور اسلام دشمن قوتیں کر رہی ہیں.
اپنے تحریری بیان میں انہوں نے کہا ھے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ راجن پور میں فتنہ قادیانیت سالوں سے زور پکڑ رہا تھا
اور مختلف سکولوں اور فلاہی کاموں کی آڑ میں سادہ لوح مسلمانوں اور معصوم بچوں اور بچیوں کو قادیانی بنانے کا سلسلہ جاری تھا.
جس پر سوشل سروسز گروپ نے انٹرنیشنل ختم نبوت, عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت, وکلاء صاحبان, علماء کرام,
پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر ایک تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب ذوالفقار علی کھرل کو پیش گزار کی جس پر ڈی سی صاحب نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے موضع جاگیر گبول بستی اللہ داد دریشک مرزائی میں قائم قادیانی مشنری سکول جو کہ بدنام زمانہ قادیانی NGO
ہیومنٹی فرسٹ کے زیر اہتمام چل رہا تھا کی رپورٹ طلب کی. جس پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر جا کر تمام شواہد اکٹھے کیئے اور رپورٹ مرتب کی
جس میں واضح طور پر سوشل سروسز گروپ کی طرف سے دی جانے والی درخواست میں لگائے جانے والے الزامت درست ثابت ہوئے.
جس پر ضلعی انتظامیہ نے قادیانیوں کے مشنری سکول کو فوری سیل کر دیا
تمام تر شواہد کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحب راجن پور کو سوشل سروسز گروپ نے تحفظ ختم نبوت کی سینئر وکلاء پر مشتمل لیگل ٹیم کے ہمراہ اندراج مقدمہ کی درخواست گزاری
جس پر 11گھنٹے 27منٹ کی طویل جرح کے بعد رات ڈیڑھ بجے مقدمہ درج کیا گیا. مقدمہ درج ہوے 8 دن گزر گئے
لیکن تاحال راجن پور کے بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے مجرمان کو گرفتار نہ کیا جا سکا. جس کی وجہ سے راجن پور کے مسلمانوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پیا جاتا ہے
اور مجرمان کی عدم گرفتاری پر شدیس تشویش لاحق ہے اور خدشہ ہے کہ پولیس کی اس غفلت کے نتیجہ میں مجرمان دیگر گستاخوں کی طرح بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں.
ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مجرمان کی گرفتاری کیلئے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان تمام مجرمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ECL میں ڈالے جائیں تاکہ
ہمارے بچوں کو مرزائیت کی تبلیغ کرنے والے باآسانی ملک سے فرار اختیار نہ کر سکیں.
ہمیں اپنے اداروں اور قانون پر مکمل بھروسہ ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ہر قسم کے پریشر اور آفروں کو بلائے طاق رکھ کر اپنی آئنی اور قانونی ذمہ داریوں کو بہت جلد پورا کریں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون