دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے چودہ رکنی اسکواڈ میں کپتان جوئے روٹ ، بین اسٹوکس ، جیمز اینڈرسن ،جوفا آرچر شامل ہیں

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔

انگلینڈ کے چودہ رکنی اسکواڈ میں کپتان جوئے روٹ ، بین اسٹوکس ، جیمز اینڈرسن ،

جوفا آرچر شامل ہیں ۔ ڈوم بیس، اسٹورٹ براڈ ، کرس ووکس ، روری برنس ،

جوس بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ چودہ رکنی اسکواڈ کے علاوہ چار ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہوگا ۔

تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بائیو سکیور ماحول میں کھیلی جائے گی ۔

About The Author