دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کا ایک باہمت لڑکا جس نے میٹرک میں ایک ہزار پچاس نمبر حاصل کیے

میٹرک میں امتیازی نمبر حاصل کیے حذیفہ اب مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہے

ملتان کا ایک باہمت لڑکا حزیفہ رحمان جس نے میٹرک میں ایک ہزار پچاس نمبر حاصل کیے

حذیفہ رحمان نے سر پر والد کا سایہ چھن جانے کے بعد اپنے پانچ بہن بھائیوں کی کفالت کے لیے شربت بیچنے والی ریڑھی پر کام کیا

میٹرک میں امتیازی نمبر حاصل کیے حذیفہ اب مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہے

اس ہونہار طالب علم سے ملوا رہے ہیں .

انسان میں عزم و ہمت ہو آگے بڑھنے کا جذبہ ہوتا راستہ کی رکاوٹیں آپ کو روک نہیں سکتیں

ایسی ہی مثال قائم کی ہے ملتان کے محمد حذیفہ نے ،، محمد حذیفہ نے دو ہزار انیس میں میٹرک کے امتحان میں سائنس گروپ میں گیارہ سو میں سے ایک ہزار پچاس نمبر حاصل کیے

اور سکالرشپ پر نجی کالج میں فرسٹ ائیر میں زیر تعلیم ہے

چھ سال قبل حذیفہ کے والد فوت ہوگئے تو حذیفہ کو پانچ بہن بھائیوں کی کفالت اور تعلیم جاری رکھنے کا چیلنج درپیش تھا

تاہم حذیفہ نے عزم و ہمت کی مثال قائم کرتے ہوئے دن میں تعلیم اور شام کو شربت کی ریڑھی پر روزی کماتا ہے

حزیفہ کے ماموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بچے کی مالی مشکلات دور کردے تو وہ اپنا ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرسکتا ہے

محمد حذیفہ کی محنت کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو پاکستان بیت المال نے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے

About The Author