امریکہ کے ساتھ تناؤ کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا،
فوجی مشقوں میں پاسداران انقلاب کے فضائی اور بحری دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
آبنائے ہرمز کے قریب ہونے والی جنگی مشقوں میں بیلسٹک میزائل،
مسلح ڈرونز اور زیر آب مائنز کا بھی استعمال کیا گیا۔
مشقوں کے دوران ایرانی افواج نے امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز کی ڈمی پر میزائل داغے۔
امریکہ نے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
ایران نے اہم ترین آبی راستے کے قریب عسکری مشقیں کرکے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔
اے وی پڑھو
روس نے یوکرین پر حملہ کردیا، اسٹاک مارکیٹس کریش، تیل اور سونا مہنگا
بلوچستان کو بلاتعطل بجلی فراہمی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے گا، ایرانی صدر
ایران کا ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع