دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مغربی افریقہ خشک سالی کے باعث 45 ملین افراد کو غذائی قلت کا سامنا

افریقی تنظیم نے کہا کہ 2020 میں پورے خطے میں تقریباً 84 لاکھ بچے بھی غذائی قلت کا شکار ہیں

مغربی افریقہ کے 13 ممالک میں خشک سالی کے باعث تقریباً 45 ملین افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے

ساؤدرن افریقن ڈیولپمنٹ کمیونٹی کے مطابق غذائی قلت کے شکار افراد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید کہا کہ کوویڈ-19 سے شہریوں پر بدترین اثرات پڑے ہیں

کورونا وائرس کے باعث عائد کردہ پابندیوں سے کاروباری سرگرمیاں

روزگار اور سرمایے کے حصول میں خطرناک حد تک اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ایس اے ڈی سی نے خدشہ ظاہر کیا کہ غذائی قلت کے شکار افراد میں مزید اضافہ ہوگا

افریقی تنظیم نے کہا کہ 2020 میں پورے خطے میں تقریباً 84 لاکھ بچے بھی غذائی قلت کا شکار ہیں

جبکہ ان میں سے 23 لاکھ بچوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں

اور انہیں مکمل علاج کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ

مارچ میں سکول بند کرنے سے وہ بچے بھی متاثر ہوئے ہیں

جو اسکول میں ملنے والی بچوں کی غذا پر گزارا کرتے تھے۔

About The Author