دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس مستعفی

تانیہ ایدروس کا کہنا ہے کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔

تانیہ ایدروس کا کہنا ہے کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ مجھ پر ہونے والی تنقید ڈیجٹل پاکستان وژن پر اثر اندا ز ہورہی تھی۔

 تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ پاکستان کوجب میری ضرورت پڑے گی میں حاضرہوں گی۔عوامی مفادکے لئے استعفیٰ دے رہی ہوں۔بغیرکسی عہدہ کے کام جاری رکھوں گی۔

About The Author