نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ چاروں اضلاع میں عید الاضحی کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

مساجد،عید گاہوں اور عید کے اجتماعات کی جگہوں کی صفائی،راستوں پر چھڑکاؤ،سکیورٹی،جانوروں کی آلائشوں کی بروقت تلفی اور حکومت پنجاب کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفرگڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ خود تمام معاملات کی نگرانی کریں۔

کمشنر نے کہا کہ ڈویژن میں بغیر

اجازت کسی کو بھی قربانی کے جانوروں کی کھال اکٹھی نہ کرنے دی جائے۔عید کے ایام میں میونسپل سروسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔

شکایات سیل فعال کرنے کے ساتھ عوامی مسائل بروقت حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود عید کے ایام میں کسی بھی علاقے کا دورہ کرسکتے ہیں


.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ای خدمت سنٹرز کو فنکشنل کرنے کی ٹائم لائن دے دی گئی ہے

۔ڈیرہ غازیخان کے ای خدمت سنٹر کو ستمبر کے پہلے ہفتہ میں فنکشنل کیا جائیگا۔حکومت کی کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کی پالیسی کے تحت عمارتوں کے نقشہ کی منظوری

اور دیگر معاملات کو آن لائن کردیا گیا۔کلرک مافیا اور افسر شاہی سے نجات کے ساتھ اب نقشہ کی منظوری دوسال تک کا طویل انتظار کے بجائے 30 سے 75 یوم کے اندر مل سکے گی

۔صوبہ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر پر خصوصی کاونٹرز ایک ہفتہ کے اندر فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لوکل گورنمنٹ پنجاب کی اعلی سطحی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل انسپکشن و مانیٹرنگ محمود مسعود تمنا کی سربراہی میں آنے والے وفد میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ رفیق احمد،منیجر ساؤتھ ای خدمت سنٹر،

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ چوہدری عدنان شامل تھے۔ٹیم نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ زیر تعمیر ای خدمت سنٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،چاروں اضلاع کے ایم او پلاننگ اورچیف آفیسرز بھی ہمراہ تھے۔

ایم او پلاننگ ڈیرہ غازی خان و راجنپور محمد خورشید نصیر نے بریفنگ میں بتایا کہ ای خدمت سنٹر میں مختلف سرکاری محکموں کی 78 کے قریب سروسز فراہم کی جائیں گی۔

نقشہ کی منظوری اور متعلقہ امور عارضی طور پر جناح ہال میں نمٹائے جارہے ہیں ای خدمت سنٹر فنکشنل ہونے پر شعبہ یہاں منتقل کردیا جائیگا۔

علاوہ ازیں ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں قائم رجسٹری برانچ کا بھی دورہ کیا۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں عالمی یوم ہیپاٹائٹس منایا گیا۔

ضلعی ادارہ ترقی صحت میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا

جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن کے علاؤہ ڈاکٹرز،

ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے آگاہی ضروری ہے۔

احتیاط علاج سے بہتر ہے اور آج کا دن منانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے


ڈیرہ غازیخان

حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے پابندی کی حامل کھلی ہوئی پانچ دکانیں

سربمہر کرادیں اور دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔

انہوں نے کورونا وائرس کی ایس او پیز اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی دس رکنی کمیٹی مقرر کردی ہے

جنرل سیکرٹری انصاف ویمن ونگ ساوتھ ریجن پنجاب قربان فاطمہ نے عہدیداروں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق ادیبہ آرا ضلعی کمیٹی کی صدر اور رقیہ رمضان جنرل سیکرٹری مقرر کی گئی ہیں سمیرااحمد چوہدری سینئر نائب صدر،نسیم انور اور رضیہ نورین نائب صدر،

رابعہ ہاشمی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،شکیلہ حفیظ اور عاصمہ منظور ڈپٹی جنرل سیکرٹری،آمنہ امبر انفارمیشن سیکرٹری اور نفیسہ بیگم کو فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے

جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ قیادت کی شکر گزار ہیں

خواتین کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کریں گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق نے کہا ہے کہ

کرونا کے حوالے سے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر تاجر برادری تعاون کرے تاکہ

اس آخری مرحلے کو بھی باہمی تعاون سے گزارا جا ئے تاجروں نے مشکل حالات کے باوجود ایس او پی پر عملدرآمد میں تعاون کیا

وہ گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجر ان کے سٹی صدر جان عالم خان لغاری اور چیمبر آف کامرس کے چیئر مین اسٹینڈ نگ کمیٹی طارق اسماعیل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے

اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹر ی جاوید اسحاق مستوئی،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاویدحیدری،

صدر صرافہ ایسوسی ایشن کاشف صدیق،چیئر مین صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد زبیر نظامی،ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد،

نائب صدر مرزا ظفر اقبال ودیگر تاجر رہنما ء بھی موجو د تھے چیمبر اور تاجروں کے نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ

موجودہ مخدوش معاشی صورتحال میں تاجروں کو جرمانے نہ کئے جا ئیں اور ضروری اشیا ء کے لئے ریلیف دیا جا ئے

قربانی سے متعلق سامان کی خریداری کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ کام کر نے کی اجازت دی جا ئے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تاجر نمائندوں کو بتایا کہ یہ صوبائی حکومت کا فیصلہ ہے اور ہم اس پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے

تاجروں کی مشکلات ک سمجھتے ہیں لیکن اس مرحلہ پر کرونا سے نجات کے لئے تاجر برادری تعاون کرے گزشتہ عید کے موقع پر نرمی کے نتائج بہت برے آئے

دو سو سے زائد کرونا پازیٹو کیسز سامنے آئے تھے اس سے بچنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے انہوں نے اے سی صدر اسد چانڈیہ کو بھی ہدایت کی کہ

ایس او پیز پر عملدرآمد باہمی تعاون سے یقینی بنائیں اور ناجائز جرمانوں سے گریز کریں

دریں اثناء انجمن تاجران ڈیرہ غازیخان کے ویڈیو لنک اجلاس میں ڈیرہ کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل،

سٹی صدر جان عالم لغاری سٹی جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،مظفر گڑھ کے صدر امیر حسین شاہ،جنرل سیکرٹری شیخ عامرسلیم،

لیہ کے صدر ملک محمد مظفر دھول،ضلع راجن پور کے صدر علاؤ الدین مزاری و دیگر شرکاء نے متفقہ قرار داد کے ذریعے پنجاب کے مختلف اضلاع میں

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے تاجروں پر تشدد اور ناجائز مقدمات کی سخت مذمت کر تے ہو ئے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملہ کا نوٹس لے کر

تاجروں کو فوری رہا کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

لوگوں کا دیرینہ مسلہ حل بھٹہ کالونی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کردیا گیا

تفصیل کے مطابق مشیرصحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی کی ہدایت پراربن یونین کونسل نمبر15 بھٹہ کالونی میں گیس پائیپ لائن بچھانے کاکام شروع کردیا گیاہے

اس موقعہ پرسابق کونسلرفاروق خان گورچانی اورملک الطاف حسین گنب نے بتایا کہ

مشیرصحت محمدحنیف خان پتافی کے فنڈ اوران کی ہدایت پربھٹہ کالونی کے اندر گیس پایپ لائن بچھانے کا کام شروع کردیا گیاہے

انہوں نے کہا کہ اس علاقع میں گزشتہ کئی سالوں سے سوئی ناردرن گیس نہیں تھی

جس کے لئے مشیرصحت محمد حنیف خان پتافی نے فنڈز جاری کردیئے ہیں جس سے لوگوں کادیرینہ مسلہ حل ہوگیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مہر اسحاق سیال نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر آئی جی پنجاب کے حکم پر ٹریفک پولیس کی طرف سے ون ویلنگ ،

کٹا ہوا سلنسر،تیز رفتاری، بلا لائسنس، بلا نمبری پلیٹ والے افراد کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی

ہم والدین سے اپیل کر تے ہیں کہ اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثہ سے بچا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے

کیا ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال نے مزید کہا کہ پل ڈاٹ کی تعمیر کی وجہ سے ایک راستہ جو شہر کی طرف آتاہے کو عارضی طور پہ بند کیا گیا ہے

جبکہ تین راستے کھلے ہیں راجن پور سے ملتان، کوئٹہ روڈ سے پنجاب اور ملتان روڈ سے سندھ اور بلوچستان جانے والی ٹریفک کے لیے راستہ کھول دیا گیا ہے

عوام کو جو عارضی تکلیف ہو رہی ہے ٹریفک پولیس اس کے لئے معذرت خواہ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری ہر معزز شہری اور عوام پہ فرض ہے خوشی کے موقع پر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے عوام کو ٹریفک پولیس افسران سے تعاون کرنا چاہئے۔

ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال نے اپنے اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے

”پہلے سلام پھر کلام“ کو ترجیح دیںبوگس چالان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا زیادتی کرنے والے اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ہی چالان کیا جائے نہ کہ کسی کو ن

اجائز تنگ کیا جائے رشوت ستانی کسی صورت برداشت نہیں شکایت آنے کی صورت میں ایسے ملازمین کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مہر اسحاق سیال نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر آئی جی پنجاب کے حکم پر ٹریفک پولیس کی طرف سے ون ویلنگ ،

کٹا ہوا سلنسر،تیز رفتاری، بلا لائسنس، بلا نمبری پلیٹ والے افراد کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی ہم والدین سے اپیل کر تے ہیں کہ اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں

تاکہ کسی بھی قسم کے حادثہ سے بچا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا

ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال نے مزید کہا کہ پل ڈاٹ کی تعمیر کی وجہ سے ایک راستہ جو شہر کی طرف آتاہے

کو عارضی طور پہ بند کیا گیا ہے جبکہ تین راستے کھلے ہیں راجن پور سے ملتان، کوئٹہ روڈ سے پنجاب اور ملتان روڈ سے سندھ اور بلوچستان جانے والی ٹریفک کے لیے راستہ کھول دیا گیا ہے

عوام کو جو عارضی تکلیف ہو رہی ہے ٹریفک پولیس اس کے لئے معذرت خواہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری ہر معزز شہری اور عوام پہ فرض ہے خوشی کے موقع پر

کسی بھی پریشانی سے بچنے کے عوام کو ٹریفک پولیس افسران سے تعاون کرنا چاہئے۔ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال نے اپنے اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ

عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ”پہلے سلام پھر کلام“ کو ترجیح دیںبوگس چالان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

زیادتی کرنے والے اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ہی چالان کیا جائے نہ کہ کسی کو ناجائز تنگ کیا جائے

رشوت ستانی کسی صورت برداشت نہیں شکایت آنے کی صورت میں ایسے ملازمین کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

اسمگلروں نے سمگلنگ کا نیا طریقہ کار اختیار کر لیاٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بارڈر ملٹری پولیس کی سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک کی قیادت میں بڑی کارروائی۔ بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

بی ایم پی نے بلوچستان سے پنجاب آنے والی مشنیات سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پکڑ لی۔

اور ٹریکٹر ٹرالی سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلر عالم پٹھان کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کر دیا۔

320 پکٹ چرس جس کا وزن سات من سے زائد ہے۔

جوکہ بین الصوبائی اسمگلرعالم پٹھان بلوچستان سے پنجاب چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

بارڈر ملٹری پولیس نے بتایا کہ ملزم عالم پٹھان نے ٹریکٹر پر لکڑیاں اوپر لوڈ کر رکھی تھی۔

اور اس کے نیچے چرس چھپا رکھی تھی جوکہ مخبر کی اطلاع پر پکڑ لی گئی ہے

انہوں نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر کو انکے گندے مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق ممتاز پارلیمنٹرین و سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ

چوہدری برادران کے خلاف نیب میں کیسز”بزدار بچاؤ“ مہم کا حصہ ہے، نیب کوسیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ

پرویز مشرف کے دور میں سیاستدانوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے نیب کا ادارہ بنایا گیا

جس میں وہ کامیاب بھی رہے، نیب تحقیقات نہیں بلکہ سیاسی فاداریاں تبدیل کرنے والا ادارہ ہے،

چوہدری برادران کے خلاف نیب میں کیسز درحقیقت ”بزدار بچاؤ“ مہم کا حصہ ہے،

نیب کے ذریعے چوہدری برادران پر پریشر ڈال کر پنجاب کی جو موجودہ صورتحال ہے اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،

چوہدری برادران کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کی تیز رفتاری کو دیکھ کر نیب کے ذریعے ”اسپیڈ بریکر“ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،

انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا اورادویات جیسے سنگین اسکینڈلز سامنے آئے لیکن وہاں نیب نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے،

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف دو سال کے دوران پوری کوشش اور تگ و دو کے باوجود ابھی تک کوئی کیس نہیں بنایاجاسکا نیب جیسے انتقامی ادارے سے

نہ ہم کبھی ڈرے ہیں اور نہ کبھی جھکے ہیں، حافظ حسین احمد نے کہا کہ نیب چیئرمین خود اعتراف جرم کرچکے ہیں کہ

اگر وہ کیسز بنائیں اور عدالتوں میں لے جائیں تو حکومت ایک دن میں گر جائے گی، نیب چیئرمین کے مطابق تمام کرپٹ عناصر جن کو کسی نہ کسی انداز میں عمران خان کے پلو میں باندھ دیا گیا ہے

اگر ان کے خلاف کیسز کھولے گئے تو حکومت باقی نہیں رہے گی، نیب چیئرمین کے ایسے بیان کے بعد واضح طور پر ثابت ہوچکا ہے کہ

نیب کے ادارے کو صرف سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعظٖم عمران خان کے ویژن کے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کیلئے

”ون ونڈو آپریشن“ شروع کردیاگیاہے، ابتدائی طور پر یہ سہولت پنجاب کے 9ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مہیاکی گئی ہے،

مزید 27ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز پرسہولت دینے کیلئے کام جاری ہے۔

یہ بات ڈائریکٹر جنرل انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمود مسعود تمنانے گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان میں میٹروپولیٹن کارپوریشن میں عارضی طور پر قائم (ای خدمت مرکز)کے

دورہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ رفیق احمد،PITB کے منیجر(ای خدمت مرکز ساؤتھ پنجاب)محمدعدنان موجود تھے،

جبکہ ڈیرہ غازیخان سے منیجر ای خدمت مرکز مدثر نذیر،چیف کارپوریشن آفیسر ڈیرہ غازیخان محمدافتخار،

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راجن پور قاضی مسعودالرؤف،میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ضلع ڈیرہ و راجن پور محمدخورشید نصیر،سید تحسین حیدر ایم او پلاننگ لیہ،

محبوب عالم پلاننگ آفیسر مظفر گڑھ اورایم او فنانس ڈیرہ گلزار احمد شامل تھے،

انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں عارضی طور عوامی سہولت کیلئے قائم کئے گئے ای سہولت سینٹر میں عوام کو دی جانے والے سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں 354 مقامات پر نمازعید الاضحی کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب,

ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ, کورونا کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو صورت یقینی بنایا جاۓ گا

اور ملک دشمن ، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے 1000سے زائد پولیس آفسیران فرائض انجام دیں گے۔

ڈی پی او نے کہا کہ کورونا لاک ڈاٶن کے متعلق حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کوہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا

اور کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر عاٸد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جاۓ گا

جبکہ مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچاٶ کے لۓ SOP پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کی ہدایات پر شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے

مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری ۔جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

عید کے موقع پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

جو ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ

عیدا الاضحی کی خوشیوں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے

اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے شر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے

انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے دستے شہر بھر میں مسلسل گشت کناں ہو ں گے

جبکہ عوام الناس کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے

جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جن مقامات پر نماز عید الاضحی منعقد ہونی ہے

وہاں کے منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے پولیس کے ہمراہ مقامی افراد کو مامور کیا جاۓ گا

جبکہ پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائے ۔ڈی پی او نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر پارکوں اور تفریح گاہوں پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر

عمل درآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے لئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

اس مکروہ دھندہ میں ملوث اور زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔

جبکہ لوؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے SHOs کو ہدایت جاری کردی گٸ ہیں کہ

شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لۓ اپنے اپنے علاقے میں حساس مقامات و دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،

مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر 064.9260113پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


ڈیرہ غازیخان

پیر عادل کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر دو فریقین میں فائرنگ، دو افراد موقع پر جاں بحق،

ملزمان فرار ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق عرفان ولد شفیع محمد عمرانی اور اسکا کزن قادر بخش عمرانی پیراں دے دربار پر اپنی ایجنسی پر بیٹھے ہوئے تھے

دو موٹر سائیکل پر سوار اعجاز عرف بادشاہ پتافی نے اپنے مسلح تین افراد کے ہمراہ کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی

جس کے نتیجے میں محمد عرفان اور قادر بخش موقع پر جاں بحق ہو گئے شہریوں کے اکٹھے ہونے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے

واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ شاہ صدردین بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی

اوردونوں جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کاروائی کرتے ہو ئے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں ٹائیگر فورس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،مشیر صحت حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی، سماجی کارکن محبوب حسین

اور دیگر نے شرکت کی۔ٹائیگر فورس کے جوانوں میں شناختی کٹ اور کارڈ تقسیم کئے گئے سیمنار میں ٹائیگر فورس کے جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ٹائیگر فورس کی رضاکارانہ خدمات کو سراہتے ہیں۔ٹائیگر فورس عید پر بھی کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی آگاہی دے۔

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے گھر گھر شاپر دئیے جائیں گے۔

ٹائیگر فورس گھر گھر شاپر تقسیم کرنے کے ساتھ صفائی کے بارے میں بھی آگاہی دے۔

سمارٹ لاک ڈاؤن عمران خان نے متعارف کرایا اس کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازیخان کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت اللہ بخش خان کورائی کو ترجمان پنجاب حکومت مقرر کر دیا

اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے بحیثیت ترجمان ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے ان کے حوالے کیا

ان کی تقرری پر ڈیرہ غازیخان کے مختلف عوامی و سماجی حلقوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ

وہ حکومت پنجاب کی بہترین کارکردگی کو جاگر کر نے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے کی گئی تنقید کا

بھر پور دفاع کرتے ہو ئے بھر پور طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر لاک ڈاٶن کے حوالے سے ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر فلیگ مارچ کیا گیا۔

فیلگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستے بھی شامل تھے۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبے چوک،

گھنٹہ گھر، کمیٹی گولائی،ٹریفک چوک سے جام پور روڈ شاکر ٹاٶن سے پل ڈاٹ عیسن سے گدائی چونگی سے سرکٹ ہاٶس سے ریلوے پلی سے واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا۔

ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لۓ تیار ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ گدائی پولیس کی مختلف کاروائیاں نان کسٹم پیڈ چھالیاں مالتی 10 لاکھ کی سمگلنگ ناکام بنا دی

جبکہ اور کاروائی میں ملزمان سے اسلحہ اور دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر دیۓ۔

ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔

ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل احمد بخاری کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ 10 لاکھ مالتی نان کسٹم پیڈ چھالیاں صوبہ بلوچستان سے آ رہی ہیں۔جس پر SHO گدائی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر

اس فعل کو ناکام بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔صوبہ بلوچستان سے آنے والی کوچ کی تلاشی لینے پر

کوچ کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ مالتی 10 لاکھ چھالیاں برآمد ہوئی۔

جو کہ غیر قانونی طریقے سے کسٹم ادا کئے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچا کر کے

سمگل کی جا رہی تھی۔اسی طرح گدائی پولیس نے عارف حسین جندانی اور لیاقت سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

جبکہ ایک اور کاروائی میں محمد شہنشاہ سے دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

About The Author