دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں تعینات محکموں کے سربراہان اور ماتحت سٹاف کے عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران 25جولائی سے 4،

اگست تک تحریری اجازت کے بغیر ہیڈکوارٹر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفرڈال نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کے تعاون سے خطہ کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا.

اراکین اسمبلی ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کریں. بروقت نشاندہی پر خامیاں دور کرائی جائیں گی.

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اپنے دفتر میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لٹریسی ونان فارمل ایجوکیشن پنجاب عون حمید ڈوگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین بھی موجو دتھے. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے.

تعمیراتی کمپنیوں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مقررہ معیاد کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکمت عملی مرتب کریں.

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے کام کیاجائے گا. ضلع مظفرگڑھ میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیئے.

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین نے کہاکہ

ضلع میں مختلف مفاد عامہ کی سکیموں پر کام جاری ہے. ٹائم لائن کے ساتھ مٹیریل کے معیار کو بھی مانیٹر کیاجا رہا ہے


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید الاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کی کھال اکٹھی کرنے کے عمل کو مانیٹر کیاجائیگا.

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ

وہ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائیں. عید کے تینوں ایام میں قربانی کے جانوروں کی کھال وصول کرنے والوں پر نظر رکھی جائے.

ضلعی حکومت کی طرف سے اجازت نامہ رکھنے والے مخصوص مقامات سے کھالیں اکٹھی کرسکیں گے.

کالعدم تنظیموں اور این او سی نہ رکھنے والوں کی طرف سے قربانی کی کھالیں وصول کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی.

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے حکمنامہ جاری کر دیا ہے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی حدود میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے تین عارضی سیل پوائنٹس نزد دانش سکول تونسہ بائی پاس

روڈ ڈیرہ غازیخان، انڈس ہائی وے نزد پل ریسکیو 1122سٹیشن کوٹ چھٹہ میں قائم کر دیئے گئے ہیں مویشی منڈی اور سیل پوائنٹ کے

علاوہ دیگر مقامات اور شہر کی حدود میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی ہو گی. ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید الاضحی کے دوران مساجد، عید گاہوں او ردیگر مقامات کی چیکنگ کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ تحصیل کمیٹی کا سربراہ ہو گا. اراکین میں متعلقہ ڈی ایس پی، ریسکیو 1122کا نمائندہ، میونسپل کارپوریشن و کمیٹی کے چیف آفیسر شامل ہوں گے.

کمیٹی عید کے اجتماعات کے مقامات پر سکیورٹی، صفائی اوردیگر متعلقہ امور کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت انتظامات کو یقینی بنائے گی.

کمیٹی عید اجتماعات سے قبل سروے کر کے مشترکہ رپورٹ پیش کرے گی. رپورٹ میں متعلقہ مسجد، عید گاہ کے متولی،

امام مسجد اور عیداجتماعات کی کمیٹی کے نام اور رابطہ نمبر کے ساتھ ساتھ حساسیت کے حوالے سے کیٹیگری و دیگر معلومات شامل ہو ں گی


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں عیدالاضحی کے ایام کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی کنٹرول روم 30جولائی سے 3،

اگست تک 24گھنٹے فنکشنل رہے گا. افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ضلعی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرمتعلقہ تحصیل کے فوکل پرسن ہوں گے.

عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور متعلقہ معلومات کیلئے 064-9260346-47 اور03006322914پر رابطہ کر سکتے ہیں

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

ضلع کی حدود میں قربانی کے جانوروں کی کھال کی وصولی کے عمل کو مانیٹر کرنے سمیت حکومت پنجاب کی ایس او پیز عملدرآمد کرایا جائے گا۔

عید کے ایام میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ،دریاوں،نہروں اور بڑی جھیلوں پر نہانے،کشتی رانی اور دیگر پابندیوں کو بھی چیک کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ عید کے ایام میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے


.

ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان مہر محمد اسحاق کی ہدایت پر ایجوکیشن یونٹ کے سمیع اللہ اور لیاقت علی نے پل ڈاٹ پر ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے ڈرائیوروں،

لوگوں اور مسافروں کو لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری،

اوورلوڈنگ اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کیاجائے.ڈرائیور اور عملہ ماسک لازمی پہنیں

اور حکومت پنجاب کی کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی کو تیرہ سیکٹر میں تقسیم کرکے افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں عید کے تین ایام میں صفائی،

قربانی کے جانوروں کی کھال،صفائی،ویسٹ منیجمنٹ،حکومت پنجاب کی ایس او پیز اور دیگر ہدایات پر عمل درآمد کرایا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے

جس کے مطابق تحصیل ڈیرہ غازی خان کو آٹھ، کوٹ چھٹہ اور تونسہ شریف کی تحصیلوں کو چار،

چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے


.ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے مویشی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے بیوپاریوں، مویشی مالکان، اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے قربانی کے جانوروں کی خریداری میں

مصروف لوگوں سے ملاقات کی اور حکومت پنجاب کے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مویشی منڈی میں موجود مختلف محکموں کے کیمپس کا بھی دورہ کیا اور موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے قربانی کے جانوروں کے مفت حمل ٹیسٹ ویکسی نیشن اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا،

ادویات کا معیار چیک کرنے کے ساتھ افسران سے معلومات حاصل کیں۔مویشی منڈی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے قائم فری

میڈیکل کیمپ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے شکایت سیل اور ماسک سٹال کا بھی دورہ کرتے

انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مویشی منڈی میں جانوروں اور انسانوں کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

سا یہ، پانی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی،

میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ منڈی میں سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ حکومت پنجاب کی ایس او پیز کو بھی چیک کریں


ڈیرہ غازیخان

جمعیت علماء اسلام ڈیرہ غازیخان کے شیخ الحدیث استاذ العلماء حضرت مولانا غلام رسول،صاحبزادہ مولانا خلیل الرحمن،مولانا امیر عمر، مولانا عبدالحمید بزدار نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ

تحفظ بنیاد اسلام قانون پنجاب اسمبلی کا بہت بڑا کارنامہ ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا معاویہ اعظم اور حافظ عمار یاسر کی کوششوں کو سراہتے ہیں

اور پنجاب اسمبلی کے تمام ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں آج کے دور میں مقدس شخصیات کی توہین کے واقعات بہت بڑھ چکے ہیں

مقدس شخصیات کے تحفظ کے لئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں پنجاب حکومت کی تقلید کرتے ہوئے قانون پاس کریں

جمعیت علماء اسلام کا ہر کارکن اور بچہ بچہ پنجاب اسمبلی کے اس فیصلہ کو یوم تشکر کے طور پر منا رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر طیب اردگان نے آیا صوفیا مسجد کی بحالی فرما کر تمام امت مسلمہ کے ایمان کو گرما دیا ہے

مسلمان حکمران ترک صدر کی تقلید کرتے ہوئے جرات کا مظاہرہ کریں

عالم کفر سے مسجد اقصی اور بابری مسجد آزاد کرانا ہے مظلوم فلسطینی اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کو عالم کفر سے آزاد کرانا ہے

مسلمان حکمران اعلان جہاد کریں اور ایمانی غیرت کا مظاہرہ کریں۔


ڈیرہ غازیخان

پی ٹی آئی کے رہنما ضیا خان کاکڑ کے والد جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی بلاک1 کی جامع مسجد میں ادا کی گئی

قل خوانی میں سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ، مسلم لیگ ن کے رہنما طارق خان کاکڑ، شاہجہان کاکڑ، ارشد علی خان، سابق صدربار سلیم خان کاکڑ،

سہیل لودھی ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما شیخ عثمان فاروق، شاہد مسعود قیصرانی ایڈووکیٹ، حاجی انور،

بینک منیجر شیخ قاسم، حاجی خورشید رند، شیخ عدنان عرف سونا، مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ساجد خان کھتران،

ملک محبوب ثاقب، فہیم سعید چنگوانی، بشیر لکھیسر ایڈووکیٹ، رحیم آصف مجددی، عظمت اسلام ایڈووکیٹ، حیدر کفایت ایڈووکیٹ،

طاہر خان داؤدی ایڈووکیٹ کے علاوہ ہر مکتب فکرکے افراد نے شرکت کی

اور مرحوم کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کر تے ہو ئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔


ڈیرہ غازیخان

مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،چیئر مین شیخ اسرار احمد، جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،جاوید اسحاق مستوئی،،

سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،نائب صدر ملک محمد صادق اعوان،

سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری ،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی،

سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج ،

سیکرٹری فنانس حاجی لطیف سپل،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،

مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،زاہد نظام،ٹریول ٹریڈ کے نائب صدر ملک عبد العزیز،

رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض،اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی،

آئرن مارکیٹ کے دین محمد خوجہ اور دیگر تاجر نمائندوں نے حکومت کی طرف سے 10روز کے لاک ڈاﺅن کو مسترد ہو ئے کہا ہے کہ

مرکزی قائدین آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے بھی اس تاجر دشمن فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے ہم آل پاکستان انجمن تاجران کے فیصلے کی تائید ،حمایت کر تے ہیں

گزشتہ پانچ ماہ سے تاجر برادری معاشی طور پر دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکی ہے اور تاجر مقروض ہو رہے ہیں

عید کے موقع پر اس طرح کے ظالمانہ اقدام سے حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے اور کرونا کے لئے ناکافی اقدامات پر پردہ ڈالنے کے لئے یہ راستہ اپنا رہی ہے

جس کو تمام تاجر تنظیمیں متفقہ طور پر مسترد کر تی ہیں حکومت نے چھوٹے تاجروں کو اب تک کسی طرح کا کو ئی ریلیف نہیں دیا الٹا روزگار کے محدود موقع کو بھی مکمل بند کر نے کا اعلان کیا

جو کہ ناقابل برداشت ہے تاجر برادری آل پاکستان انجمن تاجران کے فیصلوں پر کرونا سے بچاﺅ کے ایس او پیز کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کر تی ہے ۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں،سنیکس یونٹ,سوڈا واٹر,کریانہ سٹور سمیت 04فوڈیونٹس سربمہر، 100 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف،

500 لیٹر بیورجز,2 فریزر برآمد, صفائی کے ناقص انتظامات پر 04 فوڈیونٹس کو 23 ہزار500 روپے کے جرمانے عائد، 42 شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے

58 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 42 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

اس کے علاوہ سنیکس یونٹ,سوڈا واٹر,کریانہ سٹور سمیت 04فوڈیونٹس سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 04 فوڈ پوائنٹس کو 23 ہزار500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

دوران چیکنگ 100 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف,500 لیٹر بیورجز,2 فریزر برآمدتفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مظفر گڑھ میں عبدالرحیم سوڈا واٹر دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے,

جعلی لیبلنگ کرنے,کیمیکل ڈرم کا استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا۔مزید کاروائی کے دوران مظفر گڑھ میں سی ایچ فوڈز(سنیکس یونٹ)مس برانڈنگ کرنے,

ناقابل سراغ آئل کا استعمال کرنے,چھت پر پاپڑ سٹوریج کرنے پر سیل کیا گیا۔ اور لیہ میں ماشاءاللہ کریانہ سٹور لائسنس فیس ادا نہ کرنے,

ناقص صفائی پر سر بمہر کیا گیا۔ جبکہ ڈی جی خان میں حیدر برادر ملک شاپ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے,لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سیل کیا گیا۔

اسی طرح راجن پور میں آفتاب بیکری کو ناقص صفائی پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا دوران چیکنگ 100 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف,500لیٹر بیورجز,2 فریزر برآمد مزیدبراں کاروائی کے

دوران ڈی جی خان ڈویژن میں 58 یونٹس کو چیک کیاگیا اور 42 کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 04 فوڈپوائنٹس کو23 ہزار500 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے

فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے جبکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے

زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے جبکہ موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے

یہ بات ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس لائین شہداء ہال میں ڈی ایس پی سرکلز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران سے کرائم میٹنگ کے دوران کہی تفصیلات کے مطابق

پولیس لائن شہداء ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں DSPs، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران،انچارج برانچزنے شرکت کی۔

میٹنگ میں ڈی پی او نے ہر تھانہ کی جرائم کی شرح اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے دوران میٹنگ جملہ تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار

لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں / ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسوکیا جائے

انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں

اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکی جائے انھوں نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں،منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں جبکہ مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں بے

وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ

پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرئے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے حوالے سے اپنے اپنے علاقے میں سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات کرتے ہوئے

حکومت پنجاب کی ہدایت پر SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے کھال تقسیم کی پابندی کے

پیش نظر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائیں آخر میں ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ

اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورغیر تسلی بخش کارکردگی والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کاروائی کر کے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔شراب فروش جمیل عباس ولد صفدر حسین صدیقی کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے

ہاتھوں گرفتار کر لیاملزم کے قبضہ سے 25 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جبکہ گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر دیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر شراب فروشی جیسے ناسور پیشہ سے منسلک ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کے احکامات کی روشنی میں معاشرہ کے ناسور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ صدر تونسہ پولیس نے خطرناک اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹل اورسینکڑیوں گولیاں برآمد

تھانہ صدرتونسہ پولیس نے دوران کاروائی اسلحہ ڈیلر گرفتارکرلیا ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ رانا محمد اقبال نے بتایا کہ

صدر تونسہ پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناکر اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمدکرلی اور سمگلر جمعہ کھوسہ سکنہ مٹی مہوئی کو اسلحہ سمیت حراست میں لیکر

پابندسلاسل کردیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم مختلف کرائمنل کو خفیہ طور پر اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ گرفتار کر لیا گیا

ملزم سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں کلاشنکوف2عدد،پسٹل30بور1عدد،میگزین13عدداور 572 گولیاں شامل ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی ق لیگ کے درمیان پھوٹ ڈال کر حکومت کو نقصان پہنچانے والے کبھی بھی کامیاب نہ ہوں گے چوہدری بردران اپنے قول اور فعل کے پکے ہیں

ہر محاذ پر حکومت کا ساتھ دیں گے یہ بات مسلم لیگ ق ڈیرہ غازیخان کی کوآرڈینیٹر سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بیگم زینت خان نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ

مسلم لیگ ق کے خلاف سابق ادوار میں سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کو دوبارہ کھول کر سازشیں کی جارہی ہیں تاکہ ایک مضبوط اتحاد کو توڑ کر حکومت کو

کمزور کر کے گرایا جائے مسلم لیگ ن و دیگر جماعتوں کے ایسے عناصر کسی بھی صورت میں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہونگے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کا اتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ

چوہدری برادران کے دور حکومت میں جس قدر ترقیاتی کام ہوئے ہیں انکی مثال نہ ملتی ہے آج بھی عوام چوہدری پرویز الٰہی کے منصوبوں جس میں سب سے بڑا منصوبہ پنجاب بھر میں ریسکیو ۱۱۲۲، ملتان میں کارڈیالوجی سنٹر،روڈز،

نئے ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیرات سمیت بے شمار دیگر منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی کچھ عناصر ایسے موجود ہیں جو حکومت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں انکی تلاش کرنا پی ٹی آئی کا کام ہے بیگم زینت خان نے مزید کہا کہ

آنے والے بلدیاتی الیکشن میں متحد ہوکر الیکشن لڑنے کی ضرورت ہے۔ بیوروکریسی میں بیٹھے ن لیگ کے کارندے حکومت کو گمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں

چوہدری پرویز الٰہی کی مقبولیت عوام میں اس وجہ سے بڑھ رہی ہے کیونکہ وہ عوام کے مسائل اور مجبوریوں کو سمجھتے ہیں اور ہرمقام پر انکے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب پاکستان تحریک انصاف مسز بشریٰ سعید نے کہا ہے کہ گرلز گائیڈ معاشرہ کی بہتری اور ٹائیگر ز کے طور پر بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں

انکی ذہنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے انہیں عمدہ اور معیاری پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے دفتر میں گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین ، اور گائیڈز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی

انہوں نے کہا کہ گرلز گائیڈ کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ اور ہماری ذمہ داری ہے انہیں فنی مہارت ،

بہتر تربیت اور کیمپنگ ماڈل گراﺅنڈ کی ضرورت ہے ہمیں ان بچیوں کو پر فضاءبہتر ماحول فراہم کرنا ہوگا انہوں نے وزیر ماحولیات محترمہ زرتاج گل وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ

وہ گرلز گائیڈ کو بہتر سے بہتر اور عمدہ ماحول فراہم کرنے کے لیے گرلز گائیڈ آفس کا دور ہ کرتے ہوئے انہیں سرسبز و شاداب گراﺅنڈ بنوانے میں اپنا کردار ادا کریں

اور انکی بنیادی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں۔ اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے بتایا کہ

اس وقت آفس کی حالت بوسیدہ ہے جو گائیڈز کے لیے کسی خطرہ سے خالی نہیں جس کی مرمت خصوصاً واش رومز کی تعمیر انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔


ڈیرہ غازیخان

رکن آباد کالونی کے مکینوں کاکئی ماہ سے علاقہ میں سیوریج کی بند ش کے خلا ف پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی و مظاہرہ ،

مشیر صحت و ایم پی اے حنیف خان پتافی کی جانب سے مسائل کی یقین دہانی پر امن طور پر منتشر ،تفصیلات کے مطابق رکن آباد کے مکینوں نے گزشتہ روز کئی ماہ سے

علاقہ میں صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اور شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے احتجاجی مظاہرین عبد اللہ لغاری ،جاوید ساقی ،سلطان طارق ،اظہار الحق ،وقاص و دیگر نے کہا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود انکے

علاقے کے مسائل حل نہ کیے گئے وہ گندگی اور بدبو میں زندگی گزار رہے ہیں الیکشن کے دوران بڑے بڑے دعوی کیے گئے تھے

مگر ایک بھی پورا نہ کیا گیا بارہا شکایت کی گئی لیکن مسئلہ حل نہیں کیا جاسکا بیماریوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں

انکا کوئی اور مطالبہ نہ ہے سیوریج کی نئی لائن ڈالی جائے انکے بچے پریشان ہیں سیوریج کا نظام بہتر نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں ضلعی سیکرٹریٹ میں موجود مشیر صحت و ایم پی اے حنیف خان پتافی نے مظاہر ین سے مذاکرات کئے جس پر احتجاجی مظاہرین مسائل کی یقین دہانی پر پُر امن طور پر منتشر ہو گئے

About The Author