نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب : آج رات سے 5 اگست تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگلے بدھ تک مارکیٹیوں میں سخت لاک ڈاون رہے گا، آج رات سے فیصلے کا اطلاق ہوگا

حکومت پنجاب نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے آج رات سے 5 اگست تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں ہوا جس میں میاں اسلم اقبال ودیگر وزرا نے شرکت کی۔ مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کیا گیا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی ہوگا۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگلے بدھ تک مارکیٹیوں میں سخت لاک ڈاون رہے گا، آج رات سے فیصلے کا اطلاق ہوگا، عید الفطر والے ایس او پیز کا عیدالضحی پر بھی نفاذ ہوگا، مویشی منڈیوں میں سخت قسم کے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا، تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کے لئے محرم کے بعد معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہوگئی، مہلک وائرس نے مزید 20 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 842 ہوگئی۔

About The Author