دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 ڈیرہ میں آٹا ڈیلرز اور ذخیرہ اندوز مافیا بے لگا م ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ فوڈ اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ڈیرہ میں آٹا ڈیلرز اور ذخیرہ اندوز مافیا بے لگا م ہوگئے ، بیس کلو آٹے کا تھیلہ `1300 روپے تک پہنچ گیا ،ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گرد ونواح میں آٹاڈیلرز کی من مانیا عروج پر پہنچ گئیں ،

حکومت گراں فروشوں اور منافع خوروں پر قابو پانے میں ناکام، آٹے کی انتہائی مہنگے داموں فروخت جاری، عوام ر±ل گئے، ضلعی حکومت اور انتظامیہ آٹا ڈیلرزکی گراں فروشی‘ منافع خوری پر قابو پانے میں قطعی طور پر نام کام ہے .

ڈیرہ شہر اور گردونواح میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ `1300 تک پہنچ گیا دوسری جانب آٹا چکی کے مالکان آٹا فی کلو58روپے سے زائد وصول کررہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محض بیان بازی سے غریب عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کررہی ہے،

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری ریٹ مقرر ہونے کے بعد آٹا اور چینی دونوں ہی مارکیٹ سے غائب ہو گئے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کا ریٹ 860 روپے مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں 1200روپے سے زائد جبکہ چینی بھی 70 کے بجائے 95 روپے میں فروخت کی جارہی ہے،

شہری کہتے ہیں حکومت اپنے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔سرکاری ریٹ مقرر ہوتے ہی ڈیرہ سے چینی اور آٹا غائب ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے 20 کلو آٹے کا سرکاری ریٹ 860 روپے تو مقررکر دیا گیا تاہم ڈیرہ کی غلہ منڈی میں 20 کلو فائن کا تھیلا 1080 سے بڑھ کر 1250 روپے اور 1300 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جس میں مذید اضافے کا امکان ظاہرکیا جارہاہے ۔

، قیمتوں میں جاری مسلسل اضافے پر شہری کہتے ہیں حکومت اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔سرخ آٹے کا 20 کلو تھیلا 980 روپے سے بڑھ کررواں ماہ 1080 تک پہنچ گیا۔ آٹا ڈیلروں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آٹے اور گندم مہنگی ملنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

شہر میں چینی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، 70 روپے فی کلوقیمت مقررہونے کے باوجود مارکیٹ میں 90سے 100 روپے تک فروخت کی جارہی ہے، آٹا اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائیاں بھی کی جاتی ہیں

لیکن عوام کو اس کے ثمرات نہیں پہنچ سکے۔ڈیرہ میں قائم فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر آٹا فروخت کررہے ہیں لیکن اگر سرکاری گوداموں سے سرکاری کوٹہ پر گندم فراہم کی جائے تو وہ سرکاری مقرر کردہ ریٹ پر آٹافروخت کرسکتے ہیں ۔

٭٭٭

 پنیالہ ویگن سٹینڈ ڈیرہ کے ٹھیکیدار کی لوٹ مار کے خلاف ٹرانسپورٹر سراپا احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پنیالہ ویگن سٹینڈ ڈیرہ کے ٹھیکیدار کی لوٹ مار کے خلاف ٹرانسپورٹر سراپا احتجاج بن گئے ،ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پنیالہ ویگن اسٹینڈ ڈیرہ کے ٹھیکیدار نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ،

ان سے کنٹونمنٹ بورڈ کی اڈہ فیس اور ٹیکس کے نام پر مختلف حیلوں بہانوں سے ہزاروں روپے بٹورلیے جاتے ہیں جبکہ انہیں ویگن سٹینڈ میں کسی قسم کی کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار کی اپنی چھ سات فلائنگ کوچز ہیں

جنہیں اسٹینڈ پر اس وقت تک کھڑا رکھا جاتاہے جب تک اس میں تمام سواریاں مکمل نہیں ہوجاتیں جبکہ دیگر ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو دوسواریوں کے ساتھ وہاں سے رورانہ ہونے پر مجبور کیا جاتاہے ۔

ان کہنا ہے کہ اس اڈہ کی فلائنگ کوچ اگر کوئی دوسرا مالک خریدلے تو اس سے پچاس ہزار روپے میٹھائی کے بٹورلیے جاتے ہیں جبکہ آئے روز کنٹونمنٹ بور ڈکی اڈہ فیس اور ٹیکس کے نام پر ان سے ہزاروں روپے علیحدہ طلب کیے جاتے ہیں ۔

پنیالہ ویگن سٹینڈ ڈیرہ کے ٹرانسپورٹرز نے چیئر مین کنٹونمنٹ بورڈ ، سیکرٹری آر ٹی اے ڈیرہ اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور انہیں ٹھیکیدار کی لوٹ مار سے نجات دلانے کا مطالبہ کیاہے۔ 

٭٭٭

دوروزہ لاک ڈاﺅن کے دوران بازار مراکز کھلے رہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عید الاضحی کی آمد کے باعث دوروزہ لاک ڈاﺅن کے دوران بازار مراکز کھلے رہے ،تجارتی مراکز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ،عید الاضحی کی آمد کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ،بچے ،مرد خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کیا ۔

سرکلر روڈ روڈسمیت بازاروں اور تجارتی مراکز میں خواتین کا رش لگا رہا ،عید الا الضحیٰ قریب آتے ہی ڈیرہ کے بازاروں میں گہما گہمی عروج پر ہے ،شاپنگ کے لئے بازاروں میں رش بڑھنے لگاہے اور شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں میں آمڈ آگئی ۔

بازاروں میں شاپنگ کرنے میں خواتین سب سے آگے ہیں جبکہ کئی خواتین ننھے منے بچے اٹھائے پھرتی کپڑوں اور جوتوں کے خریدنے میں مصروف ہیں ۔اس حوالے سے سماجی فاصلے کا خیال نہیں ،

شہر کا کوئی بازار بھی ایسا نہیں جہاں رش نہ ہو لاک ڈاﺅن میں نرمی کے باعث بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابرہے۔

٭٭٭

کھیلوں کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت عید کے فورا بعد کھولنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے باعث معطل کھیلوں کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت عید کے فورا بعد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کھیلوں کے میدان کھولنے کی تیاریاں کی جائیں،

صوبہ بھر کے اسٹیڈیم منتظمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے معطل کھیلوں کی سرگرمیاں عید کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کورونا وبا سے بچاو کے لیے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس نے ایس او پیز تیار کرلی ہیں۔دستاویزات کے مطابق ایتھلیٹک ٹریک ،فٹبال، ہاکی، لان ٹینس، مارشل آرٹس، جیم، بیڈمنٹن، اسکواش ، باکسنگ ، باسکٹ بال، کرکٹ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

ہر کھیل کے حوالے سے الگ الگ ایس او پیز جاری، ایس او پیز کے تحت تمام کھلاڑیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے، سینٹائزرز کا استعمال کیا جائے گا، ہر کھیل میں کھلاڑی اپنا سامان استعمال کرے گا،

کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایاجائے گا، کرکٹ میں ایک نیٹ پر صرف دو باولر بیک وقت باولنگ کرسکیں گے، اسی طرح دیگر کھیلوں میں بھی ٹریننگ میں فاصلہ برقرار رکھا جائے گا،

عید کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ختم کی جارہی ہے تاہم کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

٭٭٭

ای او بی آئی نے جولائی پنشن تین ماہ کے واجبات کے ساتھ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ای او بی آئی نے جولائی پنشن تین ماہ کے واجبات کے ساتھ جاری کردی ہے۔ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن اعلامیہ کے مطابق عید سے قبل پینشن کا اجرائ حکومت کے احکامات پر کی گئی ہے۔

4 لاکھ پنشنرز کو فی کس 14500 روپے ادا کئے جارہے ہیں، پنشن وصول کرنے والوں میں 269,941 ضعیف،6,169 معذور، 177,529 پسماندگان شامل ہیں۔

پینشنر کو ان کے موبائل فون پر میسج بھی ارسال کئے جارہے ہیں،پنشن یافتگان کسی بھی بینک کی اے ٹی ایم سے اپنی پنشن نکال سکتے ہیں۔

٭٭٭

سونے کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گئی، صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے جس کے باعث خالص سونا غریب اور مڈل کلاس شہریوں کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گیا ہے،

بتایا گیا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار پانچ سو روپے

جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 458 روپے فی توالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر دیکھنے میں آئی۔

٭٭٭

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بدولت گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت اور عالمی اداروں کے درمیان قرضوں کے نئے معاہدوں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بدولت گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس (ایل سیز) کھلنے سے ڈالر کی قدر اگرچہ 168.87روپے تک بھی پہنچ گئی تھی تاہم اس کے بعد سیشنز میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو¿ کے بعد تنزلی کا شکار رہی۔

ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر کم جب کہ اوپن مارکیٹ میں بڑھ گئی لیکن اس کے برعکس زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں یورو اور پاونڈ کی قدر میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 7پیسے کمی سے 167 روپے 26پیسے پر بند ہوئی ،

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر167روپے 70 پیسے پر بند ہوئی۔20 جولائی کو شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 72 پیسے کے اضافے سے 194 روپے 26 پیسے پر آگئی

جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 4 روپے بڑھ کر 193 روپے 50 پیسے ہوگئی۔اسی دورانیے میں انٹربینک میں برطانوی پاو¿نڈ کی قدر 3 روپے 17 پیسے بڑھ کر 213 روپے 06 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 3روپے بڑھ کر 214 روپے ہوگئی۔

٭٭٭

 عید پر مساجد اور عید گاہوں کے لیے ایس او پیز مرتب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبرپختونخواہ کے محکمہ ریلیف نے عید پر مساجد اور عید گاہوں کے لیے ایس او پیز مرتب کرلیں ہیں، عید کی نمازکھلی جگہ پر ادا کی جائیگی۔

محکمہ ریلیف کے پی کے مطابق نمازی 6 فٹ کا فاصلہ اور ایک صف چھوڑ دوسری صف بنائیں گے، خطباءاپنے بیان میں کورونا سے بچاو¿ کے اقدامات کو موضوع بنائیں۔محکمہ ریلیف کے مطابق نماز کے اوقات مساجد کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھی جائیں،

مسجد کے اندر داخل ہونے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔عیدالاضحی کی نماز کے بعد مسجد کی فرش کو اسپرے سے صاف کیا جائے، مساجد کے دروازوں پر اسکریننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست کیا جائے۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق 10 سال سیکم عمر بچے اور50 سال سے زائد عمر کے افراد عیدگاہ نہ جائیں، کھانسی، نزلہ اور زکام اور دیگر بیماری میں مبتلا افراد بھی عیدگاہ نہ جائیں۔

٭٭٭

کھجورکے باغبانوںکو فوری طورپر درختوں کی شاخ تراشی کی ہدایات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجما ن محکمہ زراعت نے کھجورکے باغبانوںکوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر درختوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشوونما بہتر انداز میں ہوسکے۔انہوں نے بتایا

کہ کھجورکے پودے اور اس کے پھل کی مناسب اندازمیں نشوونماکیلئے ضروری ہے کہ سال میں کم ازکم 2مرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمل زیرگری کے وقت اورپھل کی کٹائی کے دوران اضافی‘ غیرضروری ‘ خشک شاخوں کی کانٹ چھانٹ اشدضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانٹ چھاٹ کے عمل سے کھجور کے پھل کو زیادہ روشنی اورمناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی اور موٹے سائزکی لذیزکھجوریں حاصل کرنے کیلئے ہردوسرے پھل کوکا ٹ دیناچاہئیے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھناچاہئیے جب تک پھل کا سائز مٹرکے دانے کے برابرنہ ہوجائے

٭٭٭

 سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی رواں ہفتے سے شروع کردی جائے گی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عید الالضحیٰ کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی رواں ہفتے سے شروع کردی جائے گی،جس کے لئے 36 اضلاع کو 13 ارب 89 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیاگیاہے ،

عید الا لضحیٰ کے لئے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے جولائی کی تنخواہیں یکم اگست کی بجائے رواں ہفتے سے جاری کی جائیں گی ،بندوبستی اضلاع کے ملازمین کے لئے 11 ارب 99 کروڑ 99 لاکھ 95

ہزار اور قبائلی اضلاع کے ملازمین کے لئے ایک ارب 89 کروڑ 9 لاکھ روپے کا فنڈ محکمہ خزانہ نے متعلقہ اضلاع کو جاری کردیاہے۔

٭٭٭

 سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا پر بات کرنے پرپابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا پر بات کرنے پرپابندی عائد ،وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر انٹرویوز دینے پر پابندی عائد کردی ہے ،

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ڈویژن کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سرکاری ملازمین مختلف معاملات پر الیکٹرانک ،پرنٹ وسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے حصہ لیتے ہیں

تاہم یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ گورنمنٹ سروسز رولز 1964 کے تحت کئی کیسزمیں دیئے گئے بیانات میں قواعید وضوابط کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتایا پھر کہیں کیسز میں کیسر نظر انداز کیا جاتاہے ۔

گورنمنٹ سروس رولز1964 کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم سوائے سرکاری اجازت نامے کے کسی میڈیا پلیٹ فارم میں شرکت نہیں کرسکتاہے اور سرکاری ملازمین پاکستان کے نظریے یا پالیسی کے خلاف اظہار خیال نہیں کرسکتے

جوکہ پاکستان کی سلامتی یا دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں ،جبکہ سرکاری ملازمین حکومتی فیصلے یا پالیسی کے خلاف براہ راست کسی عوامی احتجاج میں بھی شریک نہیں ہوسکتے ۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ قانون سرکاری ملازمین کو ایسے کوئی بھی حقائق یا خیالات پر مبنی بیانات اور دستاویزات میڈیا یا کسی غیر سرکاری شخص کو جاری کرنے سے روکتاہے جو کہ حکومت کی سبکی کا باعث بنے ۔ 

٭٭٭

 عید الاضحی کے حوالے سے صفائی مہم کو مربوط اور منظم کرنے کے حوالے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیرکی صدارت میں عید الاضحی کے حوالے سے صفائی مہم کو مربوط اور منظم کرنے کے حوالے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں غازی نواز قائم مقام سی ای او واسا،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، دو نئے تعینات شدہ اسسٹنٹ کمشنرز، تمام تحصیلوں کے ٹی ایم اوز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات شامل تھے۔

اس اجلاس میں عید الاضحی کے حوالے سے صفائی مہم کو مربوط اور منظم کرنے پہ بات چیت ہوئی اور صفائی مہم کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صفائی مہم کو بہتر کرنے کے حوالے سے واسا، اے ڈی بلدیات اور تمام ٹی ایم اوز کو ہدایات دی گئیں

کہ اس مہم کو احسن طریقے سے سر انجام دیں ۔اس موقع پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کو زیربحث لاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کو یہ ہدایت کی کہ غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کاروائیوں کو سخت سے سخت کیا جائے اور بھرپور انداز سے دفعہ144 کے نفاز کو مزید یقینی بنایا جائے۔

ایس او پیز کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں کیونکہ ایس او پیز پہ عملدرآمد سے کورونا جیسی وبا پہ قابو پایا جا سکتا ہے۔

٭٭٭

 غیر قانونی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت پر کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) غیر قانونی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت پر کاروائی ،پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے سلسلے میں منڈی مویشیاں کے علاوہ دیگر عوامی مقامات پر جانوروں کی فروخت پر لگائی گئی

پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکلر روڈ پر کامرس کالج کے قریب جانروں کی فروخٹ کرنے والے بالو ہزاروہ کے رہائشی عرفان اور تھویا سیال کے رہائشی ذیشان گل کو

غیر قانونی طور پر جانوروں کی فروخت پر گرفتار کرکے ان کیخلاف دفعہ 188کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

غیر قانونی طریقے سے پتھر کرش کرنے پر کرش پلانٹ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)غیر قانونی طریقے سے پتھر کرش کرنے پر کرش پلانٹ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایکسیویٹر اور ٹرک کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے پتھر کرش کرنے پر منرل گارڈ کاشف نے

تھانہ کڑی خیسور میں بسم اللہ کرش پلانٹ کے مالک یوسف کیخلاف 56-86منرل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے۔

٭٭٭

انورٹر،216ٹین پیک،30کلو گرام پستہ،200کلو دنداسہ،5عددگیئراور2گٹو سپیئرپارٹس قبضہ پولیس

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس نے کاروائی کے دوران 7 انورٹر،216ٹین پیک،30کلو گرام پستہ،200کلو دنداسہ،5عددگیئراور2گٹو سپیئرپارٹس قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے

اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ درابن نے دوران ناکہ بندی 7عدد انورٹر،216ٹین پیک،30کلو گرام پستہ ااور ایس ایچ او گومل یونیورسٹی نے200 کلو دنداسہ،5عددگیئراور2گٹو سپیئرپارٹس قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

About The Author