دو بھائی شادی شدہ لڑکی بھگا لے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شادی شدہ لڑکی کو دوبھائیوں نے اغواءکرلیا ، ، لڑکی کے دیور کی رپورٹ پر دو نوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
علاقہ وانڈہ کالی کے رہائشی اختر ولی نے تھانہ یارک میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان قدرت اللہ اور عرفان اللہ پسران امین جان اقوام مروت سکنہ جنڈھیر آئے اور میری 22 سالہ بھابھی کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر اغواءکرکے لے گئے ہیں
جبکہ بھابھی نے طلائی زیورات بھی پہن رکھے تھے ۔پولیس نے خاتون کے دیور کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
ملزمان نے مکان میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خواتین کے تنازع پر ملزمان نے مکان میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا ،خاتون کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
علاقہ تھہیم آباد ڈیرہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ
رات کے ساڑھے نوبجے تین ملزمان رضوان ،محمد اعجاز اور عبدالمجید ساکنان تھہیم آباد میرے گھر میں داخل ہوئے ،مجھے زدوکوب کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میں زخمی ہوئی جبکہ میری عفت میں بھی خلل ڈالا ،وجہ عداوت خواتین کا تنازع بیان کیاگیا ہے ۔
پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
سمگلنگ مافیا کے خلاف سخت کاروائیاں جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی سمگلنگ مافیا کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ،100 کلوگرام خشک دودھ،01 نان کسٹم پیڈ گاڑی،24 عدد انورٹر،04 گٹو چھالیہ،2300 ڈبی سگریٹ،01 گٹو پلاسٹک،02 عدد ایکسل وہیکل،
01 کاٹن سپیئر پارٹس،12 کاٹن ایرانی جوس،08 گٹو انڈین نسوار قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)واحد محمود کی نگرانی میںایس ایچ اودرابن نے
موٹر کار نمبر553/AYG سے 06 عدد انورٹر،بس ڈبہ نمبر220/BSB سے 06 عدد انورٹر،بس ڈبہ نمبر 7744/LUS سے 12 عدد انورٹر،04 گٹو چھالیہ ،01 گٹو پلاسٹک،2300 ڈبی سگریٹ،موٹر کار نمبر7925/LRV سے
02 عدد ایکسل وہیکل،ایک کاٹن سپیئر پارٹس،بس ڈبہ نمبر 1722/LET سے12 کاٹن جوس،موٹر کار نمبر859/AVM سے 08 گٹو انڈین نسوار ،01 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑی ڈالا ڈاٹسن نمبر222/PAA برآمد کی ۔
ایس ایچ او کلاچی نے بدوران ناکہ بندی ہتھالہ چیک پوسٹ سے 100 کلو گرام خشک دودھ قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔
٭٭٭
لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ کے دورے کے موقع پر ایم ٹی آئی کے افسران و عہدیداران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی غازی نواز،
اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈین گومل میڈیکل کالج ڈاکٹر ارشد علی، ہسپتال ڈائریکٹر ڈی ایچ کیو (ایم ٹی آئی) ڈاکٹر فرخ جمیل، اسسٹنٹ ڈین ڈاکٹر امیر امان اﷲ، ڈاکٹر خادم، ڈائریکٹر پیرامیڈیکس سلیم اعوان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن کو ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بالخصوص عید الاضحی اور محرم الحرام کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ایم ٹی آئی ڈیرہ کی کارکردگی اور اقدامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے
ڈین گومل میڈیکل کالج ڈاکٹر ارشد علی اور ہسپتال ڈائریکٹرڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرخ جمیل نے بتایا کہ ہم نے ہسپتالوں سے فرسودہ نظام کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور انشاءاﷲ بہت جلد ہسپتالوں کو جدید خطور پر استوار کر لیا جائیگا ۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح یہاں کے ریفرل سسٹم کا خاتمہ رہی ہے کیونکہ نیورالوجی اور آرتھوپیڈک وارڈز اور آلات کی کمی کے باعث بیشتر مریضوں کو ضلع سے باہر کے دور دراز ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا تھا
جس سے جہاں ایک طرف لوگوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا اندیشہ بھی رہتا ہے لہذا پہلی مرتبہ ہسپتالوں کی rehabilitationپر تیزی سے کام جاری ہے اور اسی سلسلے میں رواں سال کیلئے 18کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے مختلف شعبوں میں کام جاری ہے، گائنی وارڈ بن چکا ہے جبکہ واش رومز کی رینوویشن اور نکاسی کے نئے نظام پر کام جاری ہے۔جلد ہی ہسپتال میں فارمیسی شروع کی جائیگی جبکہ ایم آر آئی ، لیتھوٹرپسی، کیتھ لیب،
اینجو گرافی اور اینجو پلاسٹی سمیت دیگر سہولیات جلد دستیاب ہوں گے جس کے بعد یہ ایک ماڈل ہسپتال بن جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتالوں میں پیپر لیس (Paperless)نظام لا رہے ہیںجس کے تحت مریض کو ایک آئی ڈی دیا جائیگا
جس میں تمام علاج کا مکمل ریکارڈ درج ہو گا ۔ مزید براں ہسپتال سے manual receiptکے نظام کا خاتمہ کیا جائیگا ۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا جس میں بجٹ سمیت دیگر مسائل شامل تھے
جس پر کمشنر ڈیرہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کی کہ مذکورہ شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ اگلے ماہ ہسپتال کا دورہ کروں گا اور صوبائی وزیر صحت نے اپنے دورہ کے دوران جن خامیوں کی نشاندہی کی تھی انکو بروقت دور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ٹی آئی ڈیرہ کی کارکردگی تسلی بخش ہے لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بالخصوص ریفرل سسٹم کے خاتمے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے ایم ٹی آئی حکام کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
٭٭٭
آڑو کی فروخت میں اضافہ ہو گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں آڑو کی فروخت میں اضافہ ہو گیا جس سے گلی محلوں میں ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر آڑو فروخت کرنے والوں کی آمدنی بڑھ گئی، موسمی پھل 100 روپے سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ آڑو کے سیزن کا انتظار رہتا ہے کیونکہ یہ پھل بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔ آڑو کا کاروبار کرنے والے شہری نے بتایا کہ مختلف پھلوں کی فروخت کا کاروبار کرتا ہوں،
حالیہ دنوں میں آڑو کا سیزن ہے اور شہریوں کی طرف سے آڑو کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کے آڑو کی طلب بڑھنے سے میری آمدنی بھی بڑھ گئی ہے اور میں روزانہ کئی من آڑو فروخت کرتا ہوں۔
آڑو کے کاروبار سے منسلک شہری نے بتایا کے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں آڑو کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک کے مختلف حصوں سے آڑو کی سپلائی ہوتا ہے
تاہم آڑو کی قیمت رواں سیزن کے دوران 100 سے 200 روپے کلو ہے۔ انہوں نے بتایا کے شہری اس پھل کو بہت پسند کرتے ہیں اور جتنا آڑو دکان پر آتا ہے روزانہ فروخت ہو جاتا ہے۔
٭٭٭
مفرور اشتہاری ڈاکٹر امان اللہ جعلی چیک کے مقدمہ میں گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈاکٹر امان اللہ کو ایک کامیاب کاروائی کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان کے مشہور بدنام زمانہ لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے سرغنہ مفرور اشتہاری ہومیو ڈاکٹر امان اللہ ولد کریم الدین راجپوت سکنہ محلہ گوسائیانوالہ سٹی ڈیرہ کو
ایس ایچ اوتھانہ سٹی پولیس ڈیرہ محمد رمضان نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران محمد راحیل ولد محمد رفیق سکنہ مجاہد نگر ڈیرہ کی مدعیت 16 لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمہ نمبر 343 جرم زیر دفعہ 489F مورخہ 23.06.2020 درج میں گرفتار کرلیا ہے
یادرہے کہ مذکورہ لینڈ مافیا کا اہم رکن ڈاکٹر امان اللہ ڈیرہ میں عرصہ دراز سے ڈیرہ میں کروڑوں روپے کے جعلی چیکس اور جعلی رجسٹری اور انتقالات کے دھندوں میں ملوث ہے جس کے خلا ف صرف تھانہ سٹی ڈیرہ میں 11 ایف آئی آرز درج ہیں اور دیگر تھانوں میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امان اللہ عرصہ دراز سے اسلام آباد فرار رہا اور چھپ چھپا کر اپنے گھر والوں سے ملنے ڈیرہ آتا جاتارہا۔ ڈاکٹر امان اللہ نے کالم نگار تاجر رہنما سہیل اعظمی کو بھی ایک کمرشل پلاٹ کے سودے میں 58 لاکھ روپے کا جعلی چیک دیا
جس کے ایف آئی آر سٹی تھانے میں درج کی گئی۔اس کے بعد ڈاکٹر امان اللہ نے بی بی اے کنفرم کروانے کے لئے مذید سات ماہ کا وقت لے لیا اور سہیل اعظمی کو مذید 25 ، 25 لاکھ ، 50 لاکھ اور 98 لاکھ روپے کے چار مزید چیکس دیئے
جوکہ بینک اکا ﺅنٹ بند ہونے کے باعث تمام چیکس باﺅنس ہوگئے جس کے لئے ایف آئی آر درج کرانے کے لئے تیاری مکمل کر لی گئی ہے
٭٭٭
عید الاضحی کا چاند نظر آتے ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں منافع خور اور ملاوٹ مافیا بھی میدان میں آگئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) عید الاضحی کا چاند نظر آتے ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں منافع خور اور ملاوٹ مافیا بھی میدان میں آگئے۔ خشک مصالحہ جات سمیت پیاز، ادرک، لہسن اور ٹماٹر مہنگے داموں فروخت ،انتظامیہ کی رٹ صفر،
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے عیدالاضحی کے چاند کے اعلان کے بعد شہر بھر میں منافع خوراور ملاوٹ مافیا سرگرم انتظامیہ کی رٹ منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے آگے زیرو ہوگئی اور شہریوں کو منافع خوروںاور ملاوٹ مافیا کے حوالے کرکے انتظامیہ خواب خرگوش میںملوث ہوگئی۔
منافع خوروں نے خشک مصالحہ جات سمیت پیاز، ادرک، لہسن اور ٹماٹر مہنگے داموں فروخت شروع کردئیے۔ جبکہ اکثر مقامات پر ناقص مصالحہ جات عوام کو فروخت کرکے انکی زندگیاں داﺅ پر لگائی جارہی ہے۔
جس پر شہر کی سیاسی ، سماجی ومذہبی جماعتوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے شہر بھر میں خفیہ آپریشن کرتے ہوئے منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
٭٭٭
شیشے کالے کرکے گھومنے والوں کی موجیں ،ٹریفک پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں شیشے کالے کرکے گھومنے والوں کی موجیں ،ٹریفک پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ،شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگرد ونواح میں چھوٹی گاڑیوں کے مالکان نے گاڑیوں کے شیشوں پر سیاہ رنگ کا پیپر لگوا رکھا ہے جس سے گاڑی کے اندر موجود افراد کا کسی کو کوئی علم نہیں ہوا جوکہ قانوناًجرم ہے ،
ٹریفک پولیس کے افسران واہلکار مختلف چوراہوں پر خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جبکہ قانون شکن ٹریفک پولیس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر قانون کا مذاق اڑاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بگڑے گھروں کے رئیس زادے گاڑیوں میں اونچی آواز میں گانے لگا کر سڑکوں پر ہلڑ بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں ،اندرون شہر ومضافاتی علاقوں میں سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوچکا ہے ،
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوک چوراہوں پر موجود ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشکوک افراد پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ جرائم میں کمی واقع ہوسکے ۔
٭٭٭
صاحب نصاب لوگ ایک قربانی ادا کرنے کے ساتھ نفلی قربانی کی رقم مستحقین میں تقسیم کردیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)علماءو مشائخ نے کہا ہے کہ صاحب نصاب لوگ ایک قربانی ادا کرنے کے ساتھ نفلی قربانی کی رقم مستحقین میں تقسیم کردیں تو اللہ تعالیٰ انہیں اس کا زیادہ اجر عطا فرمائے گا۔ کورونا وائرس سے احتیاط کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معتبر اداروں سے آن لائن جانور خریدیں،
اجتماعی قربانی میں حصہ لیں یا پھر جانور خریداری کے وقت تمام تر احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھیں۔ علماءکرام نے کہا کہ عید الاضحی اہل اسلام کی عقیدت اور احترام کے ایام ہیں اور کرونا کی وباءکی وجہ سے احتیاط لازم ہے
لہذا عوام اجتماعی قربانی اور آن لائن قربانی کیلئے معتبر اداروں کے ذریعے قربانی کر سکتے ہیں اور صاحب نصاب ایک قربانی کے علاوہ نفلی قربانی جو برائے ایصال ثواب یا دیگر نیک مقاصد کیلئے ہوتی ہے کی رقم اگر مستحقین میں تقسیم کر دیں تو عند اللہ زیادہ اجر کے مستحق ہوں گے ان شاء اللہ۔
علماء و مشائخ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کے ایام میں اور عام حالات میں بھی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں، حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کر یں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی نماز بھی عید الافطر کی طرح احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہو گی، ضلع کی سطح پر انتظامیہ علماء کے ساتھ رابطے میں ہے۔
کھالوں اور اجتماعی قربانی کے معاملات میں مدارس و مساجد کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔گذشتہ سالوں میں جن مدارس کو این او سی دئیے گئے ہیں ان کو اس سال بھی اجازت ملے گی۔
علماءومشائخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماہ ذوالحج کا عشرہ اول کے ایام انتہائی محترم اور عبادت کے ایام ہیں موجودہ حالات میں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے۔ ل
ہذا عوام گھروں میں، کاروباری مراکز، مساجد و مدارس میں تکبیرات، استغفار اور درود شریف کا مسلسل اہتمام کریں۔
٭٭٭
ڈیرہ میں بھی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملک کے دیگر شہروں کی ڈیرہ میں بھی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ، سیاسی ورکرز نے دفاداریاں تبدیل کرنا شروع کردی ، پی پی ، پی ٹی آئی ، ن لیگ کے کارکنان کی جانب سے مخالف پارٹیوں میں شمولیت کے اعلانات ،
تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ میں گرمی کے درجہ حرارت بڑھنے کیساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف ، ایم کیو ایم ، پاکستان پیپلزپارٹی ، ن لیگ کے کارکنان و ہمدد آج کل ادھر سے ادھر جاتے دکھائی دے رہے ہیں
جبکہ تمام جماعتیں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں سرگرم ہوگئے ہیں ، چند روز قبل کچھ کارکنان ، اپنی سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہہ کر پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اس کے دوسرے دن پاکستان تحریک انصاف نے پی پی کی مختلف یوسیز کے کارکنان کی وکیٹیں گرانے شروع کر دی
اور پی پی و دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے اپنی سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہہ کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا علان کیا پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری کارکنان کی شمولیت کے اعلانات پر ن لیگ بھی خاموش نہیں رہ سکی
اور انہوں نے بھی سیاسی گرما گرمی میں چھلانگ لگا ڈالی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکناننے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،
سیاسی گرما گرمی کے باعث شہریوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو پارٹیوں کو خیر باد اور دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭
موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16کروڑ 72لاکھ 70ہزار سے زائدہوگئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای)کے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16کروڑ 72لاکھ 70ہزار سے زائد ہے جبکہ براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مئی 2020کے دوران موبائل صارفین کی تعداد 16کروڑ 63لاکھ 60ہزار تھی جو جون 2020میں بڑھ کر 16کروڑ 72لاکھ 70ہزارسے زائد ہوگئی۔تاہم تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد مئی 2020میں 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار تھی جس میں جون 2020میں 12لاکھ 60ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ٹی اے کے اعدادو شمار کے مطابق صارفین کی اکثریت 3Gسے 4G LTEپر منتقل ہورہی ہے جس میں جاز 2کروڑ98لاکھ صارفین کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جون 2020میں 5لاکھ 73ہزار 641نئے صارفین کا اضافہ ہوا،
جبکہ زونگ 2کروڑ40لاکھ 4ہزار صارفین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے کے نیٹ ورک میں گزشتہ ماہ 2لاکھ 49ہزار 227نئے صارفین شامل ہوئے۔ٹیلی نار پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کے صارفین کی تعداد 1کروڑ78لاکھ 60ہزار ہے جبکہ گزشتہ ماہ 41ہزار983نئے صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
٭٭٭
عید الاضحی کے موقع پرسرکاری ملازمین کو صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پرسرکاری ملازمین کو صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عید پر جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ لاک ڈاﺅن سے کاروبار کی بندش اور معاشی مسائل اور مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے، حکومت کو خدشہ ہے کہ عید الاضحی کی چھٹیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کیلئے نکل آئے گی
جس سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل جائیگااور کورونا وباء کیخلاف کئے گئے حکومتی اقدامات کو شدید نقصان پہنچے گا ، اسی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے محدود چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔۔
٭٭٭
سونے کی مقامی وعالمی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سونے کی مقامی وعالمی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیںایک تولہ سونا مزید 2300 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 117300روپے ہوگئی، خالص سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث سونے کی مقامی وعالمی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں
جس سے فی تولہ قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کے اضافے سے 1882 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ اور فی سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300روپے اور 1972 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی 24 قیراط کے حامل تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 117300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 100566روپے ہوگئی ہے۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں نے کہاکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ 24قیراط چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1350روپے ہوگئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 15روپے 70پیسے بڑھکر1157روپے 40پیسے ہوگئی۔
٭٭٭
طلبا کو ڈی ایم سیز اور سکول چھوڑنے کے سرٹیفیکیٹ کو بقایات جات کی ادائیگی سے مشروط کردیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے طلبا کو ڈی ایم سیز اور سکول چھوڑنے کے سرٹیفیکیٹ کو بقایات جات کی ادائیگی سے مشروط کردیا،تمام بورڈ سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا گیا محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام بورڈ سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے
جس میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو مارک شیٹ جاری نہیں کی جائیں گی جب تک فیس اور دیگر بقایاجات جمع نہیں کراتے ، گزشتہ روز صوبے کے تمام بورڈز نے میٹرک نتائج کا اعلان کیا تھا ،
مراسلہ میں مزید کہاگیا ہے کہ تین دن کے اندر طلبہ متعلقہ سکولوں سے ڈی ایم سی کی ہارڈ کاپی وصول کرسکیں گے۔
٭٭٭
تعلیمی ادارے کھلنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اقدامات کے لئے مراسلہ ارسال کردیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبرپختونخوا میں 15ستمبر سے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھلنے کی تیاریوں کے سلسلے میں محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اقدامات کے لئے مراسلہ ارسال کردیا
مراسلے میں کہاگیاہے کہ سکول کے احاطے اور کلاس رومز میں صفائی کو یقینی بنائی جائے سکولوں میں غیر تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی سکولوں میں شادی کی تقریبات، جنازے، سیاسی سرگرمیاں سختی سے ممنوع ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مراسلے میں یہ بھی کہاگیاہے کہ سکولوں میں صبح کی اسمبلی نہیں ہوگی سکولوں کے اندر تمام کھیلوں پر پابندی عائد ہوگی اسکے علاوہ سکولوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا طلبا سکولوں میں نہیں آئیں گے جب کہ ہر سکول میں کورونا سیل بنایا جائیگا۔
٭٭٭
عیدالاضحی کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی حکومت نے 31 جولائی سے 2 اگست تک عید الا الضحیٰ کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات جمعہ 31 جولائی سے اتوار 2 اگست تک ہوں گی۔
منگل کے روز رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے اور عید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ منانے کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھی ملک بھر میں عیدالاضحی یکم اگست کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون