دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

لادی گینگ کا کیش لے کر جانے والی بنک کی وین پر کیش لوٹنے کی نیت سے وین پر حملہ، تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے بروقت پہنچ کر لادی گینگ کو بھاری رقم لے جانے میں ناکام بنا دیا

جبکہ ملزمان کچھ کیش ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق بنک کیش لے جانے والی وین پر لادی گینگ نے کیشن لوٹنے کے نیت سے حملہ کر دیا پولیس تھانہ کوٹ مبارک نے اطلاع ملتے

ہی بروقت پہنچ کر لادی گینگ کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا دیا اور ملزمان کیش چھوڑ کر فرار ہو گئے ڈی پی او اختر فاروق اور ڈی ایس پی سرکل صدر مہر ناصر موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب بتایا کہ علاقہ تھانہ کوٹ مبارک میں کیش لے کر جانے والی بنک کی وین پر لادی گینگ نے حملہ کر دیا

اطلاع ملتے ہی کوٹ مبارک پولیس نے بروقت پہنچ کر ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے لادی گینگ ڈکیت لوٹا ہوا کیش چھوڑ گئے ہیں

جبکہ ابتدائی اطلاع کے مطابق کچھ کیش لے کر فرار ہو گئے ہیں اور تھانہ کوٹ مبارک پولیس مزید قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فوڈ بزنس قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایکشن،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ ڈاکٹر عطاء الحق کھوکھر کی زیر نگرانی ڈیرہ اور بہاولپور ڈویژن میں کاروائیاں،

سوڈاواٹر،ریسٹورینٹ،کریانہ ودیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،6فوڈ یونٹ سیل،2300 لیٹر دودھ تلف، 1255 لیٹر مشروبات، 25 کلو مٹھائی، 20 کلو ملاوٹی مصالحہ جات برآمد،

رحیم یارخان میں پیپریکا ریسٹورینٹ کو کچن میں گلی سڑی خوراک، پھپھوندی زدہ مکھن پر 50ہزار جرمانہ اور رحیم یارخان میں شبیر کریانہ، راجن پور میں مدثر علیم آئس فیکٹری کو ناقص صفائی پر یکساں 10ہزار جرمانہ عائدکر دیا گیا

جبکہ بہاولپور الشمس سوڈا واٹر ناقابل سراغ مٹھاس سے مشروبات کی تیاری، جعلی لیبلنگ کرنے پر سربمہرکر دی گئی ڈی جی خان میں امام بخش کریانہ،عثمان ڈرنک کارنر،

دلاور کریانہ،وسین کریانہ،ربنواز سوئیٹس سربمہر جبکہ دیگر فوڈ پوائنٹس کو وارننگ کے باجود عمل نہ کرنے،

فوڈ لائسنس نہ ہونے پر سِیل کیا گیا اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ

خوراک کی تیاری میں صفائی کا خیال صحت بخش عمل ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تعمیراتی کام کرنے کے دوران مزدور پاؤں پھسلنے سے نہر میں ڈوب گیا، ریسکیو غوطہ خوروں نے نوجوان کو نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق چشمہ رائٹ بنک کینال تونسہ شریف کے قریب ضلع مظفر گڑھ کا رہائشی سترہ سالہ نوجوان محمد ہاشم تعمیراتی کام سرانجام دے رہا تھا کہ

اچانک پاؤں پھسلنے سے بے قابو ہوکر نہر میں گرکر ڈوب گیا ریسکیو کے غوطہ خوروں نے اطلاع ملنے پر نوجوان کو تلاش کرکے ٹی ایچ کیو تونسہ منتقل کر دیا

جہاں پر پولیس نے کاروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

کمانڈنٹ بی ایم پی ،پولٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازی خان میں حمزہ سالک نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر صحت افزاء مقام فورٹ منرو کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیشِ نظر

سیاحوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا ایس او پیز کے تحت ایسے تمام سیاحتی مقامات سیاحوں کے بند ہیں ۔

اپنے آفس میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو میں اس موقع پر رش لگ جانے کی وجہ سے کرونا کا پھیلاؤ ہوسکتا ہے

اس لیے فیصلہ کے مطابق عید اور عید کی چھٹیوں پر فورٹ منرو باہر سے آنے والوں کے لئے مکمل طور پر بند کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ

ایسا کرنا بہت ضروری ہے تاکہ کرونا جوکہ اب ہر روز کم ہورہا ہے عید کے موقع پر احتیاط کرکے اس کی شدت سے بچا جا سکتا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی ہدایت پر ایس ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ کی زیر نگرانی انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی عامر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ

ریجن بھر میں مختلف مقامات کو پر لوگوں کو روڈ سیفٹی لیکچرز ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے اقدامات اور کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر بارہ آگاہی دی

ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ نے کہا کرونا وبا کے پیش نظر شہری گلووز اور ماسک پہن کر منڈی جائیں احتیاطی تدابیر ایس او پی پر عمل کریں

بچے اور بزرگ منڈی مویشیاں جانے سے گریز کریں دوران خریدوفروخت محفوظ پارکنگ کریں نوسربازوں اور جیب تراشوں سے ہوشیار رہیں سید بہار احمد شاہ نے کہا

عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر ہائی ویز پرہیلپ لائن 1124 پیٹرولنگ فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے ون ویلنگ ہلڑ بازی ریس لگانے والوں کو حوالات میں بند کر دیا جاۓ گا

ہائی ویز پر جانوروں کی آلائشیں اور فضلاء ڈالنے سے گریز کریں ۔پٹرولنگ پولیس عوام دوست پولیس ہے اور 24 گھنٹے مسافروں اور روڈ یوزر کی خدمت اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

عید الاضحی خوشی کا موقع ہے اسے حادثات کی نذر نہ کریں پٹرولنگ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں ترقی کے دور کا آغاز کردیا گیا ہے۔رابطہ سڑکوں کے ساتھ سیاحتی مقامات کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

علاقہ میں امن و امان کیلئے بارڈر ملٹری پولیس کے تھانوں کی آٹھ سے زائد نئی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔

تھانوں کی عمارتوں پر بارہ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے آبائی علاقہ بارتھی میں تھانہ کی جدید عمارت تعمیر کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ

کوہ سلیمان کی پٹی قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔یک بائی،مبارکی،بارتھی،گلکی،مٹ چانڈیہ جیسے مقامات فورٹ منرو سے بھی بلند ہونے کے ساتھ ٹھنڈے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے یہاں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

بارتھی میں ٹورسٹ ریزارٹ تعمیر کردیا گیا۔ مبارکی،گلکی اور دیگر مقامات پر سیاحتی اقدامات تیزی سے جاری ہیں

مستقبل قریب میں سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرے گی۔پہاڑوں کو کاٹ کر پختہ سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ قبائلی علاقے امن و امان کے حوالے سے مثالی ہیں

یہاں کے لوگ مہمان نواز اور عزت دینے والے ہیں۔ٹورسٹ ریزارٹس تعمیر ہونے سے مقامی لوگوں کیلئے بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ بیت المال کے ذریعے جہیز فنڈ اور میڈیکل فنڈ پر زیادہ فوکس کیا جائے

انہوں نے یہ بات چیئرمین ضلعی بیت المال محمد حسین خان نیازی کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے اراکین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی .

اس موقع پر بیت المال سے ڈی جی خان کے غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ مستحقین کی ہرممکن ضرویات کا خیال رکھا جائے۔

غریبوں کی امداد کرکے دل کو سکون ملتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے

23 روز کے دوران تین گرانفروشوں کو گرفتار کرکے آٹھ لاکھ 25 ہزار تین سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم سے 23 جولائی تک مارکیٹوں کے 21789 معائنے کئے

اور اس دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی 570 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔گرانفروشوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں تین مقدمات درج کروائے گئے۔

علاؤہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے گزشتہ روز بھی گرانفروشوں کو تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا

۔ویٹرنری آفیسر محکمہ لائیو اسٹاک تونسہ ڈاکٹر محمد طارق نے ناجائز منافع خوری پر

دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا


.

ڈیرہ غازی خاں

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و ا علی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

میٹرک سالانہ امتحان 2020دہم کلاس کا رزلٹ ستمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کرے گی. انہوں نے کہاکہ

پرچہ جات کی مارکنگ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق جاری ہے. شیخ امجد حسین نے بتایاکہ نہم،

گیارہویں اور بارہویں کلاسز کی پروموشن پالیسی کا فیصلہ کنٹرولنگ اتھارٹی کے احکامات کے مطابق کیا جائے گا

جس کی تفصیلات بارے امیدواروں اور پرنٹ و الیکٹرانک کو باقاعدہ مطلع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں بورڈ کی متعلقہ برانچز نے اپنی تیاری مکمل کرتے ہوئے

پالیسی کے مطابق لائحہ عمل بنا لیا ہے. انہو ں نے کہاکہ امیدوار اور والدین افواہو ں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں

.کنٹرولنگ اتھارٹی کے فیصلہ کے مطابق جلد معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی


.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کپاس کی بہتر فصل اور کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے تحصیل سطح پر کاٹن ایڈوائزری کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں ایڈوائزری کیمپ لگایا گیا

جس میں محکمہ زراعت کے افسران نے کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے کاشتکاروں کو رہنمائی دی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کم خرچ میں

کپاس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی،کھاد،پانی کا مناسب استعمال اور محکمہ کا سفارش کردہ زرعی زہر کا سپرے کیا جائے۔

کھاد،پانی اور زہر کا زیادہ استعمال بھی فصل کیلئے نقصان دہ بن سکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے عید کے ایام میں حادثات کی شرح کم کرنے کیلئے ضلع کی حدود میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ،

دریاوں،بڑی نہروں اور جھیلوں میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد کرنے کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہیں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ

عید کی چھٹیوں میں عوام اور خصوصا نوجوان جان لیوا سرگرمیوں میں زیادہ مائل ہوجاتے ہیں۔پابندی کو موثر بنانے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں

عوام کو آگاہی دینے کے ساتھ سرویلنس کمیٹیاں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنسں کررہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے تحصیل انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جس میں ابتک کئے گئے

اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل تونسہ میں ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے

۔ڈینگی لاروا کا مچھر بننے سے پہلے انسدادکرنا ہوگا۔صاف پانی کے ذخیرہ کو ڈھانپنے کے ساتھ جوہڑ،تالاب کا پانی تلف کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کی نئے مالی سال کیلئے بجٹ سفارشات تیار کرلی گئیں۔بجٹ کا تخمینہ ایک ارب 28 کروڑ گیارہ لاکھ روپے لگایا گیا

ترقیاتی کاموں کے لیے 34 کروڑ 76 لاکھ 20 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔یونیورسٹی کی لائبریری میں وسعت کے ساتھ سٹی کیمپس کے سیوریج سسٹم کی تعمیر،

سٹی کیمپس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔یونیورسٹی کے سیکورٹی سسٹم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ڈیجیٹل گیٹ انٹرنس نصب کرنے کے

ساتھ جدید آلات خریدے جائیں گے۔یہ فیصلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں کیے گئے

اجلاس میں یونیورسٹی کےجاری ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کی تفصیلات،جامعہ کو در پیش چیلنجز اورمستقبل کی پلاننگ کے بارے تفصیل سے آگاہی دی گئی۔

سیکرٹری کے فرائض یونیورسٹی خازن ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ نے ادا کیے۔نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و چیئرپرسن ڈی جی خان تعلیمی بوردڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن کنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی و نمائندہ

اکیڈمک کونسل ڈاکٹر محمد مدثر مقبول،نمائندہ سنڈیکیٹ ڈاکٹر عبدالقادر بزدار،نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سید ثمر سبطین، اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اکرام الحق نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے

مالی معاملات کو زیر بحث لایا گیااور اہم فیصلے ہوئے۔ یونیورسٹی کے بجٹ کی پوزیشن پر رئیس جامعہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں غازی یونیورسٹی کے لیے مختلف ترقیاتی سکیموں کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں طلباؤ طالبات کی فلاح اور تحقیق میں معاونت کیلئے

انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔رئیس جامعہ نے یونیورسٹی کے فنانشل سسٹم کو مزید شفاف بنانے کے لیے ڈبل انٹری اکاؤنٹنگ سسٹم کو رائج کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ وائس چانسلر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ

غازی یونیورسٹی میں طلباء و طالبات،سٹاف و اساتذہ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی جو پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز اور اچھے تعلیمی ادارں میں موجود ہیں.

سکیموں کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر غازی یونیورسٹی ایک ماڈل یونیورسٹی میں تبدیل ہو جائے گی


ڈیرہ غازیخان

صفائی ستھرائی نہ سیوریج کا موثر نظام ، ہزاروں نفوس پر مشتمل اربن آبادی رکن آباد کالونی مسائل کی آماجگاہ بن گئی ،

خالی پلاٹوں ، گلیوں اور گھروں میں سیوریج کے گندے بدبو دار پانی کا راج ، علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ، کارپوریشن عملہ بے حس، اہل علاقہ کو کئی خطرناک اور جان لیوا بیماریوں نے گھیر لیا ،

رکن آباد کالونی کے علاقہ مکینوں جاوید ساقی ،سلطان طارق ،اظہار الحق ،وقاص و دیگر نے بتایا کہ رکن آباد کالونی میں سیوریج کی بندش کی وجہ سے چوک اور گلیاں جھیل کے مناظر پیش کر رہی ہیں

گندے پانی کی وجہ سے مکینوں کی قیمتی سکنی و کمرشل املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن کا رپوریشن کے عملہ کی بے

حسی کا یہ عالم ہے کہ یہاں کے مکین اپنی جائیدادیں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، علاقہ مکینوں کے مطابق اربن آبادیوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کی بندش ارباب اختیار کےلئے

سوالیہ نشان بن چکی ہے مکینوں نے کہا کہ اگر خدا نہ کرے کوئی بیمار ہو جائے تو مریض کو ہسپتال بھی نہیں لے جا سکتے اور نہ ہی ایمبولینس داخل ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ

علاقہ کے مکین اس جدید دور میں بھی جانوروں سے بد تر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں بلکہ اصولی طور پر گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں گندگی مکینوں کا مقدر بن چکی ہے

اور مکین بیماریوں کی زد میں آچکے ہیں اہل علاقہ نے بتایا گندگی کے باعث پیدا ہونے والے تعفن کی وجہ سے راتوں کی نیند اور دن کا سکون تباہ ہو چکا ہے

جس سے مکین ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں اس ساری صورتحال کے باوجود ضلعی افسران ،حکومتی ارکان اسمبلی اور کارپوریشن کے ارباب نے آنکھوں پر بے حسی کی پٹی باندھی ہوئی ہے

اور اربن آبادیوں میں بڑھتے ہوئے مسائل سے دانستہ چشم پوشی کر رہے ہیں مکینوں نے کمشنر ڈیرہ و ایڈ منسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ

رکن آباد کالونی میں صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم فوری بحال کیا جائے ۔


ڈیرہ غازیخان

آئی جی پنجاب پولیس لاہور کی ہدایت پر ریجنل ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا انعقاد۔ آرپی اوڈی جی خان عمران احمر کی سربراہی میں ریجنل ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ تشکیل دیا گیا

ریجن بھر سے 04اے ایس آئی اور 06 ہیڈکنسٹیبلان کو اگلے عہدہ میں ترقی دے دی گئی تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس لاہور کی ہدایت پرریجنل ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا انعقاد ہوا ۔

ریجنل پروموشن بورڈ آرپی اوڈی جی خان عمران احمر کی سربراہی میں چاروں ڈی پی او ز پر مشتمل بنایا گیا۔

ریجنل پروموشن بورڈ کی سفارش پر ریجن کے (4 )اے ایس آئی کو ایس آئی کے عہدہ پر اور ( 06 )ہیڈ کنسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقیاب کیا گیا ہے۔

ترقیاب ہونے والوں میں اے ایس آئی عبدالسبحان221/DG ،محمد سلیم 232/DG،پیر بخش 248/DGضلع مظفر گڑھ اور سعید حسین 233/DG پی ٹی ایس فاروق آباد کو عہدہ ایس آئی جبکہ ہیڈ کنسٹیبلان محمد طاہر 392،غلام محیٰی الدین 663 ضلع لیہ ،رب نواز 1338 ،

عابد حسین 1017 محمد جاوید 1019 ضلع مظفر گڑھ ،سیف اللہ 351ضلع راجن پورکو عہدہ اے ایس آئی شامل ہیں۔

اس موقع پر آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ اچھے اور محنتی ملازمان ہرشعبہ میں کامیاب ہوتے ہیں انہوں نے مزید لگن اور محنت سے فرائض کی انجام دہی سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے

بہتر اقدامات پر زور دیا انہوں نے کہا کہ افسران و ملازمان اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ذریعے محکمہ کا وقار بلندکر یں کامیابی محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کا ہمیشہ مقدر ہوتی ہے۔

ترقی پانے کے بعد آپ پر مزید ذمہ داریاں عائد ہوگئی ہیں۔انصاف کا دامن تھامے رکھیں کسی کے ساتھ ناحق زیادتی نہیں ہونی چاہیے جرائم کی سرکوبی کرنا اپنے فرائض میں شامل کر لیں۔


ڈیرہ غازیخان

آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام حد سے زیادہ تنگ وزیر اعظم عمران خان کسی عقلمند بندے سے کچھ سیکھ کر

عوامی مفاد کی پالیسیاں لائیں ورنہ 2021عوام اپنے حقو ق کی خاطر سڑکوں پر اور حکومت اپنے تحفظ کے لئے چھپتی نظر نہ آئے عمران خان مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیں اور ضلعی حکومتوں پر سختی کریں

تب ہی حالات خوشحالی کی طرف آسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا ایک تو عوام کو مہنگائی ،دوسرا آئے روز کی چوریوں ،ڈکیتیوں جیسی وارداتوں نے بھی پریشان کر رکھا ہے

حکومت گڈ گورننس اور سکھ گورننس کی رٹ اور ریاست قائم کرے ملکی حالات عوام کی سوچ سے باہر ہیں پتہ نہیں حکومت اور ادارے ملکی سالمیت اور معیشت عوام اور ان کی سوچ کہا ں

کس طرف چل رہے ہیں عوام مہنگائی ،وارداتوں کی وجہ سے ذہنی ،جسمانی اذیت کا شکا ر ہیں ۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے چاروں اضلاع کی مویشی منڈیوں میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ مویشی منڈیوں کے ساتھ عارضی سیل پوائنٹس میں ضروری

سہولیات کی فراہمی کو مانیٹر کریں۔کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں تک عوام کے رسائی سہل بنانا بہت ضروری ہے،کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی مویشی منڈیوں میں آنے والے شہریوں کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔

ماسک پہنے بغیر کسی شہری کو مویشی منڈی میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے،شہریوں کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے انتظام کے ساتھ پانی کی نکاسی کو بھی یقینی بنائیں۔

کمشنر نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کانگو وائرس کے پیش نظر مویشیوں پر سپرے کے انتظامات کرے،محکمہ صحت اپنے سٹال پر ابتدائی طبی امداد کی ادویات کی دستیابی یقینی بنائے،

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، شہریوں کے لئے تمام سہولیات فراہم کیں جائیں۔تمام مویشی منڈیوں کی انتظامیہ سکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ رابطہ کار پیدا کرے اور مویشی منڈیوں میں اوقات کار پر سختی سے عمل کرایا جائے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ تحصیل کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس منعقد کئے اجلاس میں انسداد ڈینگی،

کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے بتایا کہ

تحصیل ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے حوالے سے 137 ہاٹ سپاٹ کو کور کیا گیا 563 ان ڈور اور 496 آؤٹ ڈور سرویلنس کی گئی

اور مختلف لوگوں میں 29 آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اسی طرح تحصیل کوٹ چھٹہ میں ڈینگی کے حوالے سے 112 ہاٹ سپاٹ کو کور کیا گیا

635 ان ڈور اور 418 آؤٹ ڈور سرویلنس کی گئی اور مختلف لوگوں میں 41 آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے سبزیوں اور آٹے کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری طور پر مارکیٹ،

سبزی منڈیوں اور آٹا کے سیل پوائنٹس کا اچانک اور خفیہ معائنہ کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عادی گرانفروشوں کو جرمانوں کے بجائے مقدمات درج کرکے جیل بھجوادیا جائے۔انہوں نے کہا کہ

عوام کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیا جائیگا۔اشیاء کی مصنوعی قلت کرکے قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سرکاری نرخ پر پھل،سبزیوں،آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں،

سبزی منڈی اور آٹا کے سیل پوائنٹس چیک کئے اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کئے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے گرانفروشوں کو 12500 روپے جرمانہ عائد کیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔پھل اور سبزیوں کا معیار چیک کرنے کے ساتھ قیمتوں کا جائزہ لیا


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے چیف آفیسر کارپوریشن ڈیرہ غازیخان افتخار خان لغاری کے ہمراہ سیوریج مسائل کے حل کے لئے شہر کا تفصیلی دورہ کیا.

انہوں نے مانکہ کینال پر مین ڈسپوزل کی 300فٹ 27انچ سیور لائن کامعائنہ کیا اور پھر بلاک 16 عید گاہ کراؤن فیلیئر بلاک کے،گرلز کالج روڈ،بلاک 14،اور بلاک سی اور ڈی کی درمیانی سڑک کاجائزہ لیا

اور جلد از جلد مسائل کے حل کی ہدایات جاری کیں. علاوہ ازیں مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی یونس کھتران کے ہمراہ دانش سکول کے قریب بنائی گئی

نیو ماڈل مویشی منڈی کامعائنہ کیا انہوں نے منڈی میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اعتماد کا اظہار کیا. انہیں بتایاگیا کہ

مویشی منڈی میں آنے والوں کیلئے فیس ماسک کا سٹال بھی لگادیا گیا۔کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرایاجارہاہے


ڈیرہ غازیخان

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں و پنشن میں بھرپور اضافہ کیا جائے عارضی ملازمین کو ملازمت پر کنفرم مستقل کیا جائے عید الاضحی پر ایک بنیادی تنخواہ اضافی دی جائے وفاقی و صوبائی ملازمین

کو یکساں مراعات دی جائیں یوٹیلیٹی الاونس جملہ سرکاری ملازمین کو دیا جائے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن جملہ سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے اپنے حقوق و عزت نفس کا تحفظ کرنا جانتے ہیں

حکومت نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم نہ کیا تو احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر سرفراز اللہ والا نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس سے صدر محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجیرنگ یونٹ سرفراز احمد خان، صدر محکمہ انہار یونٹ حاجی گڈو دستی نے بھی خطاب کیا

سرفراز اللہ والا نے کہا کہ حکومت جملہ سرکاری ملازمین و پنشنرز کویکساں مراعات فراہم کرئے جملہ محکمہ جات کے ٹیکنیکل نان ٹیکنیکل اہلکاروں کو عید الاضحی پر ایک اضافی بنیادی تنخواہ دے کو

بھی پنشنرز کوحاضر سروس ملازمین کے برابر مراعات دے یوٹیلیٹی الاونس سب کو دیا جائے محکمہ سمیت جملہ عارضی ملازمین کو ریگولر کیا جائے

اجلاس میں عہدیداران اکرم وٹو،غلام مرتضیٰ،کلیم طارق،ملک امتیاز،رفیق سہرانی،محمد بخش لغاری،عدیل،اکبر خان،خالد محمود،شیخ جہانگیر،دانیال،عبدالحمید جیالا و دیگر نے بھی شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے کہا ہے کہ کمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ غازیخان میں گزشتہ دو سال کے دوران 8ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں

اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں 4ارب 23کروڑ کی لاگت سے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر

اور پانچ ہسپتالوں وہوا،شادن لُنڈ،سخی سرور،بارتھی اور تونسہ کے ہسپتالو ں کی اپ گریڈیشن شامل ہے جبکہ 32کروڑ روپے کی لاگت سے جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر اور 30کروڑ روپے کی لاگت سے پل ڈاٹ کی خوبصورتی و توسیع کے منصوبے رواں مالی سال کے اندر مکمل کئے جا ئیں گے

جن پر تیزی سے کام جاری ہے اسی طرح 10کروڑ روپے کی لاگت سے ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا منصوبہ آئندہ چند روز تک مکمل کر لیا جا ئے گا

انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ اے کی طرف سے پارکوں اور شہر میں خوبصورتی کے علاوہ سر سبز شاداب بنانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ تحصیل تونسہ میں 9کارپٹ روڈ کی تکمیل کے

علاوہ 12کروڑ روپے کی لاگت سے شادن لُنڈ میں بوائز ڈگری کالج کی تعمیر کے منصوبہ کو مکمل کر جائے گا وسیم اختر جتوئی نے کہا کہ نئے مالی سال کے

بجٹ میں 5کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے تونسہ میں سرکٹ ہاؤس کا قیام،تھانہ سول لائن ڈی جی خان،ایکسائز آفس کے ساتھ ساتھ زراعت اور ٹورازم کے فروغ کے لئے

تحصیل کوہ سلیمان میں بھی مختلف نئے منصوبہ جات شروع کئے جا سکیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ نئے مالی سال میں 200بیڈز پر مشتمل چار ارب روپے کی لاگت سے

مادر چائلڈ کیئر ہسپتال کی تعمیر کے علاوہ دو ارب روپے کی لاگت سے ڈیرہ غازیخان میں نیا گائنی وارڈ تعمیر کیا جا ئے گا

اور منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان سے پسماندگی کا خاتمہ ہو گا بلکہ عوام کو بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ گدائی پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، مقدمہ درج،

تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی پولیس کے تفتیشی آفیسر محمد یوسف نے دوران کاروائی نزد شوریا پل مشکوک شخص سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر لی،

گرفتار ہونے والا ملزم محبوب ولد کریم بخش سکنہ غوث آباد کوٹ چھٹہ کے خلاف تھانہ گدائی میں

اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق نے تھانہ صدر تونسہ اور کوٹ مبارک کی انسپکشن کی،دوران انسپکشن تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، ریکارڈ مالخانہ، ملازمان کی رہائشی بیرکیں،ویٹنگ روم کی صفائی ستھرائی چیک کی

اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور رجسٹر تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ

رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں سائلین کی طرف سے دی گئیں

درخواستوں کو فوری یکسو کریں۔قتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے نئے ماڈل تھانہ بارتھی کا دورہ کرتے ہوئے عمارت کے کام سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمانڈنٹ حمزہ سالک نے تھانہ بارتھی میں سرکل آفیسر ایس ایچ او سمیت دیگر افسران سے میٹنگ کی۔ اور خصوصی ہدایات جاری کیں،بارڈر ملٹری پولیس کے آٹھ نئے تھانوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

حمزہ سالک،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی گاؤں بارتھی میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے بارڈر ملٹری پولیس تھانہ بارتھی کا

خوبصورت ماڈل تھانہ تعمیر ہو کر مکمل ہوگیا ہے بارڈر ملٹری پولیس کے نئے ماڈل بارتھی تھانے میں اہلکاروں کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار قبائلی فورس کی سہولیات کی فراہمی میں ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے سرکل آفیسر ہاشم بزدار کے ہمراہ نئے ماڈل تھانہ بارتھی کا دورہ کرتے ہوئے عمارت کے کام اور سہولیات کا جائزہ لیا

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے سرکل آفیسر ہاشم بزدار ایس ایچ او تھانہ بارتھی غوث بخش سمیت دیگر افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کیں کمانڈنٹ حمزہ سالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس کے دیگر نئے تھانوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے

بارڈر ملٹری پولیس کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بارڈر ملٹری پولیس قبائلی علاقوں میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے

بارڈر ملٹری پولیس محدود وسائل کے باوجود امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ ڈویژ ن میں ناقص خوراک فروخت کرنیوالوں کیخلاف میدان عمل،ڈائریکٹر آپریشنز عطاء الحق کھوکھر کی زیرنگرانی پاپڑ فیکٹریز،

ملک شاپس اور دیگر اشیائے خوردنوش کی چیکنگ، 09 فوڈ یونٹس سربمہر،500 پیکٹ سلانٹی، 100 کلو کچا پاپڑ،

80 لیٹر رینسڈ آئل، 15کلو ملاوٹی مصالحے برآمد،دوران کاروائی 700 لیٹر ناقص دودھ، 62 ساشے گٹکا اور 60 لیٹر سوڈا واٹر تلف کر دیئے گئے ڈی جی خان میں دی گئی

ہدایات پر عمل نہ کرنے، لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر عزیز کریانہ اور جمیل کریانہ سٹور سربمہرکر دیا گیا مظفرگڑھ میں معروف برانڈز کا نام استعمال کرنے،

خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کے استعمال پر غوثیہ مہریہ فوڈز سنیکس یونٹ سربمہر جبکہ لیہ میں احسن فوڈز سنیکس یونٹ خام مال آلودہ جگہ پر سٹور کرنے،

پروسیسنگ کے لیے گندے برتنوں کے استعمال پر سربمہراورگزشتہ طور پر دی گئی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر لیہ میں ہی نور حافظ کریانہ سٹور سیل کر دیا گیا

بہاولپور ملک ڈیری فارم کو دودھ میں ملاوٹ کرنے، لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سیل اور بہاولپورقائداعظم کالونی میں واقع نذیر اچار والا خوراک سٹوریج کے لیے کیمیکل ڈرمز کے استعمال پر سربمہر کر دیئے گئے بہاولنگرمیں کشمیر آئس فیکٹری پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے،

برف کے بلاکس میں حشرات پائے جانے پر سیل،رحیم یار خان میں چائنہ فوڈز پاپڑ پروڈکٹس کو پاپڑ کی تیاری میں استعمال شدہ آئل کا استعمال کرنے،

خوراک فرش پر رکھنے پر سیل کردیا گیا اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ اور ناقص خوراک کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے

محفوظ خوراک کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے ویژن کے مطابق کاروائی عمل میں لائے گی۔

About The Author