دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

مظفرگڑھ، تھانہ سٹی مظفرگڑھ کی بڑی کارروائی،

بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار،بھاری مقدار میں ہیروئن برامد، ڈی پی او کا 20 ہزار انعام اور تعریفی سند کا اعلان
تفصیل کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائیاں ضلع بھر میں جاری ہیں،

ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ ملک خرم ریاض کھر نے سب انسپکٹر نور خان،

سب انسپکٹر بلال خان چانڈیہ اور سب انسپکٹر عبدالباسط اور پولیس ٹیم کے

ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے رہائشی منشیات سمگلر سلطان زیب کو تھرمل بائی سے گرفتار کرتے ہوئے

اس کے قبضہ سے انٹر نیشنل کوالٹی کی 11 کلو 60 گرام ہیروئن برآمد کر لی،

ڈی پی او ندیم عباس نے پولیس ٹیم کی بہترین کارروائی پر شاباش دی اور ایس ڈی پی او کیلئے تعریفی لیٹر،

ایس ایچ او کیلئے 20 ہزار نقد انعام اور پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے،

انعامات کی تقسیم اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک بہترین تقریب کا اہتمام بھی کیا جائیگا،

About The Author