دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کنسرٹس میں کورونا وائرس کیسے پھیلتا ہے؟؟

جرمن سائنس دان 4 ہزار افراد پر مشتمل کنسرٹ کی میزبانی کریں گے

کنسرٹس میں کورونا وائرس کیسے پھیلتا ہے؟؟

جرمن سائنس دان 4 ہزار افراد پر مشتمل کنسرٹ کی میزبانی کریں گے تاکہ اس بات کا مطالعہ کیا جاسکے

کہ مداحوں میں کس طرح کورونا وائرس پھیلتا ہے،

مارٹن لوتھر یونیورسٹی آف ہیلے ویٹن برگ کے سائنسدان 22 اگست کو جرمنی کے ایک اسٹیڈیم میں ٹم بینڈزکو کنسرٹ میں شرکت کے لئے 4 افراد کی رجسٹریشن کریں گے،،

محققین کا کہنا ہے کہ کنسرٹ سے اس مقصد کا تعین کرنا ہے کہ کورونا وائرس پھیلانے کے خطرے کو محدود کرتے ہوئے کسی بڑے انڈور ایونٹ کی میزبانی کیسے کی جائے۔

کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد پر ماسک پہننا لازم اور 48 گھنٹے پہلے وائرس کا ٹیسٹ کروانا ہوگا

تاکہ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں کنسرٹ میں شمولیت اختیار کی جاسکے۔

اس دوران شائقین گردن کے گرد کانٹیکٹ ٹریسر پہنے گے جو 5 سیکنڈ سگنل مہیا کرے گا کہ

ایک شخص دوسرے کے کتنے قریب ہے اور چمکنے والا ہینڈ سینٹائزر بھی استعمال کیا جائے گا،،

رپورٹ کے مطابق محقیقین 3 طرح کے کنسرٹ کروائیں گے، پہلے میں دو دروازوں سے شائقین داخل ہوں گے اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال نہیں کیا جائے گا،

دوسرے میں 8 دروازوں سے مداح داخل ہوں گے،

جبکہ تیسرے کنسرٹ میں 2 ہزار لوگوں کو 12 ہزار سیٹوں والے ہال میں داخل کیا جائے گا اور سیٹ میں 5 فٹ کا فاصلہ ہوگا

About The Author