دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے

  عیدالاضحی کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے ایام میں میونسپل سروسز کی مسلسل فراہمی کے لئے کمیٹی کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ ضلعی سطح پر قائم کردہ کنٹرول روم کے انچارج اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو اور سول ڈیفنس آفیسر طاہر حسین،

جبکہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی فرائض سر انجام دیں گے۔پلان میں بتایا گیا ہے کہ

ضلع بھر میں چار مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔ یہ منڈیاں جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے دوران فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک راجن پور کویڈ 19سے بچاوکی آگاہی کے لیے منڈیوں

بینرز اور مستقل کیمپ لگائیں۔ پلان کے مطابق میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید الاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں اور جانوروں کی باقیات کو بروقت ٹھکانے لگانے کے

بھی بھرپور انتظامات کریں۔ محکمہ صحت مویشی منڈیوں میں اپنے کیمپ لگائے اور حکومتی ایس او پیز بارے آگاہی فراہم کریں۔ عید کے ایام میں تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ کو کھلا رکھنے

اور ڈاکٹرو پیرا میڈیکل اسٹاف کو حاضر رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پلان میں بتایا گیا ہے کہ سول ڈیفنس، پولیس اور ریسکیو 1122کے ملازمین کی ڈیوٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پلان میں میڈیا سے کہا گیا ہے کہ پہلے کی طرح اس عیدالا ضحی کے ایام کی بھی تمام تقریبات کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھرپور کوریج کی جائے ۔

مزید برآں عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گوشت کی تقسیم کے دوران کویڈ 19وائرس سے بچاو کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ اسی میں ہیں ہم سب کی بہتری اور صحت ہے۔

About The Author