ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے مون سون کے ایام میں پانی کی بروقت نکاسی کیلئے تمام مشینری فیلڈ میں بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔
انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور کارپوریشن کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ
ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر عملہ الرٹ رہے
تیز بارش کے دوران نکاسی آب کو ہر صورت یقینی بنایا۔جائے۔کمشنر نے کہا کہ
کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کی تمام مشینری فنکشنل اور ڈسپوزل پر جنریٹر کا انتظام کیا جائے
کمشنر نے ضلعی افسران کو نکاسی آب کے عمل کی مانیٹرننگ کا بھی ٹاسک سونپ دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شہر کا خود دورہ کر کے حالات مانیٹر کریں گے
.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب نے قربانی کے جانوروں کی کھال اکٹھی کرنے کیلئے باقاعدہ ایس او پیز مقرر کردی ہیں۔
ضلع ڈیرہ غازی خان میں قربانی کے جانوروں کی کھال اکٹھی کرنے کی خواہش مند تنظیموں سے ڈپٹی کمشنر آفس میں 22 جولائی تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی کھال اکٹھی کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ درخواست کے ساتھ پچاس روپے کے اسٹامپ پر تحریر ہو کہ متعلقہ فلاحی ادارہ،این جی اوز کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں ہے۔
درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور گزشتہ سال کی اجازت کی کاپی ضرور لگائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ کھال اکٹھی کرنے کیلئے باقاعدہ کیمپ لگانے اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ایس او پیز جاری کر دی ہیں.ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ
کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں احتیاط برتی جائے غیر ضروری طور پر منڈی میں نہ جایا جائے۔
منڈی میں جاتے وقت ماسک اور دستانے پہنیں،منڈی میں کم سے کم چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھیں،
چیچڑ سے پاک جانور خریدا جائے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ
قصاب بھی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ماہر قصاب کا انتخاب کیا جائے اور جانوروں کی کھال اتارتے وقت احتیاط برتی جائے،
کھال پر کٹ نہ لگے۔اتری کھال پر اچھی طرح نمک لگاکر ہوادار، کھلی،
صاف اورخشک جگہ پر رکھیں. کھال کو پلاسٹک تھیلے میں بند نہ کیاجائے
ڈیرہ غازیخان
تحصیل کوہ سلیمان میں چار غیر قانونی پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیاں سربمہر کرکے چاروں مالکان کو گرفتار کرادیا گیا۔
سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد ربنواز نے بتایا کہ انہوں نے بواٹا اور کھر پولیس سٹیشن کی
حدود میں کارروائی کی اور بارڈر ملٹری پولیس کے تھانوں میں قانون کے تحت دو،
دو مقدمات درج کرادئیے ہیں
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشی منڈیوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سہولیات کو مانیٹر کرنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگادیں۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے مویشی منڈی کا دورہ کیا۔مویشی منڈی میں جانوروں کو چیچڑ سے بچاؤ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک،
کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122،شکایات سیل اور دیگر متعلقہ محکموں کے کیمپس قائم کردئیے۔
کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کو پانی،سایہ اور دیگر سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے سرکاری ملازمین کی رہائشی کالونیوں کا دورہ کیا
انہوں نے انڈس کالونی اور غازی کالونی کا دورہ کرتے ہوئے مسائل کا موقع پر جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سرکاری کالونیوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور مٹیریل کے معیار کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر نے بریفنگ دی۔انڈس کالونی میں رابطہ سڑکوں کو بہتر کیا جارہا ہے۔
چاردیواری کی مرمت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
ملازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشوں کو 16700 روپے جرمانہ عائد کیا انہوں نے مارکیٹوں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی مارکیٹوں میں سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں.آٹا سمیت اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
گرانفرش،ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنما رنظیم اہل سنت پاکستان خطیب لغاری کالونی عبدالحمید بزدار نے کہا ہے کہ
آئین پاکستان میں سر فہرست قرآن وسنت کو سپریم لاء قرار دیا گیا ہے اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمادیا ہے
دین اسلام کے علاوہ قیامت میں کوئی اور دین لے کر آئے گا تو وہ قطعاً قبول نہیں ہو گا اور آخرت میں وہ لوگ خسارہ میں ہوں گے
خاتم النبین ؐ اپنے حجرہ مبارکہ سے باہر تشریف لائے تو مسجد نبوی علیہ السلام میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سابقہ انبیاء کرام کا تذکرہ فرما رہے تھے
تو آپؐنے فرمایا میرے صحابہ، پچھلے انبیاء علیہ سلام اپنے اپنے وقت میں آئے اور ان کی شریعت اور کتابیں اپنے وقت میں سچی تھیں آپ وہ شریعتیں منسوخ ہو گئی ہیں اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا
اور میں خاتم النبین ہوں میری شریعت قیامت تک رہے گی دین اسلام قیامت تک رہے گا قرآن پاک قیامت تک کے لئے ہے
جو لوگتمام ادیان کو برابر کہتے ہیں وہ جاہل اور احمق ہیں آئین پاکستان میں صرف اسلام کو بالا دستی حاصل ہے
حکمران دین اسلام کی بالادستی پربیان بازی کو بند کریں اسلام آباد میں مندر تعمیر کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے
حکمران یہ فیصلہ فوراً واپس لیں ہندوؤں نے بھارت میں سینکڑوں مساجد شہید کر دی ہیں
کشمیر میں مسلمانوں کی نشل کشی، ہندو بنیا کر رہا ہے مسلمان حکمران بیان بازی کر رہہے ہیں
زبانی جمع خرچ سے کشمیر آزاد نہیں ہو گا کشمیر کی آزادی جہاد سے ہو گی حکمران اعلان جہادکریں۔
ڈیرہ غازیخان :
اخبار فروش یونین ڈیرہ غازیخان کے الیکشن 2020-21میں صدر رانا بابر نسیم اور جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد منتخب قرار پائے الیکشن کمیٹی کے ممبران نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا
تفصیل کے مطابق اخبار فروش یونین ڈیرہ غازیخان کے الیکشن میں اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر رانا بابر نسیم نے 30 اور جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر امیدوار ملک لعل محمد نے 33ووٹ لے کر
تاریخی فتح حاصل کی جبکہ مد مقابل فرینڈ ز گرو پ کے امید وار برائے صدر سلیم جمیل نے 02اور جنرل سیکرٹری کے امید وار وسیم طارق نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا
جس پر نتائج کا اعلان کر تے ہو ئے الیکشن کمیٹی کے ممبران حافظ غلام عباس اور عبد الغفار نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا
نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری نے تمام اخبار فروشوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی دوستوں کے تعاون سے مشروط کر تے ہو ئے کہا کہ
انشاء اللہ ہر قدم پر اپنے اخبار فروشوں کے حقوق کا دفاع کریں گے اور ناراض ساتھیوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے نو منتخب صدر رانا بابر نسیم نے کہا کہ
ہمیں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان پر مکمل اعتماد ہے ہم پہلے بھی فیڈریشن کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی فیڈریشن کے شانہ بشانہ قدم بہ قدم چلیں گے
اد ھر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹر ی جنرل ٹکاخان عباسی، آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے معاون خصوصی شیخ صلاح الدین،
اور ممبر فیڈریشن محمد عرفان اتیرا،اخبار فروش یونین خانیوال کے صدر محمد ناصر لنگاہ نے نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری کو مبارکباد دی اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
دریں اثناء سابق صدر راشد منیر،شاہد منیر، جمیل قیصر،سلیم جمیل،وسیم طارق،ملک رب نواز،عامر حسین،محمد قاسم محمد حسین کل نو ممبران نے
اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کئے اور اپنی تشکیل کردہ اراکین کمیٹی پر ہی تحفظات کا اظہار کر کے ووٹ ڈالنے نہ آئے ادھر الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نے والے
صدر رانا بابر نسیم اورجنرل سیکرٹری ملک لعل محمد، سرپرست اعلیٰ حافظ غلام حسین، سابق چیئر مین واجد جسکانی،سابق سیکرٹری اطلاعات الٰہی بخش،سابق جنرل سیکرٹری ناصر جواد نے کہا کہ
فرینڈ ز گروپ کے ارکان اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے الیکشن کے روز ہی الیکشن سے فرار ہو گئے۔
ڈیرہ غازیخان :
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا،ماڈل بازار سے اغواء ہونے والی اڑھائی سالہ بچی زائینہ بازیاب زائینہ کو بازیاب کرانے میں مدد کرنے والے سعد بھٹی کو ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے
نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا گیا،زائینہ کو مورخہ 14.02.2020 کو نامعلوم ملزمان نے ماڈل بازار سے اغواء کیا گیا
تھازائینہ کی بازیابی یا اس اغواء کار کی نشاندہی کرنے والیکے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے انعام کا اعلان کیا گیا تھا
سعد بھٹی نے زائینہ کی بازیابی میں پولیس کی مدد کی اور پولیس نے زائینہ کو بازیاب کر لیا
جس پر ڈی پی او اختر فاروق نے زائینہ کی بازیابی کرانے میں مدد کرنے والے بچے سعد بھٹی کو اپنے آفس بلا کر نقد انعام 25 ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ دیااس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ
یہی انسانیت ہے اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے مگر کسی دوسرے کی مدد کرنے سے دلی سکون ملتا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
عید الاضحی کے لئے سمگل کی جانے والی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، بدنام زمانہ شراب ڈیلر 420 بوتل شراب سمیت گرفتار،
مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ بدنام زمانہ شراب فروش و ڈیلر ڈاکٹر قیصر کو 420 بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیا ہے
ڈاکٹر قیصر کے نام سے پہچانا جانے والا عادی شراب فروش ہے جو نوجوان نسل کو شراب جیسی لت میں مبتلا کر کے ان کا مستقبل خراب کر رہا ہے
جس کے متعلق مخبر نے اطلاع دی تو پولیس تھانہ سٹی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کر کے کار نمبری 6215/LE کمپنی ہنڈا ماڈل 2014 میں رکھ کر عید الاضحی کی آمد کے حوالے سے سمگل کر رہا تھا
کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے ملزم قیصر عباس ولد نذر عباس شیخ قریشی سکنہ بلاک ایل حال بلاک H کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا ہے
ایس ایچ او افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر نوجوان نسل کو منشیات نوشی میں مبتلا کر کے تباہ کرنے والوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے
اور منشیات سمگروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او آفس میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،
ڈی پی او اختر فاروق نے کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل سنے اوردوران کھلی کچہری ڈی پی او اختر فاروق نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیے
اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کاتحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں
عام آدمی کی دہلیز تک انصاف پہچانے کے لیے تمام تروسائل بروئے لائے جائیں گے
متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتشیشی افسران زیر التواء مقدمات کو فوری طور پر حل کریں۔
ڈیرہ غازیخان
پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ کا کہنا ہے کہ کالج چوک تا پل ڈاٹ بوجہ کنسٹرکشن آف پل ڈاٹ
عارضی طور پر بند ہے لہٰذ ا عوام الناس تکلیف سے بچنے کے لئے شہر میں داخل
اور خارج ہونے کے لئے وقار کنٹین تا گدائی روڈ، کالج چوک تا دستی پل کا متبادل راستہ اختیار کریں۔
ڈیرہ غازیخان
غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ ڈویژن میں کاروائیاں،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عطاء الحق کھوکھر کی زیرنگرانی ریسٹورنٹس،
ملک شاپس اور دیگر پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی،دوران کاروائی 2 ہزار لیٹر دودھ تلف، 1723 لیٹر مضر صحت جوس،
30 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 20 کلو کھویا اور 20کلو کیمیکل برآمدکیا گیا مظفرگڑھ میں واشنگ ایریا میں گندا پانی کھڑا ہونے پر القادر ہوٹل کو سیل کردیا گیا،
ڈی جی خان میں لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر غلام اصغر کریانہ سٹور اور لیہ میں ملاوٹی مرچوں کی فروخت پر ایم حنیف کریانہ سٹور سربمہرکر دیا گیا
ڈی جی خان میں لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر مرحبا کریانہ سٹور اور شبیر سوئیٹس یونٹ کو سیل کردیا گیاراجن پور میں دیدار ٹریڈرز مینگو ڈرنک پروڈکشن یونٹ غیر معیاری جوس تیار کرنے،
جوس میں مصنوعی مٹھاس کے استعمال پر سیل اورخان اینڈ کمپنی ڈسٹری بیوٹرز زائدالمعیاد مشروبات کی ترسیل پر سربمہرکر دیا گیا
لیہ میں سعید احمد کھویا پروڈکشن یونٹ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، گزشتہ طور پر کیا گیا
جرمانہ ادا نہ کرنے پر سیل کر دی گئی مظفرگڑھ کے علاقہ کوٹ ادو میں دودھ بردار گاڑی میں موجود 2 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر دودھ تلف کر دیا گیا
مظفر گڑھ میں اجوہ ریسٹورنٹ کو آلودہ فریزر میں خوراک سٹور کرنے اور کھلا سیوریج سسٹم ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ ملاوٹ شدہ اشیاء کے استعمال سے لوگ آئے روز مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفراقبال،
سابق صدر خواجہ محمد یونس، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی،حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، غلام عباس خان، ملک ریاض احمد،
جاوید اسحق خان مستوئی، حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان، محمد موسیٰ بھٹی، محمد راشد شیخ،
شیخ عامرسلیم، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض، زوار گدا حسین شمسی، سرمد سلیم، ادریس احمد شیخ، ذکااللہ خان، چوہدری شہزاد بشیر، عبدالکریم خان، سردار جان عالم خان لغاری،
حاجی محمد علی شیخ، خلیل احمد خان علیانی، ملک غلام مصطفی عارف کھنڈوا،ملک نذر حسین کھنڈوا، مرزا محمد اقبال، شیخ محمد آصف رزاق، شیخ طاہر معراج،
حاجی رانا نذیر احمد،کوثر حسین،حاجی شیخ محمد افضل شیخ محمد طاہر محمود نے ڈی جی خان شہر اور ڈویژن کے دیگر شہروں اور دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ طور پر مسلسل کئی کئی گھنٹوں پر
مشتمل لوڈ شیڈنگ پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
چیف ایگزیکٹو میپکو کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہئے کہ حکومتی وزراء کے بلند بانگ دعووں کے برعکس آخر اس موسم میں بغیر شیڈول اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کی ضرورت کیو ں پیش آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ شیڈول مرتب کرتے وقت چیمبر آف کامرس کو اعتما د میں لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ریجن کے صنعتی، تجارتی، کاروباری ادارے
اور شہر ی و دیہی عوام اس صورتحال سے براہِ راست متاثر ہیں لہٰذا بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کا یہ فرض ہے کہ
وہ بجائے عوامی مسائل میں اضافہ کے ان میں خاطر خواہ کمی کے لئے اقدامات عمل میں لائے۔
ڈیرہ غازیخان
بین الصوبائی کوئٹہ روڈ فورٹ منرو گاجھی تھل چیک پوسٹ کے مقام پر دس ویلر ٹرک کو آگ لگ گئی
تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریسکیو کی ٹیم کی آمد سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف رہے۔
ٹرک کو آگ لگنے سے ٹریفک جام ہوگیا اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ڈیرہ غازیخان
بارڈر ملٹری پولیس تھانہ راکھی گاج کی کاروائی،پنجاب پولیس کے دو اہلکاروں کو چوری کے موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا
تفصیل کے مطابق تھانہ راکھی گاج چیک پوسٹ پر ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے دو پولیس اہلکار زاہد حسین اور اعجاز احمد دو چوری کی موٹر سائیکلیں زبردستی کراس کر نے کی کوشش کر رہے تھے
ایس ایچ او راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے اہلکار اعجاز احمد کے ہمراہ بھاری نفری لے کر موقع پر پہنچ گئے
اور مبینہ طور پر شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے بعد پنجاب پولیس کے دونوں مذکورہ اہلکاروں کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر کے
تھانہ میں بند کردیا اس سلسلہ میں کمانڈنٹ بارڈ ملٹری پولیس حمزہ سالک نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
اور جرائم پیشہ عناصر کی سمگلنگ کو بھی ہر صورت ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے گا۔
ڈیرہ غازیخان
سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے ہر صورت میں واگزار کرایا جا رہا ہے لینڈ مافیا کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہو ئے کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے
ان خیالات کا اظہار سرکل آفیسر انٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ملک عبد المجید آرائیں نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی جی انٹی کرپشن گو ہر نفیس،ڈائر یکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایات پر عملدرآمد کر تے ہو ئے
تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مجاہد اقبال برمانی،سرکل آفیسر ارشد خان رند،ناصر امین،
تحصیلدار مہر شمعون،محمد ناصر عباس اور اوقاف عملہ کے ہمراہ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 20ایکڑ زرعی زمین اور 60کینال کمرشل ایریا مالیت 10کروڑ 60لاکھ کو لینڈ مافیا کے قبضہ سے واگزار کرایا گیا ہے
سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر ملک عبد المجید آرائیں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی پر قابض عناصر رضاکارانہ طور پر زمین واگزار کر دیں ورنہ ان کو جیل کی ہوا بھی کھا نا پڑے
اور زمین بھی واگزار کرائی جا ئے گی کیو نکہ ایسے عناصر جو کہ سرکاری املاک پر ناجائز قابض ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اسی طرح کرپٹ عناصر کے خلاف بھی سخت کاروائی
عمل میں لائی جا رہی ہے کیونکہ کرپشن کے ناسور نے ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دیں ہیں جن کا تدارک ضروری ہے
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے کر کرپشن کے خاتمہ میں اپنا اہم کردار ادا کریں
اس سلسلہ میں عملی طور پر اقدامات کئے گئے ہیں کر پشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سے ہی مظلوم لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
خوراک کے نام پر زہر بیچنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پکڑ میں،جعلی مشروبات تیار کرنے والی جوس کمپنی،مضرصحت دودھ فروخت کرنے پر ملک شاپس،
ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے پر کریانہ سٹور سمیت 10 فوڈ پوائنٹس سربمہر، 2 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ، 1,423 لیٹر ڈورنکس، 30 کلو ملاوٹی مصالحے اور 20 کلو کھویا تلف،
صفائی کی ابتر صورتحال پر 07 فوڈپوائنٹس کو 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 91 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 70 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔
اس کے علاوہ جوس فیکٹری، ملک شاپس سمیت 10 فوڈ پوائنٹس سربمہر کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
دوران چیکنگ 2 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ، 1,423 لیٹر ڈورنکس، 30 کلو ملاوٹی مصالحے اور 20 کلو کھویا تلف کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مس برانڈنگ کرنے، زہریلے کیمیکل سے مشروبات تیار کرنے، زنگ آلود مشینری، ایکسپائرڈ ڈرنکس کی فروخت پر راجن پور میں خان اینڈ کمپنی،
دیدار ٹریڈرزمینگو فلیورڈرنکس یونٹ غیر معیاری جوس کی فروخت، مصنوعی مٹھاس کا استعمال، جوس میں برکس ویلیو کم ہونے اور سوڈیم سائ سلومیٹ کی ملاوٹ پر سربمہر کیا گیا۔
اسی طرح خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے،دودھ سے کریم الگ کرنے،پراسیسنگ ایریا میں بلیوں کی موجودگی پر لیہ میں واقع سعید ملک شاپ،
مظفرگڑھ میں اینگرو ملک کولیکشن سنٹر جبکہ مزید کاروائی میں ملاوٹی کھلے مصالحہ جات، زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر ڈی جی خان میں
غلام اصغر کریانہ سٹور، مرحبا کریانہ سٹور، لیہ میں واقع محمد حنیف کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔اسی طرح ناقص آئل کے استعمال، غیر معیاری اجزاء،
رینسڈ آئل سے سوئیٹس اینڈ بیکری آئٹمز تیار کرنے پر ڈی جی خان میں بشیر سوئیٹس اور غلام شبیر سوئیٹس یونٹ،
کچن ایریا میں حشرات کی موجودگی، صفائی کی ابتر صورتحال پر مظفرگڑھ میں القادر ہوٹل سربمہر کیا گیا۔مزید براں کاروائیوں میں ڈی جی خان ڈویژن میں 91 فوڈ یونٹس کو چیک کیاگیا
اور 70 کو اصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ07 فوڈپوائنٹس کو 30 ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے،
سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے
فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون